Mola 5tanpak ka faiz lawarso aur majboro k dil mein hai . Es post ki har har line ko samaj lein insha allah aap ko mola 5tanpak k faiz ko hasil karne ka rasta mil jae gha .
5Tan Pak Ka Faiz
کسی بہن نے یہ سوال کیا ہے کہ محمد آل محمد کا فیض حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے اور یہ فیض ہمیں کہاں سے حاصل ہوگا
تو میری بہن مولا پنجتن پاک کا فیض حقیقت میں اللہ ہی کا فیض ہے جوکہ ہمیں یتیموں ، مسکینوں ، لاوارثوں اور مجبوروں کے دلوں سے حاصل ہوتا ہے۔
کیسے حاصل ہوتا ہے ؟
اس سیکرٹ کو آپ پر انشاءاللہ واضع کرنے کی کوشش کرتا ہوں
ناظرین یاد رہے کہ محمد آل محمد کا فیض اللہ کی تخلیق کردہ چیزوں میں ایک بے حد خاص نور ہے اور یہ خاص نور خاص افراد کے لئے خاص یتیموں ، مسکینوں ، لاوارثوں اور مجبوروں کے دلوں میں پوشیدہ کرکے رکھا گیا ہوتا ہے
محمد آل محمد کے فیض میں 2 خاص قسم کی تاثیریں پائی جاتی ہیں ایک تو یہ کہ یہ فیض جس فرد کے دل میں رکھا ہوا ہوتا ہے اس پر بے شمار قسم کی آزمائشوں کا اکثر نزول ہوتا رہتا ہے جیسا کی یتیم ، مساکین، لاوارث اور مجبور بہت سی پریشانیوں میں اکثر مبتلاء رہتے ہیں
اورسب سے بڑی بات آپ مولا پنجتن پاک کی ذات مبارکہ کو ہی سٹڈی کر کے دیکھ لیں کہ اللہ کی ذات نے ان ہستیوں پر کیسی کیسی آزمائشوں کا نزول فرمایا اور اسکے بعد آپ ان لوگوں کو بھی کو سٹڈی کر کے دیکھ لیں جو مولا پنجتن پاک کی ذات مبارکہ سے غیر مشروط محبت کرتے ہیں آپ کو انشاء اللہ تصدیق ہو جائے گی کہ محبت کرنے والوں کے گھروں میں خوش بختی کی کمی نہیں ہوتی۔
اسی طرح خاص یتیموں ، مسکینوں اورلاوارثوں کے دلوں میں محمد آل محمد کا فیض موجود ہونے کی بنا ء پر ان پر بے شمار آزمائشوں کا اکثر نزول ہوتا رہتا ہے
اور جن لوگوں کو ان کے دل سے حقیقت میں دعا حاصل ہو جاتی ہے تو تقدیربھی ان پر ہمیشہ کے لئے مہربان رہتی ہے
یاد رہے کہ یتیموں ، مسکینوں ، لاوارثوں اور مجبوروں کے وارث اصل میں محمد آل محمد کی ذات مبارکہ ہی ہے اور جس طرح محمد آل محمد کی ذات مبارکہ پر آزمائشیں ڈالی گئی اسی طرح بعض یتیموں، مسکینوں اور لاوارثوں پر بھی آزمائشیں ڈالی جاتی ہیں
ان کی آزمائشوں کے دوران جب کوئی ان کی بھوک اور پیاس کو مٹانے کی جستجو کرتا ہےتو گویا اس نے اللہ کے حکم سے ان کی مدد کی جنکے وارث محمد آل محمد کی ذات مبارکہ ہےتو ایسی صورت میں جب ان کے دل سے دعا نکلے گی تو کیا وہ دعا آپ کی تقدیر کا رخ نہیں بدلے گی
ضرور بدلے گی کیونکہ آپ نے بھوک ان کی مٹائی جنکے وارث مولا پنجتن پاک کی ذات مبارکہ ہے
الغرض مولا پنجتن پاک کے فیض کو حاصل کرنے کا شارٹ کٹ راستہ یتیموں ، مسکینوں اور لاوارثوں کے دلوں سے ہو کر گزرتا ہےاور یہ کوئی شاعری والی بات نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے آپ کو ایمپریس کرنے کے لئے یہ بات بتائی ہے
بلکہ یہ ایک حقیقت ہے اور نادعلی پڑھنے والوں کو ہماری یہ بات انشاء اللہ جلد سمجھ میں آجائے گی۔
Video About 5Tan Pak
Aulad Hone Ke Liye Surah Nashrah
Shohar Ki Mohabbat Ka Wazifa Rajab
Shab e Miraj Due Date
Jaldi Shadi K Liye Rajab Ka Wazifa
Dolat K Liye Rajab K 3 Din Ka Wazifa
Jadu Ka Tor Mahe Rajab K Wazifa Se
5Tan Pak Ka Faiz Pane Ka Secret
Aulad K Liye Wazifa Mahe Rajab
Mahe Rajab Ki Tasbeeh Dolat Ke Liye