Ramzan sharif 1st ashra me 1st kalma sharif ka wazifa sirf 3 din kar lein . Insha Allah es wazifa ke rohani barakat se aap ke zindagi , maqaddar aur halat Allah k hukam se badal jaein ghay . 1st kalma ka ye wazifa aap ki har hajat ke takmeel aur har mushkil ke asani hai . 1st ashrah ka wazifa aap apni kisi bhe pareshani ko hal karne k liye parh sakty hain . Iss wazifa ki barkat aap ko tamam zindagi hasil hoti rahay ge . Iss liye koshash ye krain k aap ramzan sharif 1st ashrah ka wazifa poray 10 din tak krain aur agr aap se ye na ho saky tu aap kam az kam 3 din tak iss wazifa ko zaroor kar lein . Ramzan sharif 1st ashrah ka wazifa ki mokammal urdu detail nechay darj hai .
Ramzan Sharif 1st Ashrah Ka Wazifa
رمضان شریف کے پہلے عشرہ میں پہلے کلمہ کا ورد فرد کی بخشش رزق میں اضافہ اور اسکی ہر حاجت کی تکمیل کی وجہ بنتا ہے رمضان شریف کے پہلے عشرہ میں پہلا کلمہ کا ورد نہ صرف فرد کے ظاہر اور باطن کو غلاظتوں اور ہر قسم کے بد اثرات سے پاک کر دیتا ہے بلکہ اس وظیفہ کی برکت سے فرد کے لئے تمام زندگی کے لئے کامیابیوں کی راہیں بھی ہموار ہوجاتی ہیں ۔ یعنی یہ فرد جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتا ہے اللہ کی ذات اسے کامیابی عطاء فرماتے ہیں ۔
یہ وظیفہ بیٹی کے اچھے رشتے کے لئے
شوہر کی محبت کے لئے
مشکلات کی آسانی کے لئے
دولت حاصل کرنے لئے
جلد شادی کے لئے
اور دشمن سے فوری نجات پانے کے لئے ہر بھائی یا بہن کو ضرور کر لینا چاہیے ۔
یہ وظیفہ 3 دن کا ہے اور اس وظٰیفہ کو آپ سات رمضان شریف سے پہلے پہلے کسی بھی دن کر سکتے ہیں ۔
Ramzan Sharif 1st Ashrah
وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 21 – 21 مرتبہ درود پاک ذکر کریں اور درمیان میں آپ گیارہ سو مرتبہ پہلا کلمہ اور ایک سو مرتبہ درود ابراہیمی ذکر کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 3 دن تک کرنا ہے اور 3 دن کے بعد آپ کسی بھی فرد کو ایک دن سحری یا افطاری کروا دیں انشاء اللہ یہ وظیفہ جاری ہو جائے گا جسکی بنا پر آپ کو آپ کی تمام حاجات صرف چند دنوں میں حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔
یہ وظیفہ بے حد مجرب ہے اور اس کے لئے کسی بھی قسم کی روحانی اجازت شرط نہیں۔
اور اگر بالفرض آپ سے یہ وظیفہ کسی وجہ سے نہ ہو سکے تو آپ ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کا وظیفہ ضرور کریں۔
اور اس وظیفہ کے لئے لنک نیچے میں دے دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ رمضان شریف کا پورا مہینہ عبادت کا ہے لہذا اس مہینہ کوئی بھی وظیفہ اگر کیا جاے تو اسے صرف عبادت کی نیت سے کریں ۔ اور کوشش کریں کہ اس مہینہ میں استغفار اور درود سلام کی کثرت کریں ۔ استغفار سب سے عظیم وظیفہ مانا جاتا ہے اور استغفار کی کثرت کرنے والوں کو کسی بھی وظیفہ میں ناکامی نہیں ہوتی ۔یاد رہے کہ قسمت کو بہتر بنانے کا راز رمضان شریف کی عبادت میں ہے ۔لہذا جو فرد بھی رمضان شریف میں ذیادہ سے ذیادہ تسبحات اور درود سلام پڑھتا ہے تو اس کی قسمت اس کی سوچ سے بھی ذیادہ بہتر ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے اس فرد کو زندگی کی ہر ناکامی سے نجات مل جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ رمضان شریف کی عبادت رزق کی فراوانی اور ہر حاجت کی تکمیل کا بھی سبب ہے ۔ لہذا اگر آپ کے پاس وقت ہے تو آپ رمضان شریف کے بتائے گئے وظائف ضرور کریں کیونکہ وظیفہ بھی ایک عبادت ہے ۔