Rajab moon wazifa naade ali aap ki zindaghi bhar ki mushkilat ka 1 rohani hal hai . Iss wazifa ko 1 din rajab ka chand dekhne k baad kiya jata hai . Rajab moon wazifa zindagi me sirf 1 bar karne se allah ki zaat aap ko ap ki zindagi bhar ki hajat ata farma detay hain . Nazrin site naade ali aur youtube channel nad e ali mein aap ko rajab moon k hawalay se beshumar urdu wazaif hasil ho jayen ghay so visit it .
rajab moon wazifa
ماہ رجب کا چاند ایک خاص روحانیت کے ساتھ دنیا میں نزول کرتا ہے ۔ اور جو بھائی یا بہن رجب کی چاند رات میں دعائے نادعلی کا ورد محبت سے کرتے ہیں تو انہیں اس دعا کی برکت سے ان کی تمام حاجات غیب سے حاصل ہو جاتی ہیں ۔
اس لیے آج ہم آپ کو رجب کی چاند رات کا ایک خاص روحانی عمل بتائیں گے ۔ یہ عمل ان کے تمام لوگوں کے لیے بے حد مجرب ثابت ہو گا جن کو محنت اور کوشش کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔ کوئی نا کوئی مسئلہ ان کو درپیش رہتا ہے اور یہی مسائل ان کی مایوسی کی وجہ بنتے ہیں ۔
ناظرین رجب کی چاند رات کا یہ روحانی عمل آپ کی تمام دنیاوی اور روحانی مشکلات کے حل کے لیے کرشماتی اثرات رکھتا ہے ۔ اس عمل کو کرنے کے لیے آپ رجب کی چاند رات یعنی رجب کا چاند دیکھنے کے لیے سب سے پہلے تو دو نوافل محمد وآل محمد اس طرح ادا کریں کہ دونوں نوافل میں الحمد شریف کے بعد آپ 14 -14 بار سورہ اخلاق کی تلاوت کریں اور نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ اول و آخر 3 – 3 بار دورود ابراہیمی اور درمیان میں اکیس بار سورہ فاتحہ اور ایک تسبیح دعائے ناد علی کی بے حد توجہ کے ساتھ تلاوت کریں اور دوران عمل اپنا دھیان اپنے مسائل کی طرف رکھیں ۔ یہ ایک ہی دن کا عمل ہے اور بے حد تاثیر بخش ہے ۔ اس لیے آپ یہ عمل ضرور کریں ۔
ناظرین یہ عمل غیر شادی شدہ بہنیں اپنے رشتے کے لیے، اچھی جگہ شادی ہونے کے لیے کر سکتی ہیں۔ اور ایسی بہنیں جن کے رشتوں میں رکاوٹ اور بندش ہوئی ہے ۔ وہ اس عمل کو ضرور کریں ۔ کیونکہ یہ عمل رکاوٹوں کو ہٹانے اور بندش کے توڑ کے لیے بہت آزمودہ ہے بے روزگار افراد کی جاب کے لیے ، گھر میں خیرو برکت اور رزق کی فراوانی کے لیے یہ عمل اپنے اندر خوب روحانی خواص رکھتا ہے ۔ ناظرین مختصر یہ کہ یہ چھوٹا سا عمل آپ کی بگڑی ہوئی بات کو بنا سکتا ہے اور ہر قسم کی مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہت مجرب ہے ۔ اس لیے اگر آپ شادی ، رشتہ ، نوکری ، رزق میں تنگی اور جس بھی مسئلے سے دو چار ہیں ۔ تو یہ عمل آپ مشکلات کا تصور کرتے ہوئے کر لیں ۔ انشاء اللہ آپ کو ضرور با حکم اللہ کامیابی حاصل ہو گی۔
ماہ رجب کا بے حد کامیاب اور پر اسرار روحانی عمل یہ بھی ہے کہ آپ دعائے نادعلی شریف کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحیریر کرکے اپنے گھر میں ضرور رکھ لیں ۔
یہ عمل آپ کی تمام زندگی کے لئے ہے اور اس عمل کی برکت سے آپ کے گھر میں سکون وبرکت ہوگی ، رزق اور دولت کی فراوانی ہوگی ،رشتہ شادی اور رزق کی بندش فوری دور ہو جائے گی ،آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی اور ہر مشکل آسان بھی ہوگی ۔ یہ نقش آپ سے کبھی گم نہ ہو انشاء اللہ اس نقش کی برکات آپ کو تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گی۔
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ نقش خود تحریر نہ کر سکیں تو وہ یہی نقش آستانہ سے بھی صرف ہدیہ خرچ ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے لئے آپ آمنہ بہن کو کال کر سکتے ہیں ۔