Marriage k liye best wazifa ya hayyu ya qayyum ka hai . Ye wazifa sirf 3 din ka hai aur 3 din mein allah ki gaibi madad se aysay asabab paida hona shuru ho jatay hain jes ki waja se aap ko marriage k hawalay se har pareshani se nijat hasil ho jae ghe insha allah . Marriage mein peoblems aane ki bohat se wajuhat hain aur inn wajuhat mein nazre bad , aur bandish aham hain . Jab koe nojawan larki nazre bad ka shikar hoti hai tu iss ki age kafi zaida hone k bawajood bhe iss k liye rishta nahi aata . Iss k ilawa nazre bad ki waja se larki ko sar dard ki bimari k ilawa bhe bohut se aise bimariyan lagh jati hain jen ka wo kisi se zikar bhe nahi kar pati . Issi tarha bandish k asrat hoty hain likan bandish ki waja se jab bhe larki ya larke ki shadi ki baat chalti hai tu iss mein koe na koe aysi rukawat zaroor aa jati hai jes ki waja se shadi ya rishta ki baat ko rokna parh jata hai . Iss post mein ham aap ko marriage na hone ki waja aur iss ka hal qurani wazifa ki sorat mein aap se share krain ghay . Ye wazifa ya hayyu ya qayyum ka hai aur iss wazifa ko sirf 3 din tak kiya jata hai .marriage problem se related afrad k liye ye wazifa be had asan aur powerful hai . Iss wazifa ki barkat se hazaron loghon ko faida howa hai , agr aap bhe marriage problem ka shikar hain tu iss qurani wazifa ko ibadat ki niyat se sirf 3 din kar lain . Inshallah aap ki preshani zaroor dour ho ghe wazifa for marriage k hawalay se agr aap ko mazeed detail darkar hai tu aap urdu wazaif ki site www.naadeali.com ko visit krain yahan aap ko beshumar qurani urdu wazaif hasil hon ghay insha allah .

Wazifa for Marriage Urdu

نوجوان ہونے پر ہر لڑکی اور لڑکے کو اکثر شادی کی جلدی ہوتی ہے اور یہ جلدی والدین کو بھی ہوتی ہے ۔ خاص کر ان والدین کو جن کی بیٹیاں ہوتی ہیں ۔ اور اکثر لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی رک جاتی ہے اور ان کی عمر کافی زیادہ ہونے کے باوجود ان کی شادی نہیں ہوتی ۔ لہذا یہ آرٹیکل ان افراد کے لئے ہے جن کی شادی میں کوئی نہ کوئی پرابلم آتی رہتی ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو یاحی یاقیوم کا ایک ایساء وظیفہ بتا رہے ہیں جو کہ صرف 3 دن کا ہے اور 3 دن کے بعد آپ کی شادی میں جو بھی روکاوٹیں ہوں گی وہ اللہ کی غیبی مدد سے دور ہونا شروع ہو جائیں گی ۔ لیکن اس سے پہلے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی شادی میں روکاوٹ آ کیوں رہی ہے ۔ اس روکاوٹ کا اندازہ آپ ہی نے لگانا ہے ہم صرف آپ سے روکاوٹ کی علامات شئیر کریں گے ۔ اس کے بعد آپ نے اپنی روکاوٹ کے مطابق یاحی یا قیوم کا وظیفہ کرنا ہے ۔ انشاء اللہ جب آپ صحیح چلیں گے تو آپ کو فائدہ ہوگا ۔
یاد رہے کہ شادی میں روکاوٹ کی 5 وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ جن میں خاندانی مخالفت ، نظربد ، سایہ ، کالا جادو اور بندش اہم ہیں ۔ ان سب کے لئے یاحی یا قیوم کا وظیفہ الگ انداز سے کیا جاتا ہے ۔ لہذا ہم پوری تفصیل آپ کے ساتھ اس پوسٹ میں شئیر کریں گے ۔

Wazifa for Marriage And Family Problems

بعض اوقات لڑکیوں اور لڑکوں کی شادی میں روکاوٹ کی وجہ صرف فیملی کے افراد کی ضد ہوتی ہے ۔ اور ان کی ضد کی وجہ سے لڑکی یا لڑکے والے رشتہ کی ہاں نہیں کرتے ۔ ان کی یہ ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ پہلے فلاں شخص سے معافی مانگی جائے تو ہی رشتہ کی ہاں ہوگی ۔ لہذا اسی ضد میں لڑکی یا لڑکے کی عمر زیادہ ہو جاتی ہے اور پھر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی شادی آسانی سے کسی اور جگہ بھی نہیں ہو پاتی ۔اکثر فیملز میں کسی کو اٹھ کر سلام نہ کرنے پر ، یا پیپسی نہ پلانے پر کئی کئی سال تک ناراضگی چلتی ہے اور یہی ناراضگیاں بچوں کی زندگیاں تباہ کرتی ہیں ۔ لہذا ایسی صؤرت میں آپ نے عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ دورد پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں آپ نے 1100 بار یا حی یاقیوم اور ایک بار سورہ مزمل محبت سے ورد کرنی ہے ۔ یہ وظیفہ آپ 3 دن تک جاری رکھیں اور 3 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ یا حی یا قیوم ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور یہ ورد آپ اس وقت تک کریں جب تک کہ آپ کی فیملز کے افراد راضی نہ ہو جائیں ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں فیملیز کے افراد راضی ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ وظیفہ نہ کر سکیں یا وہ اس وظیفہ کے اثرات کو جلد از جلد جاری کرنا چاہتے ہوں تو وہ دعا مبارکہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اگر آپ سے یہ نقش تحریر کرنا مشکل ہو تو آپ یہ نقش آمنہ بہن سے لکھوا سکتے ہیں ۔لہذا آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Wazifa for Marriage And Nazre Bad

جب کوئی لڑکی یا لڑکا نوجوانی کی عمر میں داخل ہوتے ہیں اور اس وقت اگر وہ نظربد کا شکار ہو جائیں تو یہ نظربد ان کی شادی ، رشتہ ، نوکری ، رزق اور عزت و آبرو کو نقصان دیتی ہے ۔ یاد رہے کہ بچوں کو 3 سال کی عمر تک اور اس کے بعد جوانی کے ابتدائی سالوں میں نظربد کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے ان اوقات میں لگی نظر تمام زندگی پریشانی کی وجہ بنی رہتی ہے ۔ لہذا نظربد کی وجہ سے لڑکیوں کو سر درد اور پیچیدہ بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات یہ بچیاں اپنی بیماری کو کسی سے شئیر بھی نہیں کر پاتی ۔ اور والدین بھی اپنے بچیوں پر ان کی بیماریوں کے حوالے سے توجہ نہیں دیتے بلکہ ان کے رشتہ کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں ۔ لہذا نظربد لڑکیوں اور لڑکوں میں پیچیدہ بیماری پیدا کرکے رشتہ میں تاخیر کی وجہ بن جاتے ہیں اور نظربد کا شکار لڑکے اور لڑکیاں ہمیشہ شادی سے انکار کرتے نظر آتے ہیں ۔ بعض اوقات نظربد کی وجہ سے بچیوں کی عمر زیادہ نظر آنے لگتی ہے جبکہ ان کی عمر زیادہ ہوتی نہیں ۔ اس کے علاوہ بال سفید ہونا ، چہرے پر جھریاں آنا ، بیٹیوں میں چڑچڑاپن پیدا ہو جانا اور بیٹیوں کا ذبان درازی کرنا یہ سب نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے لہذا اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں تاخیر ہو رہی ہے اور ان میں بیان کی گئی علامات بھی موجود ہیں تو یہ نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے لہذا ایسی صورت میں آپ یاحی یا قیوم کا وظیفہ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد شروع کریں یعنی آپ ہر فرض نماز کے بعد اول و آخر تین ۔ تین مرتبہ درود پاک پڑھیں اور درمیان میں آپ 700 مرتبہ یاحی یا قیوم اور 21 مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کریں ۔ یہ عمل آپ نے ہر فرض نماز کے بعد دھرانا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 3 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ دورد ابراہیمی ، 100 مرتبہ یاحی یا قیوم اور 7 مرتبہ آیت الکرسی پڑھنے کا معمول بنا لیں اور اس عمل کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ کی شادی ہو نہیں جاتی ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی غیبی مدد سے آپ کی شادی میں حائل ہر روکاوٹ ، بیماری اور پریشانی دور ہو جائے گی اور خود بخود آپ کے لئے اچھا رشتہ آئے گا اور اس سے شادی بھی جلد ہو جائے گی اور اس کے علاوہ آپ کی شادی کے بعد کی زندگی میں بھی خوشحالی اور اللہ کا کرم جاری رہے گا ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ آیت مبارکہ
الم۔ اللہ لاالہ الاہوالحی القیوم پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی رکھیں ۔ یہ عمل بے حد پر تاثیر ہے اور اس عمل کی برکت سے جلد ہی ہر قسم کے بد اثرات آپ کے جسم اور گھر سے خارج ہو جائیں گے اور اچھا رشتہ خود چل کر آپ کے پاس آئے گا ۔ یعنی پہلے بیان کئے گئے وظیفہ کی تمام برکات اس نقش میں موجود ہیں ، یہ نقش آپ نے سوموار کو مغرب کی نماز کے بعد تحریر کرنا ہے ۔ اور اگر بالفرض آپ یہ نقش خود تحریر نہ کر سکیں تو آپ یہ نقش آمنہ بہن سے لکھوا سکتے ہیں ۔ لہذا آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Wazifa for Marriage And Bandish

لڑکوں اور لڑکیوں میں شادی میں تاخیر ہونے کی تیسری اہم وجہ بندش ہے ۔ بندش ایک شیطانی روکاوٹ ہے جو آپ کا دشمن آپ پر لگاتا ہے ۔ اکثر ایساء ہوتا ہے کہ کوئی فرد یہ چاہتا ہے کہ آپ اپنی بیٹی یا بیٹے کا رشتہ اسے دیں لیکن آپ کے انکار کی وجہ سے ہو سکتا ہے وہ فرد اس بات کو اپنی انا کا مسلہ بنا لے اور اسی بناء پر آپ کی بچی یا بچے کے لئے رشتہ کی بندش کروا دے ۔ ایساء بھی دیکھنے میں آیا ہے جب کسی کی بیٹی کی شادی کسی جگہ پر نہیں ہوتی تو وہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اس سے کسی بھی لڑکی کی کبھی شادی نہ ہو تو بھی اکثر لوگ رشتوں میں بندش کروا دیتے ہیں ۔ اسی طرح جب کسی کی بیٹی کو طلاق ہوتی ہے تو اکثر لوگ یہ ضد بنا لیتے ہیں کہ اب فلاں کا گھر بھی کبھی نہ بسنے دیں گے لہذا وہ بھی کالا علم کا استعمال کروا کے ان کے رشتوں میں بندش کروا سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ سبھی پریشان اور دکھی لوگ بندش کو ضد نہیں بناتے ۔لیکن یہ بات حتمی ہے کہ بندش رشتہ میں روکاوٹ بنتی ہے اور یہ بندش کسی انسان کے کروانے سے ہی جاری ہوتی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ آپ سے کوئی محبت کرتا ہو وہ یہ نہ چاہتا ہو کہ آپ کی شادی کسی اور سے ہو ۔ لہذا ایسے افراد کے ذہن میں بندش کروانے کا وسوسہ پیدا ہو سکتا ہے ۔جن بچوں پر بندش لگ جاتی ہے ان کا رشتہ بار بار ٹوٹ جاتا ہے اور جب بھی ان کی شادی کی بات شروع ہوتی ہے تو فیملی میں کوئی نہ کوئی ایسی پرابلم ضرور پیدا ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے رشتہ کی بات آگے چل ہی نہیں پاتی ۔
اب اس بندش کو ختم کرنے کے لئے یا حی یا قیوم کا وظیفہ آپ نے جمعرات کے روز عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے لہذا جمعرات کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد آپ اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ آیت الکرسی اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ الحی القیوم پر پہنچیں یعنی اللہ لاالہ الاہوالحی القیوم یہاں آپ رک جائیں اور اس جگہ آپ یا حی یا قیوم کو 900 مرتبہ ورد کریں اس کے بعد آپ آیت لکرسی کا جو حصہ باقی رہ گیا ہو وہ تلاوت کریں ۔ اسی طریقہ سے آپ نے 3 مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کرنی ہے اور 3 مرتبہ آیت الکرسی تلاوت کرنے سے آپ 2700 مرتبہ اسم اعظم یا حی یا قیوم پڑھ پائیں گے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 3 دن تک جاری رکھنا ہے اور 3 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی ، 7 مرتبہ آیت الکرسی اور 100 مرتبہ یاحی یا قیوم ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور یہ عمل آپ نے اس وقت تک جاری رکھنا ہے جب تک کہ آپ کی شادی ہو نہیں جاتی ۔ انشاء اللہ زیادہ دیر نہیں لگی گی کہ ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے کہ آپ کی شادی ہو جائے گی اور اس میں کسی قسم کی پرابلم بھی نہیں آئے گی ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن کسی مجبوری کی بناء پر یہ وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم یاحی یا قیوم یامسب الاسباب پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ صرف چند دنوں میں اس قرآنی نقش کی برکات آپ پر ظاہر ہونے لگیں گی یعنی آپ پر لگی بندش بھی ٹوٹ جائے گی اور جلد ہی آپ کی شادی کے لئے غیبی اسباب بھی پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے اور اس دوران اگر کوئی آپ پر بندش کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ اپنی بندش میں خود ہی مبتلاء ہو جائے گا ۔اگر کوئی بھائی یا بہن یہ قرآنی نقش خود تحریر نہ کر سکیں تو وہ یہ نقش آمنہ بہن سے لکھوا سکتے ہیں لہذا آپ بہن سے رابطہ کر لیں ۔

Wazifa for Marriage And Saya

لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی جلدی نہ ہونے کی ایک اہم وجہ ان پر سایہ کا ہونا بھی ہے ۔ بعض اوقات سایہ ایساء ہوتا ہے کہ اس کی موجودگی کا تمام زندگی پتہ نہیں چلتا ۔سایہ سے متاثر بچے شادی کا نام سن کر بھی گبھرا جاتے ہیں ۔ اصل میں وہ والدین جو بچوں کی بچپن میں روحانی حفاظت نہیں کرتے ان کو اکثر سکول ، کالج ، یونیورسٹی یا کسی پارک وغیرہ سے سایہ ہو جاتا ہے ۔ جسکی موجودگی کا احساس ان بچوں کو کبھی ہو جاتا ہے لیکن کبھی نہیں ہوتا ۔ سایہ اپنی شیطانی خواہشات ان بچوں سے پوری کرتا ہے اور کرواتا بھی ہے لیکن ان بچوں کو کبھی اس بات کا احساس نہیں ہوتا ۔ بعض اوقات سایہ کی وجہ سے بچوں کو دورے پڑھنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن جیسے ہی شادی کی بات رفع دفع ہو جاتی ہے بچوں کو دورے پڑھنا بھی رک جاتے ہیں۔سایہ لڑکوں اور لڑکیوں کو کب ہوتا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے لیکن جب ان بچوں کی شادی کی بات چلتی ہے تو سایہ کسی نہ کسی انداز سے اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلاتا ہے ۔
سایہ کی موجودگی میں بچوں کی شادی ہونا ممکن نہیں ہوتا اور سایہ کی بات اگر فیملی میں پھیل جائے تو کوئی بھی لڑکی یا لڑکا ایساء رشتہ کرنے پر کبھی راضی نہیں ہوتے اور نہ ہی فیملی کے افراد سایہ والی لڑکی یا لڑکے سے رشتہ کرتے ہیں ۔ لہذا سایہ کی علامت شادی کا خوف ہے ۔ لہذا اگر آپ کو شادی کرنے سے خوف محسوس ہوتا ہو اور ایساء بھی لگتا ہو کہ آپ کے ساتھ کوئی اور بھی ہے تو یہ سایہ کی علامت ہو سکتی ہے ۔ دورے پڑنا سایہ کے ظاہر ہو جانے کی علامت ہے جو کہ خطرنا ک ہو سکتی ہے ۔ لہذا ایسی صورت میں آپ اتوار کے دن جب سورج طلوع ہو رہا ہو تو اس وقت آپ پاک سیاہی سے بسم اللہ الرحمن الرحیم یاحی یاقوم یاقابض یارقیب لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے گلے میں بھی پہن لیں ۔ اس کے بعد آپ صدقہ کریں اور ہو سکے تو آپ آمنہ بہن سے 3 دن تک فون پر دم بھی کروائیں ۔ انشاء اللہ 3 دن سے پہلے ہی سایہ کے اثرات آپ کے جسم اور گھر سے دور ہو جائیں گے اور وہ سایہ یا تو مٹ جائے گا یا بھاگ جائے گا ۔ اس کے بعد اس بیٹی یا بیٹے کے چہرے پر ایسی رونق آجائے گی کہ ہر کوئی چاہئے گا کہ اس کے بیٹے یا بیٹی کا رشتہ آپ سے ہو ۔ یہ عمل بے حد طاقتور ہے اور کبھی خطاء نہیں جاتا ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن بتایا گیا قرآنی نقش خود تحریر نہ کر سکے تو وہ یہ نقش آمنہ بہن سے تحریر کروا سکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے آپ آمنہ بہن سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
ہم نے جو روحانی اعمال آپ کو بتائے ہیں سب کے سب بے حد مجرب ہیں اور یہ ہماری برسوں کی محنت ، تلاش اور مشاہدات کا نچوڑ ہیں ۔ ان روحانی اعمال میں سے کوئی بات ہم نے آپ سے چھپائی نہیں ۔ جس طرح یہ روحانی اعمال ہمیں حاصل ہوئے اسی طرح ہم نے آپ کے لئے پیش کر دیئے اگر کسی بھائی یا بہن کو ان روحانی اعمال کے حوالے سے مزید کوئی بات پوچھنی ہے تو آپ آمنہ بہن کو کال کر سکتے ہیں ۔

Whatsapp

 +92 328 4765719

Site Naade Ali me Jaldi Shadi Hone k Hawalay se Beshumar Wazaif Mojood Hain jen k links neche Darj Kar Dye gye Hain . issi tarha k wazaif aap ko english me Qurani Dua me bhe hasil hon ghe .

Shadi Se Related Post