Hamal Ki Hifazat K Liye Wazifa ?
During pregnancy bohat si khawateen is pareshani ka shikar rehti hain ke unka Hamal kahin zaya na ho jaye. Kyun kay woh bohat si females ke sath aisa hota dekh chuki hoti hain. Yeh aisa waqt hota hai jab Aurat har kisi ki tawajah ka markaz hoti hai aur isi waqt mein aurat ko khatarnak nazar bhi lag jati hai, jis ki wajah se us ka Hamal zaya ho jata hai. Baz females jin ko Aulad nahi hoti un ke hasad aur nazar ki wajah se bhi hamal ko khatra hota hai. Lehaza aaj ki is post mein hum aap ko Hamal ki Hifazat Ka Wazifa batayen ge, jo ke Surah Maidah ki Ayat Number 114 ka hai. Yeh Wazifa aap ne aik hi din karna hai. InshaAllah is Wazifa ki barkat se aap ka Hamal Mahfooz rahe ga, aap ko kisi ki Buri nazar nahi lage gi aur aap ka bacha bhi sahi salamat dunya mein aa jayega.
Hamal Ki Hifazat K Liye Wazifa Urdu
حمل کے دوران بہت سی خواتین اس پریشانی کا شکار رہتی ہیں کہ ان کا حمل کہیں ضائع نا ہو جائے ۔ کیونکہ وہ بہت سی عورتوں کے ساتھ ایسا ہوتا دیکھ چکی ہوتی ہیں۔ یہ ایسا وقت ہوتا ہے جب عورت ہر کسی کی توجہ کا مرکز ہوتی ہے اور اسی وقت میں عورت کو خطرناک نظر بد بھی لگ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کا حمل ضائع ہو جاتا ہے۔ بعض عورتیں جن کو اولاد نہیں ہوتی ان کے حسد اور نظر کی وجہ سے بھی حمل کو خطرہ ہوتا ہے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو حمل کی حفاظت کا وظیفہ بتائیں گے۔ جو کہ سورہ المائدہ آیت 114 کا ہے۔ یہ وظیفہ آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کا حمل محفوظ رہے گا آپ کو کسی کی نظر بد نہیں لگے گی اور آپ کا بچہ بھی صحیح سلامت دنیا میں آ جائے گا۔
Hamal Ki Hifazat K Liye Wazifa
لہذا وہ بہنیں جن کا حمل پہلے ضائع ہو چکا ہے یا بار بار ضائع ہو جاتا ہے اور وہ اپنے حمل کی حفاظت چاہتی ہیں تو وہ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ آپ ان دونوں نوافل میں الحمد شریف کے بعد 21_21 بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ سورہ المائدہ کی آیت 114 کو 300 بار تلاوت کریں ۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ روزانہ 7 بار سورہ المائدہ کی آیت 114 اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔
انشاء اللہ بیان کئے گئے وظیفہ کی برکت سے اللہ کی ذات اس بہن کے حمل کو نظربد ، جادو ، حادثہ اور ہر قسم کے نقصان سے حفاظت میں رکھیں گے اور زچہ بچہ دنوں خیرو عافیت سے رہیں گے ۔ اگر کوئی بہن سورہ المائدہ کی ایت 114 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گلے میں رکھ لیں تو یہ بھی افضل ہے ۔
بیان کئے گئے روحانی اعمال کے حوالے سے اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔