12 Rabi ul Awal Ki Tasbeeh?
12 Rabi ul Awal ka din bohat ahmiyat ka hamil hai. Kyunkay is din Allah ke Rasool Hazrat Muhammad (SAW) ki Wiladat hui, jise Eid Milad un Nabi kehte hain. Is din ko duniya bhar mein khasoosi ijtima’at aur taqreebat ke sath manaya jata hai, aur is din zikr azkaar karne ke har fard ko bohat se duniyawi aur roohani faiday hasil hote hain.
12 Rabi ul Awal mein agar koi shakhs kisi bhi hajat ke liye Allah ke huzoor hazir hota hai to Allah ki zaat Nabi Pak (SAW) ke sadqay mein use zaroor us ki hajat se nawaz dete hain. Is liye har shakhs ko chahiye ke is din Nabi Pak (SAW) par zyada se zyada durood bheje, apne gunahon ki mafi talab kare, aur Allah ke ghar mein khoob dua kare.
Lihaza aaj ki is post mein hum aap ko 12 Rabi ul Awal ki tasbeeh ka aik khas aur pur asar wazifa batayenge. Yeh wazifa aik din ka hai lekin is wazife ki barkat aap ko tamam zindagi hasil hoti rahegi. Is wazife ki heran kun barkat mein be hisab rizq, dolat, achi taqdeer, zindagi ki her rukawat se nijat aur her jaaiz hajat ki takmeel shamil hai.
Lihaza agar aap apni soch se bhi zyada khair o barkat tamam zindagi ke liye hasil karna chahte hain to 12 Rabi ul Awal mein Durood Ibrahimi ki tasbeeh mohabbat se zaroor kar lein. 12 Rabi ul Awal ka wazifa ki Urdu tafseel niche darj hai.
12 Rabi ul Awal Ki Tasbeeh Urdu
بارہ ربیع الاول کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ اس دن اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی ۔ جسے عید میلاد النبی کہا جاتا ہے۔ اس دن کو دنیا بھر میں خصوصی اجتماعات اور تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن ذکر اذکار کرنے کے ہر فرد کو بہت سے دنیاوی اور روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ 12 ربیع الاول میں اگر کوئی فرد کسی بھی حاجت کے لیے اللہ کے حضور حاضر ہوتا ہے تو اللہ کی ذات نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ میں اسے ضرور اس کی حاجت سے نواز دیتے ہیں۔ اس لیے ہر فرد کو چاہیے کہ اس دن نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجے ، اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے اور اللہ کے گھر میں خوب دعا کرے ۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو بارہ ربیع الاول کی تسبیح کا ایک خاص اور پر اثر وظیفہ بتائیں گے ۔ یہ وظیفہ ایک دن کا ہے لیکن اس وظیفہ کی برکات آپ کو تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گے ۔ اس وظیفہ کی حیران کن برکات میں بے حساب رزق ، دولت ، اچھی تقدیر ، زندگی کی ہر روکاوٹ سے نجات اور ہر جائز حاجت کی تکمیل ہے ۔ لہذا اگر آپ اپنی سوچ سے بھی ذیادہ خیروبرکت تمام زندگی کے لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو 12 ربیع الاول میں درود ابراہیمی کا وظیفہ محبت سے ضرور کرلیں ۔ 12 ربیع الاول کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
12 Rabi ul Awal Ki Tasbeeh
یہ وظیفہ آپ نے گیارہ ربیع الاول دن کے گزرنے کے بعد یعنی عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے ۔ چاند کی تاریخ چونکہ رات میں بدلتی ہے اس لئے گیارہ ربیع الاول کا جب دن گزر جاتا ہے اس وقت 12 ربیع الاول کی رات شروع ہوجاتی ہے اور اسکے علاوہ چاند کی شروعات رات میں ہی ہوتی ہے ۔ لہذا وقت مقررہ پر آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد یا سحری کے وقت اول و آخر12 -12 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 12- 12 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ نے لکڑی کی سادہ تسبیح کے زریعے 100 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے ۔ یہ عمل آپ نے 6 مرتبہ دھرانا ہے ۔ 6 مرتبہ یہ عمل دھرانے سے آپ 12 نوافل اور 600 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ پائیں گے ۔ یہ عمل آپ نے محبت سے کرنا ہے اور اس عمل کے دوران آپ اپنے پاس تازہ پھول ضرور رکھیں ۔ یہ عمل آپ نے ایک دن کرنا ہے ۔ اور عمل مکمل ہونے کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔انشاء اللہ جلد ہی آپ کی بگڑی تقدیر سنور جاے گی اور آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آپ کو کامیابی ملے گی ۔ 12 ربیع الاول کی تسبیح کی برکت سے ہر خاص عام آپ کو عزت دینے لگے گا اور نفرت کرنے والے بھی آپ سے محبت کرنے لگیں گے ۔
12 ربیع الاول کی تسبیح کی ایک فضیلت آپ کو یہ بھی حاصل ہوگی کہ آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے اورآپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے کوئی غیبی طاقت آپ کے ساتھ ہے اور وہ ہر کام میں آپ کی مدد کر رہی ہے ۔ لہذا ایسی برکات حاصل کرنے کے لئے آپ 12 ریبع الاول کی تسبیح کا ورد ضرور کریں ۔انشاء اللہ زندگی بدل جاے گی ۔اسکے علاوہ کوشش کریں کے ربیع الاول میں درود ابراہیمی کا تھری ڈی نقش اپنے گھر میں ضرور رکھیں ۔ تاکہ ربیع الاول کی برکات آپ کے گھر میں بھی ہمیشہ جاری رہیں
اگر کوئی بھائی یا بہن 12 ربیع الاول کی تسبیح کا عمل نہ کر سکے تو وہ ریبع الاول کا خاصل وظیفہ ضرور کرلے ، یہ وظیفہ ربیع الا ول کے کسی بھی دن کیا جا سکتا ہے ۔ ربیع الاول کے خاص وظیفہ کے لئے لنک نیچے درج کر دیا گیا ہے ۔
click —> Rabi ul Awal ka Wazifa