Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees , Nabi Pak ki Dua hai aur aap Nabi Pak (صلى الله عليه وسلم) mushkil waqt mein is dua mubarak ka wird farmatay thay. Is dua mubarak ki barkat se Allah ki zaat aap Nabi Pak ko unki pareshani se nijat ata farmate hain.Is dua mubarak mein Allah ke do sifati nam, Hayy aur Qayyum hain, in namon ko baaz buzurgon ne Ism-e-Azam bhi mana hai.Ek Musalman apni zindagi mein be shumar pareshaniyon ka samna karta hai lekin jo shakhs apni pareshaniyon mein “Ya Hayyu Ya Qayyum birahmatika astagheesu” wird karta hai, Allah ki zaat uski pareshaniyon ko door farma dete hain aur is shakhs ki aane wali zindagi mein khair-o-barkat aur khushhali ata farmate hain.
Is post mein hum aapko Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees ka wazifa, Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees ki hadith ki roshni mein fazilat, aur Ya Hayyu Ya Qayyum birahmatika astaghees ke duniyawi faiday batayenge.
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Urdu
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث نبی کا کی دعا ہے اور آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم مشکل وقت میں اس دعا مبارکہ کا ورد فرماتے تھے ۔ اس دعا مبارکہ کی برکت سے اللہ کی ذات آپ نبی پاک کو ان کی پریشانی سے نجات عطا فرماتے ۔
اس دعا مبارکہ میں اللہ کے دو صفاتی نام حی اور قیوم ہیں ان ناموں کو بعض بزرگوں نے اسم اعظم بھی مانا ہے ۔
ایک مسلمان اپنی زندگی میں بے شمار پریشانیوں کا سامنا کرتا ہے لیکن جو فرد اپنی پریشانیوں میں یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کرتا ہے اللہ کی ذات اس کی پریشانیوں کو دور فرما دیتے ہیں اور اس فرد کی آءندہ زندگی میں خیروبرکت اور خوشحالی عطا فرما دیتے ہیں ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کا وظیفہ ، یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کی حدیث کی روشنی میں فضیلت اور یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کے دنیاوی فائدے آپ کو بتائیں گے
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees In Arabic
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Tarjuma
اے ہمیشہ زندہ رہنے والے اور اے ہمیشہ قائم رہنے والے، تیری رحمت کے سبب سے فریاد کرتا ہوں
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Hadith
جامع ترمذی حدیث نمبر 3524 میں حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کوئی پریشانی لاحق ہوتی تو آپ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث پڑھتے ۔
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Wazifa
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کا وظیفہ کرنے کے بے شمار طریقے بزرگوں نے بتاے ہیں جو طریقہ افضل اور آسان ہے اس کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شیرف ورد کریں ۔
اس کے بعد آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل م،حمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 100 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب و اتوب الیہ ورد کریں اور اس کے بعد آپ 1000 مرتبہ دعا مبارکہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یہ عمل بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے 14 دن کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں او اس کے بعد آپ روزانہ 100 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کے وظیفہ کرنے کے دوران ہی آپ لئے روحانی فیض جاری ہو جاے گا اور آپ کے وظیفہ مکمل ہونے سے پہلے پہلے آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جاے گی ۔
یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کی تمام برکات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی لہذا آپ اسی وظیفہ کی پابندی تمام زندگی جاری رکھیں ۔ اس پوسٹ میں ہمیں یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کے جو چھوٹے وظائف حاصل ہوے ہیں ان کا بھی تزکرہ کر رہے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس وقت کم ہے تو آپ اپنے مقصد کے مطابق نیچے دئے گئے وظائف میں سے کوئی کر سکتے ہیں ۔
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Rizq
اگر کوئی بھائی یا بہن رزق کی کمی کا شکار ہے تو وہ ہر فرض نماز کے بعد 100 مرتبہ دعا مبارکہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کرے انشاء اللہ چند دنوں میں اس کو رزق کی پریشانی سے نجات مل جاے گی اور جلد ہی اس کے لئے رزق کے بہتر اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہےاس وظیفہ کی برکت سے آپ کو قرض سے نجات حاصل ہوگی ۔ یہ وظیفہ غربت کا علاج ہے لہذا یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کا ورد کرنے والے کو غربت کا سامنا نہیں ہوتا ۔
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Dolat
اگر کوئی بھائی یا بہن اللہ کی بارگاہ سے وافر دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور 300 مرتبہ مبارکہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کریں یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن کے بعد آپ کے لئے دولت حاصل ہونے کے اسباب پیدا ہونے لگیں گے ۔
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Marriage
اگر کوئی بھائی یا بہن رشتہ اور شادی میں روکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں تو وہ فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ 7 دن کرنے سے اللہ کی ذات آپ کو شادی اور رشتہ کی ہر پریشانی سے نجات عطا فرمادیں گے ۔ عام طور پر نظربد یابندش کی وجہ سے بیٹیوں کی شادی اور رشتوں میں پرابلم آنے لگتی ہے لیکن اگر کوئی بیٹی یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کا ورد کرتی ہے تو اسے نظربد ، بندش اور ہر روکاوٹ سے نجات مل جاے گی اور جلد ہی اسے اس کی پسند کا رشتہ بھی حاصل ہو جائے گا ۔
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Dushman
اگر آپ کو کسی دشمن سے خطرہ لاحق ہے اور وہ آپ کی جان ، مال ، عزت یا اولاد کو نقصان دینے کی کوشش کر رہا ہے تو اس مقصد کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف ورد کریں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ سورہ کوثر اور 300 مرتیہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کریں ۔
یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ اگر 7 دن میں آپ کا دشمن آپ سے دور ہو جاتا ہے تو ٹھیک ہے اگر 7 دن میں آپ کا دشمن آپ سے دور نہیں ہوتا تو آپ اس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کے دشمن سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہو جاے گی ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد 7 مساکین کو کھانا ضرور کھلائیں
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Hajat
اگر آپ کی کوئی ایسی حاجت ہے جو کہ آپ کے بے انتہا کوشش کے باوجود پوری نہیں ہو رہی تو اس مقصد کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 7 مرتبہ ایت الکرسی اور 100 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے ورد کریں اور یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری ر کھیں ۔ انشاءا للہ 7 دن میں ایسے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے جس کی بنا پر آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جاے گی۔ یاد رہے کہ آپ کی جو حاجت جائز ہوگی وہی آپ کو ملے گی ۔
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Barkat
ہر مسلمان کی زندگی میں خیروبرکت بے حد اہمیت کی حامل ہے ۔ خیروبرکت سے محرومی کے سبب کوئی فرد زندگی کی بے شمار پریشانیوں کا شکار ہوجاتا ہے ۔ لہذا گھر ، مال ، اولاد اور کاروبار میں خروبرکت کے لئے روزانہ 100 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ آپ کی جان ، مال ، اولاد ، عزت ، گھر اور کاروبار ہر پریشانی ، بندش ، نظربد ، کالا جادواور دشمن سے محفوظ رہیں گے
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Benefits
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ایک بے حد طاقتور دعا ہے جس کو خود آپ نبی پاک نے ورد فرمایا ۔ یہ دعا مبارکہ اللہ کی مدد حاصل کرنے کا ایک غیبی روحانی زریعہ ہے ۔ اس دعا مبارکہ کا ہر ہر لفظ پر اسرار روحانی طاقتوں کا مجموعہ ہے ۔ سب سے پہلے اس دعا مبارکہ میں اللہ کے دو صفاتی نام یاحی یا قیوم ہیں جنکو بعض بزرگ اسم اعظم مانتے ہیں ۔ اس دعا کے آخر میں برحمتک استغیث جس کا مطلب ہم محتاج اللہ کی رحمت کے طلب گار ہیں۔اس دعا مبارکہ کی برکت سے کسی فرد کو بہت جلد اللہ کی مدد حاصل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی موجودہ پریشانیاں ، بیماری اور تنگدستی دور ہونے لگتی ہے ۔
Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Fazilat
ہم نے آپ کو یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کے چھوٹے چھوٹے بہت سے وظایف بتائیں ہیں ۔ ان میں سے کوئی بھی وظیفہ کرنے کے بعد آپ اس وظیفہ کی برکات کو قائم رکھنے لئے روازانہ 10 بار درود ابراہیمی اور کم از کم 1 بار یاحی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری آپ ناغہ نہ کریں ۔ اگر آپ وظیفہ کرنے کے بعد اس دعا کو پابندی سے ورد کرنے کی عادت ڈال لیتے ہیں تو اس کے بعد آپ کو اس دعا کی مزید مندرجہ ذیل برکات حاصل ہوں گی اور ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی ۔
آپ کی ہر حاجت غیب سے پوری ہوگی۔
آپ کو خیروبرکات حاصل ہونے لگے گی ۔
آپ کی تقدیر اچھی ہو جاے گی اور آپ کو بری تقدیر سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جاے گی ۔
میاں بیوی میں حد سے ذیادہمحبت پیدا ہو جائے گا۔
بیٹی کو اس کی پسند کا رشتہ مل جائے گا۔
شادی کی ہر روکاوٹ دور ہو جائے گی۔
بے گھروں کو گھر مل جائے گا۔
کاروبار ترقی کر جائے گا۔
آپ کو پسند کی جاب حاصل ہو جاے گی ۔
آپ کو ہمیشہ ترقی اور کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔
بے اولاد صاحب اولاد ہو جائیں گے۔
گستاخ اولاد سدھر جائے گی ۔
بیوی کو سسرال میں عزت حاصل ہوگی۔
ساس کا دل آپ کے لئے نرم ہو جائے گا
آپ کو آسانی سے بے حساب رزق حاصل ہونے لگے گا ۔
آپ کو پیسہ اور عزت حاصل ہونے لگے گی ۔
آپ کے دشمن آپ سے دو ہو جائیں گے۔
آپ حادثہ اور ہر نقصان سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
آپ پر نظربد اور کالا جادو کا اثر نہیں ہوگا ۔
آپ کے گھر میں خیروبرکت ہونے لگے گی ۔
آپ کے جسم اور گھر سے بد اثرات دور ہو جائیں گے
اگر آپ بیان کئے گئے وظائف میں سے کوئی بھی وظیفہ نہ کر سکیں تو آپ جمعہ کے دن مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث پاک سیاہی سے عربی میں تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس دعا مبارکہ کی روحانی برکات آپ پر ظاہر ہونے لگیں گی ۔
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کا نقش آپ 5 مساکین کو کھانا کھلا کر آستانہ سے فری حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کی مزید روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔
پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں
Whatsapp: +92 328 4765719