اس پوسٹ میں آپ کو سورہ اخلاص کا ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو دشمن سے نجات مل جاے گی اور آپ ہمیشہ کے لئے دشمن سے محفوظ بھی رہیں گے ۔ دشمن سے مراد ایسا شخص ہے جو آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد اور گھر کو نقصان دینے کی کوشش کرتا ہے ۔ دنیا میں موجود ہر شخص ہمیشہ کسی سے خوش نہیں رہتا اور اسی طرح ہر انسان ہمیشہ کسی کو خوش نہیں رکھ سکتا ۔لہذا معمولی باتوں پر کسی سے ناراض ہوجانا ایک عام بات ہے ۔ بعض اوقات معمولی ناراضگی شدید غصہ کا سبب بنتی ہے اور شدید غصہ دشمنی کا سبب بنتا ہے ۔ لہذا جب کوئی شخص کسی کو اپنا دشمن تسلیم کر لیتا ہے تو وہ اس کے احساسات و جذبات ،جان ، مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار کو نقصان دینے کی ضرور کرشش کرے گا ۔ اس بات کا امکان بھی ہے کہ آپ کا دشمن آپ کو کالا جادو کے زریعے نقصان دینے کی کوشش کرے ۔ عام طور پر اگر دشمن کوئی خاتون ہے تو وہ آپ کو نقصان دینے کی لئے کالا جادو کا استعمال کر سکتی ہے ۔ یاد رہے دشمن ہر انسان کے ہوتے ہیں ۔
بعض افراد کو اپنے دشمنوں کا علم ہوتا ہے جبکہ بعض افراد کو تمام زندگی اپنے دشمنوں کے بارے میں علم نہیں ہوپاتا ۔ بعض افراد کے دشمن اس کے سامنے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنے دشمنوں کو پہچان نہیں پاتے ۔ اسی طرح اگر کوئی شخص آپ سے حسد کرتا ہے تو وہ بھی نہ چاہتے ہوے آپ کے لئے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے ۔ کیونکہ حسد نطربد کی وجہ بنتا ہے اور نظربد کسی بھی فرد کے لئے بھیانک نقصانات کی وجہ بنتی ہے ۔
ضروری نہیں کہ کسی شخص کو اپنے اصلی دشمن کا علم ہو، لیکن اصلی دشمن سے محفوظ رہنا بے حد ضروری ہے ۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کسی فرد کو اس کے اصلی دشمن کے بارے میں علم نہیں تو وہ اپنے اصلی دشمن سے کیسے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ لہذا آپ کی اس پریشانی کا حل سورہ اخلاص میں ہے ۔ سورہ اخلاص کی برکت سے فرد اپنے ہر ظاہری اور باطنی دشمنوں سے محفوظ رہتا ہے اس کے علاوہ سورہ اخلاص کی برکت سے فرد کالا جادو ، نظربد ، جنات اور گھریلو فتنا و فساد سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔
Powerful Wazifa for Dushman
سورہ اخلاص کے زریعے دشمن سے نجات بھی حاصل کی جا سکتی ہے اور دشمن سے تمام زندگی محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے ۔ لہذا اس مقصد کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد روزانہ 21 مرتبہ درود شریف اور 21 مرتبہ سورہ اخلاص سورج طلوع ہونے سے پہلے ورد کرنے کی عادت بنا لیں ۔ انشاء اللہ چند دن میں آپ کو ہر موجودہ دشمن سے نجات مل جاے گی اور آئندہ زندگی آپ ہر دشمن سے محفوظ رہیں گے ۔ بیان کیا گیا عمل آپ نے تمام زندگی جاری رکھنا ہے اور اس کے علاوہ جب آپ میں استطاعت ہو تو آپ غریب کو کھانا ضرور خیرات کریں ۔
جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔
Dushman Par Fatah Pane ki Dua
Allah Ke 99 Naam Ka Wazifa for Dushman
Dushman Ko 1 Raat mein Tabah karne ki Dua
Dushman ki Pehchan karne ki Dua
Dushman ke Napak irade Ka Tor
Dushman ke liye Bad Dua
Dushman ka Khof Ki Dua
Dushman Se Nijat Ka Wazifa
Dil Se Khauf Nikalne Ki Dua
Dushman ki Zuban Bandi Ka Wazifa
Nad e Ali