اس پوسٹ میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ بیماری سے شفاء کے لئے سورہ فاتحہ کو کیسے پڑھا جاتا ہے ۔ سورہ فاتحہ قرآن کی عظمت والی پہلی سورہ ہے اور یہ قرآن کے پہلے پارے میں واقع ہے ۔ سورہ فاتحہ ایک عظیم دعا ہے اور اس دعا میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء موجود ہے ۔لہذا اسلام کے ابتدئی دور میں صحابہ اکرام نے سورہ فاتحہ کے زریعے بیماری سے شفاء حاصل کی اور اس سورہ کے زریعے صحابہ اکرام بیماروں کا شفا کا زریعہ بھی بنے ۔
کسی بھی بیماری سے شفاء حاصل کرنے کے لئے سورہ فاتحہ کا ایک بار پڑھ کر دعا کرنا کافی مانا جاتا ہے ۔ لیکن صحابہ اکرام نے نبی پاک کی زیارت کی تھی ، لہذا صحابہ اکرام کو نبی پاک کی زیارت کی وجہ سے خاص روحانی فیض حاصل تھا ۔ اس لئے صحابہ اکرام جب ایک بار سورہ فاتحہ پڑھ کر کسی کو دم کرتے یا دعا کرتے تو اس کی وجہ سے مریضوں کو ہر بیماری سے شفاء حاصل ہو جاتی تھی ۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ دنیاوی خواہشات مسلمانوں کے روحانی فیض میں کمی کی وجہ بنی ، لہذا اس وجہ کو مدنظر رکھتے ہوے بزرگوں نے سورہ فاتحہ کو مختلف طریقوں سے اور ایک سے ذیادہ بار پڑھ کر دعا کرنے کا مشورہ دیا۔لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو بیماری سے شفاء حاصل کرنے کے لئے سورہ فاتحہ ورد کرنے کے چند طریقے بتائیں گے جو کہ نیچے درج ہے ۔ لیکن اس سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ بیماری کی حقیقت کیا ہے ۔

Bimari ki Waja

روحانیت کے مطابق بیماری سب سے پہلے انسان کی روح پر ظاہر ہوتی ہے اور اس کے بعد بیماری انسانی جسم پر ظاہر ہو کر فرد کے لئے درد اور پریشانی کی وجہ بنتی ہے ۔ روح کے بیمار ہونے کی وجہ انسان کے اعمال اور نظربد ہو سکتی ہے ۔ کچھ بیماریاں انسان کے جسم کو متاثر کرتی ہیں جبکہ کچھ بیماری محض نفسیاتی ہوتی ہیں ۔
بیماری کی وجہ اور نوعیت جو بھی ہو اس سے شفاء کا سیکرت اللہ سے مدد مانگنا ہے اور سورہ فاتحہ ایسی دعا ہے جس میں ایک مسلمان اللہ سے مدد مانگتا ہے اور اللہ سے مدد حاصل ہونے کی بعد انسان کی روح سے ہر قسم کے بد اثرات دور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے فرد کو ظاہری بیماری سے بھی جلد شفاء حاصل ہو جاتی ہے ۔
لیکن یاد رہے کہ بیماری کے دوران دوا کا استعمال کرنا سنت ہے ، اور جب کوئی سورہ فاتحہ کے زریعے شفاء کی دعا کرتا ہے تو اس کی برکت سے کسی نہ کسی وسیلہ سے فرد کو شفاء حاصل ہوتی ہے اور یہ وسیلہ دوا بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا ضروری ہے کہ آپ دعا کے ساتھ ڈاکٹر سے بھی دوا حاصل کریں تاکہ آپ کو جلد از جلد شفاء حاصل ہو ۔
یاد رہے کہ روحانیت ایک پوشیدہ مدد ہے جو کبھی انسان کے سامنے آکر اس کی مدد نہیں کرتی بلکہ روحانیت کسی نہ کسی بہانےسے آپ کی مدد کا ذریعہ بنتی ہے اور دوا شفاء کا ایک بہترین زریعہ ہے
بیماری سے شفاء حاصل کرنے کے لئے بزرگوں نے سورہ فاتحہ کو 3 طریقوں سے پڑھا جن کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Bimar Ke Surah Fatiha

اگر کسی فرد کے جسم پر کوئی بیماری ظاہر چکی ہے تو اس بیماری کو سورہ فاتحہ کے زریعے دور کیا جا سکتا ہے ۔بیماری قابل علاج ہو یا لا علاج دونوں صورتوں میں سورہ فاتحہ کے زریعے بیماری سے نجات بھی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس بیماری سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے ۔ لہذا آپ فجر کی نماز کے بعد 14 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی آپ پی لیں ۔ یہ عمل 7 دن دھرانے سے فرد کو بیماری سے شفاء حاصل ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی فرد فجر کی نماز کے بعد 41 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اپنے جسم پر دم کرتا ہے تو بھی فرد کو بیماری سے شفاء حاصل ہوجاتی ہے ، لیکن یہ عمل بھی 7 دن کیا جاتا ہے ۔
بعض مریض شدید کمزوری کی وجہ سے سورہ فاتحہ نہیں پڑھ سکتے ، لہذا ایسی صورت میں گھر کا کوئی فرد 41 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کر سکتا ہے ۔ انشاء اللہ سورہ فاتحہ کی برکت سے فرد کو بہت جلد ہر قسم کی بیماری سے شفاء حاصل ہو جاے گی ۔

Shifa ke liye Surah Fatiha

بعض افراد نطربد اور کالا جادو کی وجہ سے کسی لاعلاج بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ لہذا ایسی صورت میں مریض کو کافی عرصہ علاج کروانے کے باوجود شفاء حاصل نہیں ہوتی، لہذا ایسی صورت میں بعض بزرگوں نے سورہ فاتحہ کے زریعے روحانی علاج کرنے کا طریقہ بیان فرمایا ہے ۔ اس روحانی علاج کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد مریض کی پیشانی پر شہادت کی انگلی سے اللہ عربی میں تحریر کرنا ہے اور اس کے بعد آپ نے پانی پر 70 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنی ہے اور یہ پانی مریض کو 7 دن تک پلانا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں مریض کو بیماری سے شفاء حاصل ہوجاے گی ۔ یہ روحانی علاج نفسیاتی امراض سے شفاء کے لئے کیا جاسکتا ہے ۔

Dard Se Nijat ki Surah Fatiha

درد جسم پر بیماری ظاہر ہونے کا ایک اشارہ ہے ۔ درد معمولی بھی ہو سکتا ہے اور شدید بھی ہو سکتا ہے ۔ کوئی بھی انسان ذیادہ دیر دیر درد کو برداشت نہیں پاتا ، لہذا درد کی وجہ سے بعض افراد خود سے درد کی دوا لے لیتے ہیں ، لیکن بعض اوقات درد کی دوا لینے کے باوجود فرد کو درد سے آرام نہیں ملتا ۔ لہذا ایسی صورت میں سورہ فاتحہ کے زریعے درد کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ درد سے آرام کے لئے آپ مریض کے درد کے مقام پر شہادت کی انگلی رکھ کر 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مریض کو دم کریں ۔ یہ عمل صبح اور شام کریں ۔ انشاء اللہ مریض کے درد کی شدت میں کمی آجاے گی ۔یہ روحانی عمل مریض خود بھی کرسکتا ہے اور گھر کا کوئی بزرگ بھی مریض کے لیے یہ عمل کر سکتا ہے ۔

جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود  بٹن پر کلک کریں ۔