Agr koe bhai ya behan zindagi mein mehnat aur koshash k bawajood kamyab nahi ho rahay tu iss ka matlab ya hai k aap ko kamyabi ka rasta hi nahi mil raha aur na hi aap ko iss baat ki samajh aa rahi hai k aap ko kamyabi k liye kya karna ho gha .
Jen afrad ki kismat kharab hoti hai inn ko kamaybi ka rasta dekhai nahi deta .lahaza aysi sorat mein agr koe insan allah ki madad hasil kar le tu allah ki zaat iss fard k mind mein kamyab hone ka secret daal detay hain .yani iss fard ko kamyabi ka rasta dekhai dene lagh jata hai.
Iss post me aap ko isme azam al hadiyu ka aik aysa asan wazifa bataya gaya hai jes ki barkat se aap ko zindagi k har maydan mein allah ki gaibi madad hasil hone laghay ghe jes ki bina par aap ko kamyabi hone k sab secret bhe khud ba khud samajh aane lghay ghay .
Iss post mein aap ko al hadiyu ki mokammal tafsil , al hadiyu k urdu meaning , meaning ka wazifa , al hadiyu wazifa benefits , al hadiyu ka arabi naqsh aur isme azam al hadiyu k baray mein aysay khas raaz hasil hon ghay jes se aap ki zindagi aap ki soch se bhe zaida asaan ho sakti hai .
Ya Hadiyu Meaning In Urdu
الھادی اللہ کا صفاتی نام ہے جس کا مطلب ہے سیدھا راستہ دیکھانے والا ۔یا سیدھے راستے پر چلانے والا ۔ اب یہ بات تو ظاہر ہے کہ صرف اللہ کی ذات ایسی ہے جو ہمیں ہدایت دیتی ہے اور ہمیں سیدھے راستے پر چلاتی ہے ۔
ہر انسان اپنی زندگی میں کسی نہ کسی ایسے راستے کا انتخاب کر لیتا ہے جو اسے کم فائدے اور زیادہ نقصان کی طرف لے کر جاتا ہے اور انھی راستوں پر چلتے چلتے انسان اپنے لیے بہت سی مشکلات اکھٹی کرتا ہے ، کوئی نہ کوئی خواہش دل میں پال لیتا ہے اور کسی نہ کسی تکلیف کے سبب نا امید ہو جاتا ہے۔
اللہ سبحان و تعالیٰ کا نام یا ھادی کا ذکر ایسے حالات میں فرد کے لیے امید ، آسرے اور صحیح راہ دیکھانے کا کام سر انجام دیتا ہے۔
یاد رہے کہ جب انسان کی نیت صحیح ہوتی ہے اور وہ اسی نیت کے ساتھ کوشش کرتا ہے اور اللہ کی ذات سے اپنے معاملات میں آسانی طلب کرتا ہے تو اللہ کی ذات اس کے مقصد کی تکمیل کے لیے غیبی راستے بنا دیتے ہیں۔ جن کے ذریعے انسان اپنی خواہشات کو پورا کر لیتا ہے ، تکلیفوں سے نجات حاصل کرتا ہے اور صراط مستقیم پر چل کر اپنی زندگی کو پرسکون کرتا ہے۔
انسان کا اگر اس بات پر ایمان پختہ ہو جائے کہ اللہ ہمیں سیدھا راستہ دیکھائے گا تو اس فرد کو سیدھے راستے کی سوچ خود بخود ملنا شروع ہو جاتی ہے ۔ اسم اعظم الھادی قرآن میں بے شمار مقامات پر موجود ہے ۔ یہ اسم مبارک سورہ فاتحہ میں بھی اھدناالصراط مستقیم کی صؤرت میں بھی موجود ہے ۔ اس اسم شریف کی بے شمار برکات ہیں جو آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگی انشاء اللہ ۔
Al Hadiyu Urdu
ہر انسان اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی پریشانی کا شکار ضرور ہوتا ہے ۔ انسان کی پریشانی کی اصل وجہ اس کے صحیح راستے سے بھٹک جانے کی بنا پر ہوتی ہے ۔ جب کوئی انسان صحیح راستے سے بھٹک جاتا ہے تو ظاہری اور باطنی حوالے سے اس پر بد اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے اسے اس بات کی سمجھ ہی نہیں آتی کہ وہ کس طرح کامیاب ہو ۔ بعض اوقات کامیابی اس کے سامنے ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ چاہتے ہوئے بھی کامیابی کو حاصل نہیں کر پاتا
حتی کہ بد اثرات کی وجہ سے فرد کی قسمت خراب ہو جاتی ہے اور وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اسے ناکامی کا سامناء ہوتا ہے ۔
لہذا ایسی صورت میں اگر کوئی اللہ سے مدد طلب کرے تو اللہ کی ذات اس فرد کی سوچ میں اسکی کامیابی کے اصل سیکرٹ ڈال دیتے ہیں اور جب انسان اپنے دل کی اصل آواز پر غور کرتا ہے تو وہی اسکی کامیابی ہوتی ہے ۔ ایسے حالات میں اگر کوئی بھائی یا بہن الھادی کا ورد کرے تو اس فرد کی غیبی مدد اور اصلاح ضرور کی جاتی ہے ۔ الھادی کا ورد کرنے کے لئے ہم نے آپ کو سب سے آسان اور مجرب وظیفہ نیچے بتادیا ہے ۔
Al Hadiyu Wazifa In Urdu
اگر کوئی بھائی یا بہن زندگی کے کسی بھی میدان میں اللہ کی غیبی مدد اور رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ 12 دن تک اللہ کے صفاتی نام الھادی کا ورد کرے انشاء اللہ اس فرد کو اس کی زندگی کے ہر میدان میں تمام زندگی اللہ کی مدد ملتی رہے گی اور وہ نہ چاہتے ہوئے بھی کامیاب ہوگا یعنی اسے بے حد آسانی سے کامیابی حاصل ہو جایا کرئے گی ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 12 -12 بار درودشریف ورد کریں اور درمیان میں آپ 600 بار اسم باری تعالٰی یا ھادی اور ایک مرتبہ سورہ مزمل محبت سے ورد کر لیں ۔ اس وظیفہ کو آپ 12 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 12 دنوں میں آپ کےدل پر آپ کی کامیابی کی باتیں اترنے لگیں گی اور آپ کو کو کامیاب ہونے کے لئے اللہ کی غیبی مدد بھی حاصل ہونے لگے گی جس کا آپ کو واضع اشارہ بھی حاصل ہوگا ۔
12 دن کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 بار دورد ابراہیمی اور 100 بار یا ھادیُ پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے آپ کی زندگی میں کوئی پریشانی مشکل نہیں آئے گی اور آپ کو دلی ، دماغی اور روحانی سکون میسر ہو گا ۔
اگر کسی بھائی یا بہن سے یہ وظیفہ نہ ہو سکے تو وہ اسم یا ھادیُ کو مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے اپنے پاس یا گھر میں ضرور رکھے۔ انشاء اللہ آپ کو اس نقش کے وہی فوائد حاصل ہوں گے جو کہ اوپر بیان کیے گئے وظیفہ کے ہیں۔
Al Hadiyu Naqsh Benefits
یاد رہے کہ جو برکات الھادی کے وظیفہ کی ہیں وہی برکات الھادی کے عربی نقش کی بھی ہیں ۔ نقش بنانے کا طریقہ ہم نے پہلے آپ کو بتا دیا ہے ۔
الھادی کا نقش مبارک کے بے شمار دنیاوی اور روحانی فوائد آپ کو ہمشہ حاصل ہوتے رہیں گے ۔ جن میں سے کچھ فوائد ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ جو آپ کی بگڑی زندگی کو سنوارنے کا سبب بنیں گے۔
الھادی کا روحانی فیض کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نے اپنے لئے کسی غلط راستے کو جانے یا انجانے میں اپنا لیا ہے تو اس نقش کی برکت سے آپ کا راستہ درست ہو جائے گا ۔ یعنی اگر آپ کی اولاد اپنے والدین سے بد تمیزی کرتی ہے تو مطلب آپ کی اولاد نے اپنے لئے جس راستے کا انتخاب کر لیا ہے وہ غلط ہے جس کی وجہ سے آپ کی اولاد زندگی بھر پریشانی دیکھ سکتی ہے لہذا الھادی کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کے بچوں کو ہدایت عطاء فرمائیں گے اور وہ اپنے والدین سے بد تمیزی نہیں کریں گے اور جو بچے اپنے والدین کا ادب کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں انہیں اس ادب کا اجر زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کی صورت میں ضرور ملتا ہے ۔
اسی طرح اگر کوئی بیوی اپنے شوہر سے بد تمیزی کرتی ہے تو الھادی کے عربی نقش کی برکت سے اسے ہدایت اور کامیابی مل جاتی ہے ۔
اگر الھادی کا عربی نقش آپ کے پاس ہے تو اس کی برکت سے آپ کو زندگی کے ہر میدان میں اللہ کی غیبی مدد اور رہنمائی ملتی رہتی ہے ۔
یا ھادی کے نقش مبارک کی برکت سے آپ ہر نقصان سے محفوظ رہیں گے۔
اس نقش کی برکت سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔
مال و دولت کی تنگی سے نجات ملے گی۔
اچھا روزگار ملے گا۔
آپ جو بھی کام کریں گے اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔
اللہ کی ذات آپ کے لیے غیبی اسباب پیدا فرمائیں گے۔
اس نقش کی برکت سے آپ ہر بیماری سے محفوظ رہیں گے۔
آپ پر حسد ، بغض ، نظر بد اور جادو کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔
یہ نقش آپ کی ظاہری اور روحانی حفاظت کے لیے بہت مجرب ہے۔
اس نقش کی برکت سے آپ کے گھر میں امن و سکون ہو گا۔ آپ کی تمام ذہنی الجھنیں ختم ہوں گی۔
آپ کسی بھی قسم کی محتاجی کا شکار نہیں ہوں گے۔
میاں بیوی کے رشتے میں محبت پیدا ہو گی۔
نافرمان اولاد فرما بردار ہو جائے گی۔
أپ جو بھی دعا اللہ کی بارگاہ میں مانگیں گے وہ قبول ہو گی۔
آپ گناہوں سے بچے رہیں گے۔
اللہ کا قرب نصیب ہو گا۔
جن لڑکیوں یا لڑکوں کی شادی ، رشتہ میں رکاوٹ ہو گی وہ اللہ کے فضل سے دور ہو جائے گی۔
اس نقش کی برکت سے آپ کو گھر ، سوسائٹی ، آفس اور معاشرے میں ہر فرد عزت اور محبت ضرور دے گا ۔