Surah an-naml ki ayat 62 mein aik dua mobarka mojood hai jes k arabi alfaz ye ayat mobarka aik ayat aur dua hai aur iss dua mobarka ki barkat se koe bhe bhai aur behan apni shadi aur rishta ki har rukawat ko allah ki gaibi madad se dour kar saktay hain .yad rahay k wazifa allah ki gaibi madad hasil karne ka tarika hai aur allah ki gaibi madad hasil karne k liye surah an-naml ki ayat 62 ka wazifa be had powerful mana jata hai . Allah ki gaibi madad insaan iss waqat talash karta hai jab iss k samnay koe aysi mushkil hoti hai jes ko insaan khud apni koshash se dour nahi kar sakta . Lehaza allah ki madad se har mushkil ko asan kiya ja sakta hai aur aysa insaan qadeem zamana se karta raha hai aur aaj bhe aysa kiya jata hai . Issi tarha shadi aur rishta ki rukawat baz oqaat insaan ki koshash se dour nahi hoti iss liye iss rukawat ko zamana qadeem mein ammai yujibul muztarra wazifa k zariye dour kyia jata thaa aur aaj bhe ammai yujibul muztarra wazifa kiya jata hai .
Ammai Yujibul Muztarra Wazifa Urdu
سورہ نمل کی آیت 62 میں ایک دعا موجود ہے جس کے عربی الفاظ یہ ہیں ۔ (امن یُجیبُ المضطراذا دعاہُ ویکشف السوءَ ) یہ قران کی آیت ہے اور دعا بھی ہے اس آیت مبارکہ کی روحانی برکات کی بناء پر کوئی بھی بھائی یا بہن اپنی شادی یا رشتہ کی ہر روکاوٹ کو اللہ کی غیبی مدد سے دور کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ وظیفہ اللہ کی غیبی مدد حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے جو کی دعا کے ذمرے میں آتا ہے ۔ جب انسان کو کوئی ایسی مشکل کا سامناء ہوتا ہے جس کو وہ اپنی محنت اور کوشش کے باوجود دور نہیں کرپاتا تو ایسی صورت میں وہ اللہ کی غیبی مدد کا ہی طلب گار ہوتا ہےاور ایساء انسان آج سے نہیں بلکہ قدیم زمانہ سے کرتا آرہا ہے ۔ اب ہر انسان اپنی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامناء کرتا ہے ۔ لہذا انسان نے اپنی مخلتف مشکلات میں مختلف الفاظ یا دعاوں کے ذریعے اللہ کو پکارا ۔لہذا جن الفاظ کے ذریعے انسان کو اللہ کی مدد حاصل ہوئی ان الفاظ یا آیات کو نوٹ کر لیا گیا اور اس کے بعد انسان بوقت ضرورت اس دعا کو پڑھ کر اللہ کی مدد حاصل کرکے اپنے لئے کسی مشکل کو آسان کرتا ۔ ایسی ہی دعاوں میں ایک دعا مبارکہ سورہ نمل کی آیت 62 میں موجود ہے جسکی بے شمار برکات کا مشاہدہ کیا گیا ۔ اپنے اس پوسٹ میں ہم اس دعا مبارکہ کا شادی اور رشتہ کی پریشانی کو دور کرنے کے حوالے سے وظیفہ بتائیں گے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن اپنی شادی یا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں یا شادی کے لئے ہونے والے اخراجات کا انتظام نہیں ہو رہا تو اپنی اس پریشانی کو دور کرنے کےلئے اس دعا مبارکہ کا وظیفہ صرف 14 دن کر لیں انشاء اللہ 14 دن میں اللہ کی ذات ایسے سبب پیدا فرما دیں گے جس سے آپ کی شادی اور رشتہ میں موجود ہر روکاوٹ خود بخود دور ہونا شروع ہو جائے گی ۔
Ammai Yujibul Muztarra Wazifa
اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک بار سورہ نمل اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ نمل کی آیت 62 میں موجود دعا مبارکہ امن یُجیبُ المضطراذا دعاہُ ویکشف السوءَ پر پہنچیں تو آپ اس آیت مبارکہ کو 700 مرتبہ محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ اسی طرح آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی شادی میں جو بھی پرابلم ہوگی وہ اللہ کے کرم سے دور ہو جائے گی ، اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی شادی کی بندش دور ہو جاتی ہے اور اگر نظربد کی وجہ سے آپ کی شادی میں روکاوٹ ہے تو وہ بھی دور ہو جائے گی اور اگر کسی نے دانستہ آپ کے رشتہ میں بندش کی ہوگی تو وہ اس بندش کا خود ہی شکار ہوکر پریشانیوں میں مبتلاء ہو جائے گا اور آپ کو شادی میں ہونے والے اخراجات کے حوالے سے پریشانی ہے تو اللہ کی ذات اس حوالے سے بھی آپ کی مدد فرمائیں گے ۔ یہ وظیفہ بے حد پاورفل اور مجرب ہے اور ایک بار یہ وظیفہ کر لینے کے بعد زندگی کی بے شمار پریشانیوں میں آپ کو اس کی برکات ملتی رہیں گی ۔
Ammai Yujibul Muztarra Taweez
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کی گئی دعا مبارکہ کا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اسی دعا مبارکہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ اس نقش کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کی شادی میں حائل روکاوٹوں کو جلد دور فرما دیں گے اور ہم نے یہ مشاہد ہ کیا ہے کہ سورنمل کی اس آیت مبارکہ کے نقش کی برکت سے رشتہ اور شادی کی تمام روکاوٹیں 24 سے 72 گھنٹوں میں دور ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ یاد رہے کہ ہم نے اپنا مشاہدہ بیان کیا ہے لیکن مالک ذات اللہ کی ہے وہ چاہے تو آپ کی پریشانی 24 گھنٹوں سے پہلے بھی دور کر سکتا ہے اور چاہے تو آپ کی پریشانی کو ایک مہینہ کے بعد بھی دور کر سکتا ہے ۔ یعنی اللہ کے اپنے قوانین ہیں جو سب کے سب اسباب سے جڑے ہیں ۔ اب آپ کے لئے سبب کب بنے گا یہ اللہ کی ذات بہتر جانتی ہے ۔ لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ نے اللہ کی کلام کے وسیلہ سے اسکی مدد مانگی ہے لہذا اللہ کی ذات جلد ہی آپ کی پریشانی کو دور فرمائیں گے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ نمل کی آیت 62 کا نقش خود تحریر نہ کر سکے تو وہ 5 مساکین کو کھانا کھلا کر یہ نقش آستانہ سے فری حاصل کر سکتے ہیں ۔