Aulad e Narina ke liye be shumaar Quranic Wazaif bazurgon ne biyan farmaye hain aur bohat se wazaif hum apni website mein aap ke liye peesh bhi kar chuke hain. Sabhi wazaif afzal hain. Lekin yaad rahe ke koi bhi wazifa karne se pehle Aulad ki khwahish mand khawateen pehle tasdeeq karein ke unko likoria ya haiz ki be qaaidgi ka masla to nahi. Agar aisa hai to achi lady doctor se iski medicine lein aur iske baad Aulad ke liye wazifa karein. Is post mein hum Allah ki bargah se jald Aulad hasil karne ke liye aap ko Durood Ibrahimi Ka Wazifa bata rahe hain. Durood Ibrahimi ki un gint barkat hain aur kuch bazurg yeh farmate hain ke agar koi cheez ya nemat aap ki qismat mein nahi to Allah ki zaat Durood Ibrahimi ke wasile se aur Nabi Pak ke sadqay mein woh bhi fard ko ata farma dete hain. Bas Allah ki bargah mein sawal karne ka tariqa maloom hona chahiye. Lehaza agar Aulad qismat mein nahi, yani doctor ke mutabiq aap ko koi aesa masla hai jiski wajah se koi khatoon maa banne ke qabil nah ho to bhi Allah ka karam hota hai. Durood ibrahimi Ka Wazifa ki tafseel neechay darj hai.

Aulad e Narina Ke Liye Wazifa
 Urdu

اولاد نرینہ کے لئے بے شمار قرآنی وظائف بزرگوں نے بیان فرمائے ہیں اور بہت سے وظائف ہم اپنی سائٹ میں آپ کے لئے پیش بھی کر چکے ہیں ۔ سبھی وظائف افضل ہیں ۔ لیکن یاد رہے کہ کوئی بھی وظیفہ کرنے سے پہلے اولاد کی خواہش مند خواتین پہلے تصدیق کریں کہ ان کو لیکوریا یا حیض کی بے قاعدگی کا مسلہ تو نہیں ۔ اگر ایسا ہے تو اچھی لیڈی ڈاکٹر سے اس کی دوا لیں اور اسکے بعد اولاد کے لئے وظیفہ کریں ۔ اس پوسٹ میں ہم اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے آپ کو درود ابراہیمی کا وظیفہ بتا رہے ہیں ۔ درود ابراہیمی کی ان گنت برکات ہیں اور کچھ بزرگ یہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی چیز یا نعمت آپ کی قسمت میں نہیں تو اللہ کی ذات درود ابراہیمی کے وسیلہ سے اور نبی پاک کے صدقہ میں وہ بھی سائل کو عطافرما دیتے ہیں ۔ بس اللہ کی بارگاہ میں سوال کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیئے ۔ لہذا اگر اولاد قسمت میں نہیں یعنی ڈاکٹر کے مطابق آپ کو کوئی ایسا مسلہ ہے جسکی وجہ سے کوئی خاتون ماں بننے کے قابل نہ ہو تو بھی اللہ کا کرم ہو جاتا ہے ۔درود ابراہیمی کا وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Aulad e Narina Ke Liye Wazifa

اگر کوئی بہن اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد نرینہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔تو وہ 14 دن تک درود ابراہیمی کاوظیفہ کرے۔ انشاء اللہ اس بہن کو اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل ہو جائے گی ۔
تو اس مقصد کے لئے وہ بہن بازار سے 14 عدد عجوہ کھجور حاصل کرکے اپنے پاس محفوظ کرکے رکھ لے ۔ اسکے بعد آپ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 172 مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے ورد کریں ۔ یہ ورد کرنے کے بعد آپ ایک عجوہ کھجور پر دم کریں اور اس کھجور کو آدھا لیٹر گائے کے دودھ کے ساتھ کھا لیں۔یہ پورا عمل آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ 14 دن کے بعد آپ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ آیت الکرسی ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس عمل کو آپ وقت پیدائش تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات آپ پر اپنا کرم فرمائیں گے اور آپ کو اولاد نرینہ عطا ہو جائے گی ۔ اس وظیفہ کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلوم درکار ہو تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here