La Ilaha illa Anta Subhanaka Inni Kun Tu Mina Zhalimeen” Ayat e Karima hai jo ke aik azeem Dua hai, aur is azeem dua ka wird Azeem پیغمبر Hazrat Yunus (AS) ne machhli ke pait mein reh kar kiya tha, aur isi Dua ki barkat se Allah ki zaat ne Hazrat Yunus (AS) ko machhli ke pait se zinda bahir nikal liya. Hamara topic Ayat e Karima ki barkat biyan karna hai, is liye is post mein hum aap se Ayat e Karima ka wird karne ki rohani aur zahiri barkat share karenge.
Ayat e Karima Benefits Urdu
لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین آیت کریمہ ہے جو کہ ایک عظیم دعا ہے اور اس عظیم دعا کا ورد عظیم پیغمبر حضرت یونس علیہ سلام نے مچھلی کے پیٹ میں رہ کر کیا تھا اور اسی دعا کی برکت سے اللہ کی ذات نے حضرت یونس علیہ سلام کو مچھلی کے پیٹ سے زندہ باہر نکال لیا ۔ہمارا موضوع آیت کریمہ کی برکات بیان کرنا ہے لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ سے آیت کریمہ ورد کرنے کی روحانی اور ظاہری برکات شئیر کریں گے ۔
Ayat e Karima Benefits
آیت کریمہ کا ورد کرنے سے فرد کو بے شمار ظاہری اور باطنی برکات حاصل ہوتی ہیں اور ہمیشہ حاصل ہوتی رہتی ہیں ۔لہذا اس پوسٹ میں ہم چند ایسی برکات آپ سے شئیر کرتے ہیں جو کہ آیت کریمہ کا ورد کرنے سے آپ کو حاصل ہوں گی ۔ یہ فضائل درج زیل ہیں ۔
اللہ تعالٰی کی حفاظت: آیت کریمہ پڑھنے سے اللہ تعالٰی کی حفاظت حاصل ہوتی ہے اور اسکی برکت سے فرد ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔
گناہوں کی معافی: آیت کریمہ پڑھنے سے گناہوں کی معافی کی امید کی جاتی ہے اور فرد کو اللہ تعالٰی کی رحمت حاصل ہوتی ہے۔
حاجات کی برآوری : آیت کریمہ پڑھنے سے فرد کو اس کی تمام جائز حاجات حاصل ہو جاتی ہیں اور اسکے علاوہ فرد کو ہمیشہ اس کے ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل ہوتی رہتی ہے ۔
بیماری سے شفا: آیت کریمہ پڑھنے سے فرد کو ہر قسم کی ظاہری اور باطنی ، موجودہ اور آنے والی بیماری سے فرد کو شفا اور حفاظت ملتی ہے ۔
پریشانیوں سے نجات: آیت کریمہ پڑھنے سے فرد کو موجود اور ہر آنے والی ظاہری و باطنی پریشانی سے نجات مل جاتی ہے اور فرد کو زندگی میں سکون اور خوشحالی ہمیشہ ملتی ہے ۔
ذہنی سکون: آیت کریمہ پڑھنے سے فرد کو ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔ فرد کو خوف سے نجات مل جاتی ہے اور اللہ تعالٰی کی مدد سے صبر اور شکر کی توفیق ملتی ہے۔
ایمان کی مضبوطی: آیت کریمہ پڑھنے کی برکت سے فرد کو ایمان کی مضبوطی حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالٰی کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔
Ayat e Karima Ka Wird
آیت کریمہ کا ورد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ فجر یا عشاء کی نماز کے بعد روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ آیت کریمہ محبت سے پڑھ لیا کریں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ آیت کریمہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی رکھیں ۔ تاکہ آپ کو آیت کریمہ کی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ آیت کریمہ کا افضل وظیفہ کرنے کا طریقہ اور اس کی روحانی برکات کو جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔