Is post mein hum aap ko chand aisi ghizaayein غذائیں batayen ge jin ke istemaal se Aura ke baghair Dard Shaqiqa K attacks mein kami lai ja sakti hai. Lekin yaad rahe ke Aura ke baghair Dard Shaqiqa ke liye koi bhi aisi hatmi ghiza mojood nahi hai jis ki wajah se dard shaqiqa ki shiddat mein kami lai ja sake. Lekin mahireen aur Migraine Aura ke kam o besh 100 mareezon ke mushahidat ki bunyaad par hum aap se chand aisi ghizaayein share kar rahe hain jin ke istemaal se aap K Dard Shaqiqa mein Yakeeni kami aye gi.
Best Diet For Migraine Without Aura Urdu
اس پوسٹ میں ہم آپ کو چند ایسی غذائیں بتائیں گے جن کے استعمال کی وجہ سے اورا کے بغیر درد شقیقہ کے حملوں میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔لیکن یاد رہے کہ اورا کے بغیر درد شقیقہ کے لیے کوئی بھی ایسی حتمی غذا موجود نہیں جس کی وجہ سے درد شقیقہ کی شدت میں کمی لائی جا سکے ۔ لیکن ماہرین اور مریضوں کے مشاہدات کے مطابق کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال کی وجہ سے اورا کے بغیر درد شقیقہ کی شدت میں کمی ممکن ہے ۔ لہذا ماہرین اور درد شقیقہ اورا کے کم وبیش 100 مریضوں کی مشاہدات کی بنا پر ہم آپ سے چند ایسی غذائیں شئیر کر رہے ہیں جنکی بنا پر آپ کے درد شقیقہ کی شدت میں یقینی کمی آئے گی ۔
Food For Migraine Without Aura
سرخ لوبیا
اورا کے بغیر درد شقیقہ کے مریضوں نے ذاتی تجربات کی روشنی میں بتایا کہ سرخ لوبیا کا استعمال اورا کے بغیر درد شقیقہ کی شدت میں کمی لاتا ہے ۔لہذا اورا کے بغیر درد شقیقہ کا مریض ایک ہفتے میں ایک بار سرخ لوبیا کا سالن بنا کر شام اور صبح ناشتہ میں کھائے ۔سرخ لوبیا فارمی نہ ہو ۔شام کے کھانے اور صبح کے ناشتے میں ایک ابلے ہوئے انڈے کی سفیدی بھی ضرور کھائیں ۔
کالے چنے
اورا کے بغیر درد شقیقہ کی شدت میں کمی لانے والی دوسری اہم غذا کالے چنے ہیں۔ لہذا درد شقیقہ کا مریض ایک ہفتے میں ایک بار کالے چنوں کا شوربا بنا کر اس سے شام کا کھانا اور صبح کا ناشتہ کرے۔ شام کے کھانے اور صبح کے ناشتے میں ایک ابلے ہوئے انڈے کی سفید ضرور کھائیں ۔
کدو کی سبزی
سبزیوں میں کدو کی سبزی اورا کے بغیر درد شقیقہ کی شدت کو کم کرنے کے لئے بہترین مانی جاتی ہے ۔لہذا ایک ہفتے میں ایک بار کدو کی سبزی شام کے کھانے اور صبح کے ناشتے میں کھائیں ۔شام کے کھانے اور صبح کے ناشتے میں ایک ابلے ہوئے انڈے کی سفید ضرور کھائیں ۔
بکرے کا گوشت
بکرے کا گوشت اعصاب کو طاقت دیتا ہے جبکہ اورا کے بغیر درد شقیقہ دماغ کے اعصاب کی کمزوری ہے ۔لہذا آپ ایک ہفتے میں ایک بار بکرے کا تازہ گوشت کا شوربا بنا کر اس سے شام کا کھانا اور صبح کا ناشتہ کریں ۔اگر آپ بکرے کا گوشت نہ کھا سکیں تو آپ دیسی مرغی کے گوشت کی یخنی بنا کر اس سے شام کا کھانا اور صبح کا ناشتہ کریں ۔ جس دن آپ گوشت کا استعمال کریں اس دن آپ انڈے کی سفیدی نہ کھائیں ۔
مچھلی کا سالن
مچھلی جسم میں کلیسڑول اور بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے جبکہ کلیسڑول اور بلڈ پریشر درد شقیقہ کی نشوونما کرتا ہے۔لہذا اگر ممکن ہو تو آپ ایک ہفتے میں ایک بار شام کا کھانا اور صبح کا ناشتہ دریا کی تازہ مچھلی کے سالن سے کریں ۔
ٹینڈے کی سبزی کا سالن
ہفتے میں ایک بار ٹینڈے کی سبزی کا سالن بنا کر اس سے شام کا کھانا اور صبح کا ناشتہ کریں ۔
مونگ اور مسور کی دال کا سالن
ہفتے میں ایک بار مونگ اور مسور کی دال کا سالن بنا کر اس سے شام کا کھانا اور صبح کا ناشتہ کریں ۔
بیگن کی سبزی کا سالن
ہفتے میں ایک بار بیگن کی سبزی کا سالن بنا کر اس سے شام کا کھانا اور صبح کا ناشتہ کریں ۔ یاد رہے سالن میں ادرک اور لہسن کا استعمال کچھ ذیادہ کردیں اور کوشش کریں کہ ادرک اور لہسن ذیادہ فرائی نہ ہو ۔سالن میں سرخ مرچ کی جگہ کالی مرچ استعمال کریں اور مصالحہ جات اس میں استعمال نہ کریں ۔اگر کھانا ذیتون کے تیل میں بنایا جائے تو ذیادہ بہتر ہے ۔
چائے کا استعمال
صبح کے ناشتے میں آپ چائے کا ایک کپ پیئیں اور اس چائے میں شکر زیادہ نہ ہو ۔ چائے دن میں تین مرتبہ آپ پی سکتے ہیں ۔
کچا سلاد
ہر دوپہر کو آپ پیاز ، کھیرا ، سبز دھنیہ اور اس پر ہلکا لیمو نچوڑ کر اس سے دوپہر کا کھانا کھائیں ۔
پانی کا استعمال
سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے آپ نے کم از کم 5 لیٹر پانی پینا ہے اور ہردوپہر کو آپ نے ایک گلاس پانی میں لیموں کے چند قطرے ڈال کر پینے ہیں ۔
چہل قدمی
صبح سورج نکلنے سے پہلے آپ نے اپنے گھر میں سورج کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو کر 40 بار لمبے سانس لینے ہیں
اور اس کے بعد آپ نے ایک گھنٹے کے لئے کسی باغ میں جاکر چہل قدمی کرنی ہے۔یہ عمل آپ نے سورج غروب ہونے کے بعد بھی کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ جب بھی آپ کھانا کھائیں تو اس کے 30 منٹ کے بعد 5 منٹ تک چہل قدمی ضرور کریں ۔یاد رہے کہ آپ نے بازاری کھانا ، چاول ،بیکری کی مصنوعات ، کولڈڈرنک چاکلیٹ ، الکوحل اور بلا وجہ درد کی ادویات کا استعمال ہر گز نہیں کرنا اور بیان کی گئی چیزوں سے آپ نے تمام زندگی دور رہنا ہے ۔
Spiritual Treatment For Migraine Without Aura
ذیادہ بہتر اورجلدی نتائج کے لئے آپ مغول اپنے گلے میں ضرور پہن لیں ۔مغول آپ کو درد شقیقہ کے خلاف قوت معدافعت دے گا جسکی وجہ سے آپ بہت جلد اورا کے بغیر درد شقیقہ کو مات دے سکیں گے ۔ہمارا اندازہ ہے کہ 15 دن بیان کی گئی ڈائٹ کا استعمال کرنے کے بعد آپ کو بہتر نتائج حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے ۔اگر آپ کو مزید رہنمائی درکار ہے تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں
آپ درد شقیقہ کی کسی بھی قسم کا شکار ہیں بیان کی گئی ڈائٹ آپ کو بہترین نتائج دے گی۔ لیکن یہ ڈائٹ خاص کر اورا کے بغیر درد شقیقہ کے مریضوں کے لئے ہے ۔
یاد رہے کہ بیان کی گئی ڈائٹ علاج نہیں طرز زندگی ہے اور یہ طرز زندگی آپ کی زندگی میں سکون لائےگا ۔
ہم نے ان غذاؤں پر 10 سال تک مشاہدہ کیا اور آج ہم نے اپنا حاصل کیا گیا علم آپ کے ساتھ شئیر کردیا ہے۔ لہذا آپ بتائی گئی تمام چیزوں کو لازمی فالو کریں۔