Kisi khatre ka achanak ehsaas hona dar hai. Yeh aik qudrati amal hai jo ke hamein khatraat se mahfooz rakhta hai. Lehaza koi bhi insaan kisi bhi maadi khatre ki bina par khoof zadah ho sakta hai. Yeh normal baat hai lekin agar koi fard kisi aisi cheez se khoof mehsoos kar raha hai jo ke haqeeqat mein maujood nahin to yeh baat normal nahin.
Ghair maujood cheez ka khoof ki wajah nafsiyati ho sakta hai. Aise khoof mein dunia se chale jaane ka khoof andhere ka khoof, hujoom aur tanhai ka khoof shamil ho sakte hain. Lekin roohaniyat mein dunia se chale jaane, andhere, aur tanhai ka khoof ki wajah mahaz nafsiyati nahi hoti balkay yeh khoof kisi aane waale bhayanak khatre ki taraf ishara hota hai. Yani agar kisi fard ko kisi ghair maujood cheez ka khoof pareshan kar raha hai aur is wajah se usay neend bhi nahin aati to yeh mareez ke qareeb kisi buri rooh, ya jinnat ke maujood hone ki taraf ishara hota hai. Asal mein agar kisi maqam par buri rooh maujood hai to wahan maujood tamam afrad ko bechaini aur khoof ki surat mein us buri rooh ka ehsaas hota hai. Yaad rahe ke agar khoof ki wajah roohani hai to yeh aane waale shadeed nuksan ki taraf ishara ho sakta hai.
Rohaniyat ke mutabiq dar ki wajah kala jadoo, nazar bad, jinnat, buri rooh, aur manfi taawanai ho sakti hai aur inka ilaj sirf dua ke zariye hi ho sakta hai. Lehaza is post mein hum aap ko aik aisi dua bata rahe hain jis ki wajah se aap ko har qisam ke dar se nijaat mil jayegi aur aap ko sukoon ki neend bhi mehsoos hone lagegi.
Dar Ki Dua Urdu
کسی خطرے کا اچانک احساس ہونا ڈر ہے ۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو کہ ہمیں خطرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔ لہذا کوئی بھی انسان کسی بھی مادی خطرے کی بنا پر خوف ذدہ ہو سکتا ہے ۔ یہ نارمل بات ہے لین اگر کوئی فرد کسی ایسی چیز سے خوف محسوس کر رہا ہے جو کہ حقیقت میں موجود نہیں تو یہ بات نارمل نہیں ۔ غیر موجود چیز کا خوف کی وجہ نفسیاتی ہو سکتی ہے ۔ ایسے خوف میں دنیا سے چلے جانے کا خوف اندھیرے کا خوف ، ہجوم اور تنہائی کا خوف شامل ہو سکتے ہیں ۔ لیکن روحانیت میں دنیا سے چلے جانے ، اندھیرے اور تنہائی کا خوف کی وجہ محض نفسیاتی نہیں ہوتی بلکہ یہ خوف کسی آنے والے بھیانک خطرے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔ یعنی اگر کسی فرد کو کسی غیر موجود چیز کا خوف پریشان کر رہا ہے اور اس وجہ سے اسے نیند بھی نہ آتی ہو تو یہ مریض مریض کے قریب کسی بری روح ، یا جنات کے موجود ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔ اصل میں اگر کسی مقام پر بری روح موجود ہے تو وہاں موجود تمام افراد کو بے چینی اور خوف کی صورت میں اس بری روح کا احساس ہوتا ہے ۔
یاد رہے کہ اگر خوف کی وجہ روحانی ہے تو یہ آنے والے شدید نقصان کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے
روحانیت کے مطابق ڈر کی وجہ کالا جادو ، نظربد ، جنات ، بری روح اور منفی توانائی ہو سکتی ہے اور ان کا علاج صرف دعا کے زریعے ہی ہو سکتا ہے
۔لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسی دعا بتا رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو ہر قسم کے ڈر سے نجات مل جاے گی اور آپ کو سکون کی نیند بھی محسوس ہونے لگے گی ۔
Dar ki Alamat
ڈر انسانی فطرت کا حصہ ہے جو کہ ہر انسان کو کسی نی کسی صورت میں لاحق ہوتا ہے ۔ لیکن اگر ڈر شدت اختیار کر جاے تو یہ کسی بھی فرد کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔ لہذا ڈر کے دوران مریض پر مندجہ ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔
دل کی دھڑکن میں اضافہ
بے چینی
تناو
سانس لینے میں دشواری
پسینہ آنا
لرزنا
کپکپی
سر چکرانا
متلی یا قے
پیشاب کی زیادتی
بیان کی گئی علامات نفسیاتی ڈر اور روحانی ڈر کے دوران ظاہر ہو سکتا ہے جس کا علاج ڈر کی دعا ہے جو کہ ہم نے نیچے بیان کر دی ہے ۔
Raat Ko Dar Lagne Ki Dua
ڈر سے بچنے کے لئے سب سے مشہور اور مجرب دعا ایت الکرسی ہے ۔ ایت الکرسی ڈر سے نجات اور حفاظت کے لئے سب سے افضل مانی جاتی ہے ۔ قدیم زمانہ میں گھر کے بڑے اپنے اوپر اور اپنے بچوں کے اوپر ایت الکرسی پڑھ کر دم کیا کرتے تھے تاکہ وہ ڈر سے محفوظ رہیں ۔ ڈر کی وجہ نفسیاتی ہو یا روحانی دونوں صورتوں میں ایت الکرسی کی برکت سے فرد کو ڈر سے نجات مل جاتی ہے ۔
لہذا اگر آپ یا آپ کے بچے ڈر کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایسی صورت میں آپ رات کو سوتے وقت 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ ایت الکرسی پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو ڈر سے نجات مل جاے گی ۔ یاد رہے کہ ڈر کی ذیادہ تر وجہ بری روحیں اور جنات کی موجودگی ہے ۔ کیونکہ بری روحیں اور اور جنات دیکھائی تو نہیں دیتے لیکن ان کی موجودگی کا احساس خوف کی صورت میں ہوتا ہے ۔ لہذا ایت الکرسی کی برکت سے بری روحیں اور جنات فرد سے کے قریب رک نہیں پاتے جس کی وجہ سے فرد کو ڈر سے فوری ناجات مل جاتی ہے ۔ لیکن ذیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ ایت الکرسی کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گلے میں بھی رکھیں اور اپنے اپنے گھر میں بھی رکھیں ۔ اور اسکے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ ایت الکرسی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ آپ کو ڈر اور اسکی وجوہات سے نجات حاصل ہو جاے ۔
Raat Ko Dar Lagne Ki Dua
اگر کسی بھائی ، بہن یا کسی بچے کو رات کو ڈر محسوس ہوتا ہے تو اس کی وجہ روحانی ہو سکتی ہے ۔ لیکن اکثر بھیانک کہانیاں اور خوف ناک ڈرامے دیکھنے کی وجہ سے بھی خواتین اور بچوں کے ذہن میں ڈر بیٹھ بیتھ جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں رات میں ڈر کا احساس ہوتا ہے ۔ لہذا ایسی صورت میں آپ سورہ فلق اور سورہ ناس کو 3-3 مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر یا اپنے بچوں کے سر پر دم کریں ۔ انشاء اللہ ڈر کی وجہ جو بھی ہوگی آپ کو اس سے نجات مل جاے گی ۔
Bacha Dar Jane Ki Dua
بچوں کو 2 سال کی عمر تک جنات دیکھائی دیتے ہیں اور جیسے جیسے بچوں کی عمر زیادہ ہوتی ہے انہیں غیر مرئی اشیا دیکھائی دینا بند ہو جاتی ہیں ۔ جنات دیکھائی دینے کی وجہ سے بچوں کو شدید ڈر محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے بچے رونا اور ضد کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہ رات کو سوتے بھی نہیں ۔ اسکے علاوہ بچوں کو جنات کی نظر بہت جلدی لگ جاتی ہے اور نظربد ڈر کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ لہذا ایسی صورت میں آپ اپنے بچوں 3 مرتبہ سورہ اخلاص ، ایک مرتبہ سورہ فلق اور ایک مرتبہ سورہ ناس پڑھ کر صبح اور شام کو دم کر دیا کریں ۔ اور اگر 2 دن میں بچوں کا ڈر ختم نہ ہو تو اپنے بچوں کے گلے میں سورہ اخلاص کا نقش پہنائیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے بچوں کو ڈر سے نجات مل جاے گی ۔
پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں