Dard shaqiqa ka har mareez yeh bakhoobi janta hai ke dard shaqiqa ke sath zindagi guzarna be had mushkil hai. Lekin is ke bawajood mareez dard shaqiqa ke sath zindagi guzarne par majboor hai. Uski wajah yeh hai ke dard shaqiqa ka koi hatmi ilaj nahi . Dard e shaqiqa ke har mareez ke liye yeh janna zaroori hai ke dard shaqiqa ke hamlay ke douran kya karna chahiye . Yani agar dard shaqiqa ka mareez zindagi guzarne ka andaaz badal le to woh dard shaqiqa ki shiddat aur muddat mein kami laa sakta hai. Lehaza is post mein hum ap ko aik aisa life style bta rahay hain jisko ko apnane se ap kaafi had tak dard shaqiqa ki shiddat ko control kar payen ge. Hum ne dard e shaqiqa ke 700 se ziada mareezon ki zindagi ka 10 saal mushahida kya hai. Un logon ne dard e shaqiqa ke sath jis terhan muqabla kar kay is ko control kiya woh aik khaas life style hai . Lehaza dard shaqiqa ko control karne ke liye hamaray bataye gaye life style ko zaroor apna lein .

Dard e Shaqiqa In Urdu

درد شقیقہ کا ہر مریض یہ بخوبی ہے کہ درد شقیقہ کے ساتھ زندگی گزارنا بے حد مشکل ہے ۔ لیکن اس کے باوجود مریض درد شقیقہ کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ درد شقیقہ کا کوئی حتمی علاج نہیں ۔
درد شقیقہ کے ہر مریض کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ درد شقیقہ کے حملے کے دوران کیا کرنا چاہیے ۔
یعنی اگر درد شقیقہ کا مریض زندگی گزارنے کا انداز بدل لے تو وہ درد شقیقہ کی شدت اور مدت میں کمی لا سکتا ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسا لائف سٹائل بتا رہے ہیں جسکو کو اپنانے سے آپ کافی حد تک درد شقیقہ کی شدت کو کنٹرول کر پائیں گے ۔ ہم نے درد شقیقہ کے 700 سے زیادہ مریضوں کی زندگی کا 10 سال مشاہدہ کیا ہے ۔ ان لوگوں نے درد شقیقہ کے ساتھ جس طرح مقابلہ کرکے اس کو کنٹرول کیا وہ ایک خاص لائف سٹائل ہے لہذا درد شقیقہ کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمارے بتائے گئے لائف سٹائل کو ضرور اپنا لیں۔

Achi Neend

دنیا میں بے شمار درد شقیقہ کے مریض ایسے ہیں جن کودرد شقیقہ کی وجہ سے نیند نہیں آتی ۔ لہذا اگر کسی مریض کی نیند میں مسلسل ایک عرصہ تک خلل واقع ہو رہا ہو تو اس کی وجہ سے اس کے دماغ سے خاص قسم کے ہارمونز کا اخراج ہونا شروع ہو جاتا ہے جو کہ ان کے لیے درد شقیقہ کی وجہ بن سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ نیند میں مسلسل خلل کی وجہ سے دماغ کی شریانوں میں پرابلم آ سکتی ہےجسکی وجہ سے دماغ کے مخصوص حصوں میں خون کی ترسیل صحیہح سے نہیں ہو پاتی ۔ لہذا اس وجہ سے کوئی فرد درد شقیقہ کا شکار ہو سکتا ہے ۔

Achi Khurak

درد شقیقہ کے مریض کو کھانے کے حوالے سے اپنی پسند و ناپسند کو نظرانداز کر دینا چاہیے اور ہر اس غذا سے پرہیز کرنا چاہیے جو کہ درد شقیقہ کی وجہ بن سکتی ہے ۔ لہذا مریض کو ہر اس غذا سے پرہیز کرنا چاہیے جس میں کیفین، الکحل، اور مصنوعی مٹھاس شامل ہو اور پھل اور سزیاں کھانے پر زور دینا چاہیے ۔ اس کے علاوہ مریض کو خود یہ اندازہ کرنا چاہیے کہ کون سے غذائیں اس کے لیے درد شقیقہ کو متحرک کرتی ہیں لہذا جو غذائیں درد شقیقہ کو متحرک کرتی ہیں ان سے پرہیز کریں ۔

Zaida Pani ka Istimal

جسم میں پانی کی کمی بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے ۔اگر انسانی جسم اچھی طرح ہائیڈریٹ ہے تو اس کی وجہ سے درد شقیقہ کی شدت میں کمی آتی ہے ۔ قدیم زمانہ میں درد شقیقہ کا علاج کے لیے مریض کو ورزش اور پانی کے کثرت استعمال کی اصلاح دی جاتی تھی لہذا مریض کو ایک دن میں کم از کم 12 گلاس پانی ضرور پینے چاہیے اور یہ پانی ذیادہ ٹھنڈا نہ ہو اس کے علاوہ مریض اےسی کا کم سے کم استعمال کرے ۔

Asabi Tanao Se Bachna

تناؤ درد شقیقہ کے لئے ایک بدنام ترین محرک مانا جاتا ہے ۔بعض افرا کو مسلسل ذہنی پریشانی ہونے کی بنا پر دماغ کے اعصاب میں تناؤ پیدا ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے دماغ کے مخصوص حصوں میں خون کی ترسیل صحیح سے نہیں ہو پاتی ۔ جسکی وجہ سے کسی فرد کو درد شقیقہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ لہذا ایسے تمام عوامل سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے جو کہ اعصابی تناو کی وجہ بنتے ہوں ۔

Rozana Warzish Karna

درد شقیقہ کے ہر مریض کو ورزش یا کسی ایسی کھیل میں ضرور حصہ لینا چاہیے جس میں مریض کی دلچسپی ہو ۔ باقاعدہ ورزش کرنے یا کھیلوں میں حصہ لینے کی وجہ سے فرد کو پسینہ ذیادہ آتا ہے جسکی وجہ سے جسم سے غیر ضروری ہارمونز خارج ہوتے ہیں ۔ ممکن ہے کہ ان غیر ضروری ہارمونز میں ایسے ہارمونز بھی موجود ہوں جو کہ درد شقیقہ کی وجہ بن رہے ہوں ۔لہذا ضروری ہے کہ مریض صبح اور شام کم از کم 30 منٹ تک واک ضرور کرے ۔

screen ka kam istemal karna

دور حاضر میں ہم لوگ ضرورت سے ذیادہ موبائل ،ٹی وی یا کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں ۔ جسکی وجہ سے ہماری آنکھوں کے سامنے زیادہ وقت سکرین رہتی ہے ۔ ذیادہ وقت اسکرین دیکھنے کی وجہ سے ناصرف ہماری آنکھوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ عادت کسی فرد میں درد شقیقہ کو متحرک کر سکتی ہے لہذا ہمیں اسکرین کا استعمال محدود حد تک کرنا چاہیے ۔

Acha Mahol

ہمارے ارد گرد کے ماحول میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو کہ درد شقیقہ کو متحرک کرنےکی وجہ بنتی ہیں ۔ ایسی چیزوں میں تیز روشنی ، تیز بو ، تیز خوشبو اور تیز آواز شامل ہو سکتے ہیں ۔لہذا اپنے گھر کا ماحول ایساء بنائیں جہاں آپ کو تیز روشنی ، تیز بو ، تیز خوشبو اور تیز آواز پریشان نہ کرے ۔

Socity

درد شقیقہ کے مریض کو بعض اوقات اپنی زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے ۔ مریض دل برداشتہ ہو کر مخصوص لائف سٹائل کو چھوڑ دیتا ہے اور بعض اوقات ڈاکٹر کی ادویات کا استعمال بھی چھوڑ کر شدید احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے ۔ ایسا ہر مریض کے ساتھ کبھی نہ کبھی ضرور ہوتا ہے ۔لیکن ایسی صورت میں مریض کو اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

Dard e Shaqiqa Ka Rohani Ilaj

بیان کیے گئے لائف سٹائل کو اپنانے کی وجہ سے 100 میں سے 70 مریض درد شقیقہ کی شدت اور مدت کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں لیکن بعض مریض ایسے بھی ہیں جو بے جا پابندیاں اپنانے کے باوجود بھی درد شقیقہ کی شدت میں کمی نہیں کر پاتے ۔ ایسے مریض بعض اوقات پابندیاں اور ڈاکٹر کی ادویات چھوڑ کر ہونے والے نقصان کا انتظار شروع کر دیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ہر بیماری احساسات جذبات سے پرے ہوتی ہے ، بیماری پر آپ کی بے بسی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ، لہذا اپنی بیماری کو اپنی بے بسی دیکھانے کی بجائے اس کا مقابلہ کریں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ کے لیے ممکن نہیں تو آپ اپنے گلے میں مغول پہن لیں ۔ یقین کریں کہ آپ کچھ ہی دیر میں اپنی بیماری کو بے بس کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ مغول درد شقیقہ کو کنڑول کرنے کے لیے قدیم زمانہ سے استعمال ہونے والی ریمیڈی ہے ۔ درد شقیقہ کا روحانی علاج یہ ہے کہ آپ جمعہ کے دن سورہ اخلاص کو پاک سیاہی سے تحریر اپنے گلے میں پہن لیں ۔ بیان کئے گئے روحانی اعمال کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو آپ آمنہ بہن کو کال کر سکتے ہیں  ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here