Gussa dur karne ki dua auzu billahi minash shaitan rajeem hai . Ye aik dua hai jes mein insan allah se panah manghta hai . Iss dua mobarka k baray mein hadees mojood hai . Jab aap ko kisi par gussa aye tu issi waqat iss dua mobarka ko dil mein padhna shuro kar dian . Inshallah jald hi aap ka guaas door ho jae gha aur aap normal ho jayn ghay insha allah . Iss post mein aap ko gussa dur karne ki dua , gussa dur karne ki dua k beneifts aur gussa dur karne ki dua ki zarorat k hawalay se bataia gaya hai. Agr aap apna ya kisi ka gussa issi waqat door karna chahtay hain tu gussa dur karne ki dua ki dua auzu billahi minash shaitan rajeem ki rohani barkat aap ko hasil karna hi hon ghe .

Gussa dur Karne ki Dua

غصہ ہر انسان کی فطرت ہے اور انسان اس وقت غصہ کرتا ہے جب اس کے کسی اچھے یا بُرے کام میں کوئی روکاوٹ ڈالتا ہے ۔ غصہ میں آکر انسان دوسرے کو یا اپنے آپ کو کسی بھی قسم کا نقصان دے سکتا ہے ۔ انسان ہمیشہ کمزور پر غصہ کا اظہار کرتا ہے جبکہ جب کسی فرد کو کسی طاقتور پر غصہ آتا ہے تو وہ اس غصے کا اظہار اپنے آپ پر ہی کرتا ہے ۔ بعض لوگ غصہ میں خود کشی بھی کر لیتے ہیں ۔
غصہ ایک شیطانی فعل ہے اور اس کے پیچھے شیطان ہی ہوتا ہے ۔ اس لئے غصہ کی جو مسنون دعا حدیث مبارکہ میں روائت ہے اس میں شیطان مردود کے شر سے اللہ کی پناہ مانگی گئی ہے ۔ مطلب صاف ظاہر ہے کہ غصہ شیطان کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے لہذا شیطان سے بچنا صرف اللہ کی پناہ کے زریعے ممکن ہے ۔ اور اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی دعا
اعوذ با اللہ من الشیطن الرجیم ہے ۔

Gussa Dur Karne Ki Dua Tarjuma

( ترجمہ ) ” میں پناہ میں آتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے

Gussa dur Karne ki Dua Hadees

auzu billahi minash shaitan rajeem

سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا ۔اور ( قریب ہی ) دو آدمی آپس میں گالی گلوچ کر رہے تھے کہ ایک شخص کا منہ سرخ ہو گیا اور گردن کی رگیں پھول گئیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ایک ایسا کلمہ معلوم ہے کہ اگر یہ شخص اسے پڑھ لے تو اس کا غصہ جاتا رہے گا ۔
اعوذ با اللہ من الشیطن الرجیم
( ترجمہ ) ” میں پناہ میں آتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے
یہ حدیث مبارکہ مسلم شریف اور بخاری شریف میں موجود ہے ۔ لہذا اگر کسی فرد کو غصہ محسوس ہو تو وہ اس دعا مبارکہ کو پڑھے انشاء اللہ اس دعا مبارکہ کی برکت سے اللہ کی ذات اس کے غصہ کو دور فرما دیں گے ۔

Gussa Dur Karne Ki Dua Benefits

غصہ انسان کی فطرت ہے لیکن اگر کوئی ذیادہ غصہ میں رہتا ہے تو وہ بلڈ پریشر ، شوگر اور بہت سی نفسیاتی امراض کا شکار ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ انسان غصہ میں آکر اپنے آپ یا کسی اپنے کو حد سے ذیادہ نقصان بھی دے سکتا ہے ۔ غصہ انسان کے لئے بہت سے بھیانک نقصانات کی وجہ بن سکتا ہے لہذا اسلام نے ہمیں غصہ دور کرنے  کے لئے اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی دعا کرنے کا حکم فرمایا ہے اور یہ دعا اوپر دے دی گئی ہے ۔
لہذا اگر آپ کو بیوی بچوں یا کسی ماتحت ہر غصہ آئے تو آپ دل میں یہ دعا مبارکہ چند بار پڑھ لیں انشاء اللہ آپ کا غصہ دور ہو جائے گا ۔
اسی طرح اگر کسی بہن کا شوہر اس پر غصہ کر رہا ہے تو وہ بہن اپنے دل میں یہ دعا مبارکہ پڑھتی رہے انشاء اللہ جلد ہی اس کے شوہر کا غصہ دور ہو جائے گا ۔
اگر کسی کا باس اس پر غصہ ہے تو ماتحت یہ دعا دل میں پڑھ لے جبکہ اگر کسی باس کو لگتا ہے اس کے ماتحت دل ہی دل میں اس پر غصہ کرتے ہیں اور وہ اس کو نقصان بھی دینے کی کوشش کررہیں ہو تو وہ فرد اس دعا مبارکہ کو صبح اور شام میں چند مرتبہ پڑھ لیا کریں ۔ انشاء اللہ اس دعا کی برکت سے شیطان وہ جگہ چھوڑ کر بھاگ جائے گا جسکی وجہ سے سبھی افراد کا غصہ دور ہو جائے گا ۔
یاد رہے کہ اگر آپ کو معمولی باتوں پر غصہ آجاتا ہے اور آپ سے یہ برداشت بھی نہیں ہوتا اور آپ کے غصہ کی وجہ سے آپ کی صحت اور فیملی کے افراد کو نقصان کا بھی ڈر ہو تو آپ کو چاہئیے کہ اس دعا مبارکہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو غصہ کی بیماری سے نجات مل جائے گی ۔

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719