Is post mein Allah ki bargaah se apni hajat hasil karne ke liye aap ko aik shandaar raaz ki baat batayi jarahi hai. Is baat ko agar aap samajh gaye to aap ko zindagi mein koi bhi wazifa karne ki zaroorat nahi rahay gi balkay aap ko khud bakhud qurani ayaat ka faiz milna shuru ho jaye ga. Hamein yeh baat 25 saal mein samajh aayi. Lekin ap ko yeh baat 25 second mein samajh askati hai .
Hajat ka Shandar Wazifa Urdu
اس پوسٹ میں اللہ کی بارگاہ سے اپنی حاجات حاصل کرنے کے لئے آپ کو ایک شاندار راز کی بات بتائی جارہی ہے ۔ اس بات کو اگر آپ سمجھ گئے تو آپ کو زندگی میں کوئی بھی وظیفہ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ آپ کو خود بخود قرآنی آیات کا فیض ملنا شروع ہو جاے گا ۔ہمیں یہ بات 25 سال میں سمجھ آئی ۔ لیکن آپ کو یہ بات 25 سیکنڈ میں سمجھ آسکتی ہے ۔
حاجت کا شاندار وظیفہ سورہ اخلاص کا ہے ۔ اگر کسی فرد کا اس بات پر یقین پختہ ہو جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی مدد گار نہیں تو اس پر سورہ اخلاص کا روحانی فیض خود بخود جاری ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ سورہ اخلاص ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی مدد گار نہیں ۔ سورہ اخلاص کا وظیفہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ ہمارے دل اور دماغ میں یہ ایمان پختہ ہو جاے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود اور مددگار نہیں ۔ اگر کسی بھائی یا بہن کا ایمان اس بات پر پہلے ہی پختہ ہے تو اسے سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ۔ غور کیا جاے تو ہر مسلمان یہ کہتا ہوا دیکھائی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور کوئی کسی کی مدد نہیں کر سکتا لیکن اگر اسی مسلمان کی زندگی پر غور کیا جاے تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر قسم کھاتا بھی نظر آئے گا ۔ کم تولتا بھی ہوگا اور اس کے علاوہ بھی اس میں بے شمار برائیاں ہوگی ۔ اگر کسی میں بیان کی گئی برائیاں موجود ہیں اور وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی مدد گار نہیں توایسا شخص اپنے آپ کو دھوکا دیتا ہے ۔
یاد رہے کہ اگر آپ کے دل اور دماغ میں یہ بات نقش ہو گئی کہ اللہ کے سوا کوئی مدد گار نہیں تو ایسے شخص میں برائی کا نام و نشان تک باقی نہیں رہتا لہذا ہمیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہمارا دل اور دماغ اس بات پر پختہ ہو جاے کہ اللہ ایک ہے اور وہی مددگار ہے تو ایسے شخص کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروزاے ہمیشہ کے لئے کھل جاتے ہیں ۔
وظیفہ کرنے یا کروانے کا اصل مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ فرد کے ایمان میں جو کمی ہے وہ کمی دور ہو جاے ۔ لہذا یہ بھی یاد رکھیں کہ وظیفہ محض آیات کو تلاوت کرنے کا نام نہیں بلکہ ہمیں وظیفہ میں پڑھی جانے والی آیات یا سورہ مبارکہ کو پہلے سمجھنا چاہیے ۔ اس کے بعد اس قرآنی آیات کے مفہوم پر غور کرتے ہوے ہمیں وظیفہ کرنا چاہیے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ سورہ اخلاص محبت سے ورد کریں اور اس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جاے گی ۔ اس کے علاوہ خیروبرکت کے لیے سورہ اخلاص کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں رکھنا اور اپنے پاس رکھنا بھی افضل ہے ۔ بیان کئے گئے روحانی اعمال کے حوالے سے اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ آؐنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں