Jitni aik insaan ko hadsaat se mahfooz rehnay ke liye ihtiyaat ki zaroorat hai iss se kahin ziada aik Musalman ke liye Jadu Se Hifazat zaroori hai. Jadu kyu K ghair aqli hai iss liye har fard Kala jadu ko haqeeqat tasleem nahi karta, lekin Quran aur Hadees mein Kala Jadu aur iss ke nuksanaat ke bare mein clear farman mujood hain. Iss liye koi bhi Musalman Quran aur Hadees ke kisi farman ki nafi nahi kar sakta. Zaroori nahi ke koi aap ko target bana kar aap par kala jadu kare, balkay agar aap kala jadu se mutasir afraad ke nazdeek baithtay hain to iss ki wajah se bhi aap par Kala Jadu ke asraat ho sakte hain. Aur aise asraat har jagah par mujood hain. Jin se koi bhi kisi bhi waqt mutasir ho sakta hai. Baz auqaat log Kala Jadu ka shikaar hote hain lekin un ko iss Jadu ka ehsaas nahi hota, lekin jab ehsaas hota hai to phir un ke paas apne bachao ka waqt nahi hota. Iss ki Example aise hai ke duniya mein ziada tar blood pressure ke mareez aise hote hain jin ka blood pressure khatarnak hadh tak high hota hai, lekin un ko blood pressure ka bilkul ehsaas nahi hota. Lehaza aise log laparwahi mein zindagi guzartay hain lekin baaz auqaat achanak dimaagh ki vein phatnay se ya heart attack se unhein jo nuksan hota hai wo kabhi pora nahi ho sakta.Issi tarah Kala Jadu ke nuksanaat jab fard ke samnay aatay hain to iss waqt fard kuch bhi nahi kar pata. Lehaza Kala Jadu Se Hifazat har Musalman ke liye bohot zaroori hai.

Jadu Se Hifazat Ki Dua Urdu

جتنی ایک انسان کو حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے اس سے کہیں ذیادہ ایک مسلمان کے لئے جادو سے حفاظت ضروری ہے ۔ جادو چونکہ غیر عقلی ہے اس لئے ہر فرد کالا جادو کو حقیقت تسلیم نہیں کرتا لیکن قرآن اور حدیث میں چونکہ کالا جادو اور اس کے نقصانات کے بارے میں واضع فرمان موجود ہیں ۔ اس لئے کوئی بھی مسلمان قرآن اور حدیث کے کسی فرمان کی نفی نہیں کر سکتا ۔ ضروری نہیں کہ کوئی آپ کو ٹارگٹ بنا کر آپ پر کالا جادو کرے بلکہ اگر آپ کالا جادو سے متاثر افراد کے نزدیک بیٹھتے ہیں تو اس کی وجہ سے بھی آپ پر کالا جادو کے اثرات ہو سکتے ہیں ۔ اور ایسے اثرات ہر جگہ پر موجود ہیں ۔ جن سے کوئی بھی کسی بھی وقت متاثر ہو سکتا ہے ۔بعض اوقات لوگ کالا جادو کا شکار ہوتے ہیں لیکن ان کو اس جادو کا احساس نہیں ہوتا لیکن جب احساس ہوتا ہے تو پھر ان کے پاس اپنے بچاؤ کا وقت نہیں ہوتا ۔ اسکی مثال ایسے ہے کہ دنیا میں ذیادہ تر بلڈ پریشر کے مریض ایسے ہوتے ہیں جن کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک ہائی ہوتا ہے لیکن ان کو بلڈ پریشر کا بالکل احساس نہیں ہوتا۔ لہذا ایسے لوگ لاپروائی میں زندگی گزارتے ہیں لیکن بعض اوقات اچانک دماغ کی شریان پھٹنے سے یا دل کا دورہ پڑنے سے انہیں جو نقصان ہو جاتا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح کالا جادو کے نقصانات جب فرد کے سامنے آتے ہیں تو اس وقت فرد کچھ بھی نہیں کر پاتا۔ لہذا کالا جادو سے حفاظت ہر مسلمان کے لئے بے حد ضروری ہے ۔

Jadu Se Hifazat Ki Dua

کالا جادو سے حفاظت کی بہترین دعائیں سورہ فلق اور سورہ ناس ہیں ۔ لہذا آپ کو چاہیئے کہ آپ سورہ فلق اور سورہ ناس کے زریعے اپنے گھر کی حفاظت کریں اور اس مقصد کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ سورہ فلق ، 100 مرتبہ سورہ ناس اور 100 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کریں ۔ یہ عمل آپ چاند کی 14 تاریخ تک جاری رکھیں اور اسکے بعد آپ سورہ فلق اور سورہ ناس کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر کے سبھی کمروں میں رکھیں ۔ اسکے علاوہ آپ روزانہ صبح اور شام ایک مرتبہ سورہ فلق ، ایک مرتبہ سورہ ناس اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔انشاء اللہ یہ عمل کرنے سے آپ کے گھر اور جسم سے کالا جادو کے اثرات ختم ہو جائیں گے اور آپ کے گھر اور گھر کے تمام افراد کا روحانی حصار بن جائے گا جسکی وجہ سے آپ کی جان ، اولاد ، گھر ، کاروبار ، عزت اور صحت ہمیشہ کالا جادو ، نظربد ، جنات اور دشمن سے محفوظ رہیں گے ۔ سورہ ناس کے فضائل برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here