Karobar mein barkat ka wazifa surah ikhlas ke barkat se aap apne karobar mein apni soch se bhe zaida barkat aur taraqqi hasil kar saktay hain . Ye wazifa un tamam afraad k liye bohut karamati hai jo apne karobar ki wàja se parshan hain. Yad rahay k agr kisi fard k karobar mein barkat nahi tu iss k karobar ko nazar bhe asaani se lagh jati hai, iss par bandish ka asar bhe be had jaldi ho jata hai aur aysay karobar par kala jadu bhe be had asaani se chal jata hai . Yani karobar ki taraqqi aur kamyabi k liye karobar mein khair o barkat ka hona be had zaroori hai .yad rahay k har fard apnay karobar mein taraqqi , izafa aur khairo barkat chahta hai aur karobar mein taraqqi ki khwahish rakhna koi buri baat bhe nahi hai . Likan baz afrad aap k karobar mein taraqqi ko apnay liye bura samajh letay hain lahaza wo aap k karobar ko kisi na kisi tarha nuqsan dene ka zaroor koshash karty hain.
Lehaza aap k karobar mein khairo barkat nahi tu aap ka hasid aap k karobar ko nuqsan dene mein zarroor kamyab ho gha . Ba zahir ye baat aqal nahi manti likan sach yehi hai .
Es liye agar aap ko karobari masail ka samna hai aur aap k karobar mein behtri nahi aa rahi tu aap karobar mein barkat ka wazifa surah ikhlas zaroor kar lein. In sha allah es wazifa ko karne se aap k karobar ko bohut taraqqi aur khairo barkat hasil ho ghe . Iss k ilawa aap ka karobar dushman , nazre bad , jadoo aur bandish se allah ki hifazat mein bhe rahay gha . Es wazifa ko bohut se logo ne kiya hai aur allah ne kamyabi bhe ata farmae . Karobar me barkat ka wazifa ki urdu detail neche darj hai .

Karobar Me Barkat Ka Wazifa Urdu

یاد رہے کے اگر کسی فرد کے کاروبار میں برکت نہیں تو اِس کے کاروبار کو نظر بھی آسانی سے لگ جاتی ہے ، اِس پر بندش کا اثر بھی بے حد جلدی ہو جاتا ہے اور ایسے کاروبار پر کالا جادو بھی بے حد آسانی سے چل جاتا ہے . یعنی کاروبار کی ترقی اور کامیابی کے لیے کاروبار میں خیر و برکت کا ہونا بے حد ضروری ہے ۔ ایک اور بات ہر کاروباری فرد کو اپنے ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ ہر فرد آپ کی ترقی اور کامیابی پر خوش نہیں ہوتا بلکہ آپ کی ترقی اور کامیابی بعض افراد کے لئے تکلیف کا باعث ہوتی ہے ۔ ایسے افراد کو حاسد کہا جاتا ہے اور حاسد صرف اپنی کامیابی پر خوش ہونے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ لہذا حاسد آپ کو کسی نہ کسی طرح نقصان ضرور دے گا اب حاسد آپ کے کاروبار کو نقصان دینے میں اسی صورت میں کامیاب ہوگا جب آپ کاروباری خیروبرکت سے محروم ہوں گے ۔
یہ بات ہو سکتا ہے کہ آپ کی عقل تسلیم نہ کرے لیکن یہی سچ ہے ۔ لہذا کاروبار میں خیروبرکت کے لئے ہم نے آپ کو سورہ اخلاص کا وظیفہ اور ایک نہایت پراسرار قرآنی نقش کے بارے میں بتایا ہے ۔ ان دونوں روحانی اعمال میں سے ایک ضرور کرلیں انشاء اللہ آپ تمام زندگی کاروباری لحاظ سے فائدے میں رہیں گے

Karobar Me Barkat Ka Wazifa

 اگر آپ کا کاروبار نہ چل رہا ہوں ، کاروبار بندش کا شکار ہو یا کسی نے کالا جادو کر کے آپ کے کاروبار کو باندھ دیا ہو تو ان سبھی مسائل کے حل کے لئے سورہ اخلاص کا وظیفہ آپ کے لئے بے حد مجرب ثابت ہوگا ۔اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 14 – 14 بار درود پاک ذکر کریں اور درمیان میں آپ700 مرتبہ سورہ اخلاص اور 70 مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے ذکر کریں ۔ اس وظیفہ کو آپ نے 7 روز تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 روز میں آپ کے کاروبار میں حائل ہر روکاوٹ ، ہر بندش اور ہر طرح کی پریشانی دور ہو جائے گی اور آئندہ زندگی آپ کا کاروبار ہر طرح کی روکاوٹ سے محفوظ بھی رہے گا ۔ یہ وظیفہ بے حد آسان اور مجرب ہے اور اس کے لئے کسی بھی قسم کی روحانی اجازت شرط نہیں ۔جب آپ کا وظیفہ مکمل ہو جاے تو آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ سورہ اخلاص کسی بھی وقت پڑھ لیا کریں تاکہ آپ کو وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ اس کے علاوہ جب بھی آپ کے پاس آپ کے اپنے پیسے ہوں تو آپ سب سے پہلے کسی مسکین کو کھانا ضرور کھلا دیا کریں ۔یاد رہے کہ سورہ اخلاص میں اسم، اعظم ہے لہذا یہ ایک وظیفہ آپ کی ہر پریشانی کا حل ہے اور یہ آپ کو موت تک بلکہ موت کے بعد بھی فائدہ دے گا ۔ لہذا اس وظیفہ کو عام اور انسان مان کر نظرانداز نہ کریں بلکہ تمام شرعی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوےیہ وظیفہ کریں انشاء اللہ چند دن میں آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ خیروبرکات حاصل ہونے لگ جائیں گی ۔

Karobar Me Barkat Ka Taweez

کاروبار میں بے تحاشاء برکات ، رزق اور دولت حاصل کرنے کے لئے دوسرا کامیاب ترین روحانی عمل قرآنی فتح نامہ کا ہے ۔ یعنی آپ قرآنی فتح نامہ کا عربی نقش اپنے گھر میں پاک جگہ پر رکھ دیں ۔ انشاء اللہ اس خاص نقش کی برکت سے آپ کا کاروبار دنوں میں ترقی کی بلندیوں کو چھونے لگے گا ۔ قرآنی فتح نامہ لوح قرآنی ہے لہذا آپ جمعہ کے دن لوح قرآنی کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔ یہ نقش آپ 5 مساکین کو کھانا کھلا کر آستانہ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔