Aur haazir mein halaat o waqeat ke paish e nazar aur future ki tension ki wajah se bohat se logon ki khwahish hai ke woh abroad mein job karen. Taa ke un ko anay walay waqt mein maali mamlaat mein mushkilaat ka saamna nah karna pare aur woh apni tamam needs aur wishes ko poora kar saken. Kyun kay mojooda waqt mein rizq ki kami aur bay rozgari ne insaan ko zehni tor par stress ka shikaar kar dia hai. Is liye har fard apne behtar mustaqbil ki zamanat abroad mein job karne ko samjhta hai. Kyun kay abroad mein job ke sath insaan ko zindagi ki bohat si facilities bhi provide ki jati hain. Lehaza is post mein hum aap ko abroad mein job haasil ka wazifa bitayen ge jo ke surah baqarah ki aakhri 2 ayat ka hai. Yeh amal aik hi din ka hai aur abroad mein job haasil karne ke liye bohat mujarrab hai .

Wazifa For Job In Abroad In Urdu

دور حاضر میں حالات و واقعات کے پیش نظر اور مستقبل کی پریشانی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ باہر کے ملک میں جاب کریں ۔ تا کہ ان کو آنے والے وقت میں مالی معاملات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی ضروریات زندگی اور خواہشات کو پورا کر سکیں۔ کیونکہ موجودہ وقت میں رزق کی کمی ، بے روزگاری نے انسان کو ذہنی طور پر سٹریس کا شکار کیا ہے۔ اس لیے ہر فرد اپنے بہتر مستقبل کی ضمانت بیرون ملک ملازمت کو سمجھتا ہے کیونکہ بیرون ملک میں ملازمت کے ساتھ انسان کو زندگی کی بہت سی سہولیات بھی میسر ہوتی ہے۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو بیرون ملک جاب حاصل کا وظیفہ بتائیں گے جو کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ہے۔ یہ عمل ایک ہی دن کا ہے اور بیرون ملک جاب حاصل کرنے کے لیے بہت مجرب ہے۔

Wazifa For Job In Abroad

وہ بہنیں یا بھائی جو اپنے مستقبل کو کامیاب بنانے کے لیے باہر کے ملک نوکری کرنا چاہتے ہیں یا وہ افراد جنہوں نے جاب کے اپلائی تو کیا ہوا ہے لیکن انھیں جاب نہیں مل رہی یا کال لیٹر نہیں آ رہا تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ایک دن کا وظیفہ کریں ۔
یہ وظیفہ کرنے کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔یہ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 272 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کا معمول بنا لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں آپ کو بیرون ملک جاب مل جائے گی اور جاب کے حوالے سے تمام رکاوٹیں بھی ختم ہو جائیں گی۔ اگر کسی بھائی یا بہن سے وظیفہ نہ ہو سکے تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور اپنے گھر میں ضرور رکھ لیں۔ انشاء اللہ اس نقش کے بھی آپ کو وہی فوائد حاصل ہوں گے جو کہ بیان کیے گئے وظیفہ کے ہیں ۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ مزید رہنمائی کے لئے آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔