Agar aap ki allah ke huzoor koi hajat hai to is hajat ko jald hasil karne ke liye surah baqarah ki aakhri do ayaat ka wazifa karamati asrat ka hamil hai. Un ayat ke baray mein hadees mubarikah mojood hai. Qadeem zamana se musalman un ayaat ka vird karte rahay hain. Hum ne kabhi nahi suna ke kisi ne surah baqarah ki aakhri 2 ayat ka wazifa kya ho aur wo mahroom raha ho. Yaad rahay ke agar aap ka maqsad jaaiz hai aur aap jo haasil karna chahtay hain aap is ke laiq hain to yeh ho hi nahi sakta ke aap ko surah baqarah last 2 ayat ka wazifa karne se aap ki morad haasil nah ho. Hum yeh baat pooray yaqeen se is liye bhi keh rahay hain ke hum ne surah baqarah ki aakhri 2 ayat ke wazifa ki barkaat ka khud bhi mushahida kya hai aur jin afraad ko yeh wazifa silsila ki taraf se diya gaya tha un se bhi hum ne tafseel haasil ki. Lehaza is post mein hum aap ko surah baqarah ki aakhri 2 ayat ka wazifa aur is ke faiday aap se share kar rahay hain .

Last Two Ayat Of Surah Baqarah Arabi

Surah baqarah last 2 Ayat

Last Two Ayat Of Surah Baqarah Urdu

اگر آپ کی اللہ کے حضور کوئی حاجت ہے تو اس حاجت کو جلد حاصل کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کراماتی اثرات کا حامل ہے ۔ ان آیات کے بارے میں حدیث مبارکہ موجود ہے ۔ قدیم زمانہ سے مسلمان ان آیات کا ورد کرتے رہے ہیں ۔ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ کسی نے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کیا ہو اور ان محروم رہا ہو ۔ یاد رہے کہ اگر آپ کا مقصد جائز ہے اور آپ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں آپ اس کے لائق ہیں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کرنے سے آپ کی مراد حاصل نہ ہو ۔ ہم یہ بات پورے یقین سے اس لئے بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے وظیفہ کی برکات کا خود بھی مشاہدہ کیا ہے اور جن افراد کو یہ وظیفہ سلسلہ کی طرف سے دیا گیا تھا ان سے بھی ہم نے تفصیل حاصل کی ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ اور اس کے فائدے آپ سے شئیر کر رہے ہیں ۔

Last Two Ayat Of Surah Baqarah Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن اللہ کی بارگاہ سے اپنی حاجت جلد از جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے وہ جمعرات کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 7 مرتبہ الحمد شریف اور 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے اور آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ غیب سے پوری ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن یہ وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ آپ کو نہ صرف آپ کی تمام حاجات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی بلکہ آپ کو ایسی برکات حاصل ہونے لگیں گی جسکا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکیں گے ۔سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔