Hamaray sar ke sab se oopar wala hissa crown area kehlata hai agar kisi fard ke sar ke is hissay mein dard ho to usay oopri hissay mein honay walay dard shaqiqa kaha jata hai. Is post mein hum sar ke oopri hissa mein honay walay dard ki haqeeqat, alamaat aur nuqsanaat ke baray mein jannay ki koshish karen ge. Dard shaqiqa ki be shumaar aqsam hain aur dard shaqiqa ki har qisam ke nuqsanaat 50% aik jaisay hi hotay hain .

Migraine Top Of Head Urdu

ہمارے سر کے سب سے اوپر والا حصہ کراون ایریا کہلاتا ہے اگر کسی فرد کے سر کے اس حصے میں درد ہو تو اسے اوپری حصے میں ہونے والے درد شقیقہ کہا جاتا ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم سر کے اوپری حصہ میں ہونے والے درد کی حقیقت ، علامات اور نقصانات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے ۔
درد شقیقہ کی بے شمار اقسام ہیں اور درد شقیقہ کی ہر قسم کے نقصانات 50 فیصد ایک جیسے ہی ہوتے ہیں ۔
درد شقیقہ کا سب سے اہم نقصان دماغ کے اعصاب کی تباہی ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کے دماغ کا جو حصہ درد شقیقہ سے متاثر ہے ۔ اس حصے کا تعلق جسم کے جس حصے سے ہے اسے بھی نقصان کا سامنا ہوتا ہے ۔اسی طرح سر کے اوپری حصہ کےاعصاب اگر متاثر ہیں تو اسکی وجہ سے مریض کو زندگی میں چند نقصانات اور پریشانیوں کا سامنا ہو سکتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں ۔سر کا اوپری حصہ یعنی کراون ایریا بے حد حساس علاقہ ہے ، درد شقیقہ کے دوران مریض کا کراون ایریا بے حد حساس ہو جاتا ہے ۔ لہذا درد کے دوران اس حصے کو ہاتھ لگانے ، بالوں میں کنگھی کرنے یا یا سر کے نیچے تکیہ رکھنے سے مریض کو کافی ذیادہ درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
سر کے اوپری حصہ میں درد کی وجہ سے مریض میں کسی کام کو توجہ دینے کی صلاحیت میں کمی آجاتی ہے ۔ اس درد کے دوران فرد میں ذہنی دھند کا احساس جاگنے لگتا ہے ۔مریض حاضر دماغ نہیں رہتا ۔ لہذا ایسی حالت میں مریض ڈرائیونگ نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی ایسا کام کر سکتا ہے جس میں ارتکاز توجہ کی ضرورت ہو ۔
سر کے اوپری حصہ میں درد مریض کے لئے ذہنی اضطراب ، مایوسی اور افسردگی کی وجہ بن سکتا ہے جس کی وجہ سے مریض میں غم اور غصہ کی شدت آجاتی ہے ۔
سر کے اوپری حصہ میں درد کی وجہ سے مریض چونکہ تکیہ پر صحیح سےسر نہیں رکھ پاتا اس لئے وہ صحیح سے سو نہیں پاتا ۔
سر کے اوپری حصہ میں درد کی وجہ سے مریض جسمانی اور ذہنی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتا جسکی وجہ سے اسکی تعلیم ، معاشی اور گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے

Migraine Top Of Head Symptoms

سر کے اوپری حصہ میں درد شقیقہ کی علامات ہر مریض میں مختلف ہو سکتی ہیں ۔ چند علامات کی بنا پر ہم اسکی پہچان کر سکتے ہیں ۔
سر کے اوپری حصہ میں درد شقیقہ کی پہلی علامت یہ ہے کہ یہ درد اچانک شروع ہو جاتا ہے
درد کے دوران مریض پر غنودگی کی کیفیت رہتی ہے اور وہ کوئی کام توجہ سے نہیں کر سکتا ۔
درد کے دوران مریض کے سر کا اوپری حصہ بے حد حساس ہو جاتا ہے اور سر کو حرکت دینے سے یا سر کو چھونے سے مریض بہت زیادہ درد محسوس کرتا ہے ۔
درد کے دوران مریض کو سر میں دھڑکن کا احساس ہوتا ہے ۔
تیز روشنی ، تیز آواز اور بو سے مریض کے درد کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
درد کے دوران مریض قے اور چکر محسوس کرتا ہے ۔
سر کے اوپری حصہ میں درد شقیقہ کی ایک اہم علامت یہ بھی ہے کہ درد کے دوران مریض یہ محسوس کرتا ہے کہ جیسے اس کے سر میں کوئی جارحانہ انداز میں ڈرم بجا رہا ہے ۔

Migraine Top Of Head Causes

جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ درد شقیقہ کی بہت سی اقسام ہیں اور ان سبھی اقسام میں درد کو متحرک کرنے کے محرکات لگ بھگ ایک ہی جیسے ہیں ۔
لہذا اعصابی تناو ، نیند کا خلل ، ناقص غذا ، پانی کی کمی ، تیز روشنی ، تیز آواز ، تیز بو ،درجہ حرارت میں کمی بیشی ، اور جسم کو حرکت میں نہ رکھنے کی وجہ سے ایک صحت مند فرد درد شقیقہ کا شکار ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی فرد پہلے سے درد شقیقہ کا شکار ہے تو بیان کئے گئے محرکات کی وجہ سے وہ اسی وقت درد کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

Spiritual Treatment Of Migraine Top Of Head

اگر کوئی بھائی یا بہن سر کے اوپر ی حصے میں درد شقیقہ کا شکار ہیں تو اس درد کو جلد کنٹرول کرنے کے لئے آپ سورہ اخلاص کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے گلے میں پہن لیں انشاء اللہ سورہ اخلاص کی برکت سے آپ کو جلد ہر قسم کے درد شقیقہ سے شفا حاصل ہو جاے گی ۔

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719