یاد رہے کہ آپ کو وظیفہ میں کامیابی اس وقت تک حاصل نہیں ہوگی جب تک آپ کو نحوست کے اسباب اور وظیفہ کی صحیح شرائط کے بارے میں تفصیلی علم نہیں ہوگا ۔ لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے ہیں اس پوسٹ میں موجود تفصیل کو سمجھیں اور اس کے بعد آپ کسی بھی وظیفہ کو کریں گے تو اللہ کی ذات آپ کو کامیابی ضرور عطا فرمائیں گے ۔ بصورت دیگر آپ کا شمار 99 فیصد ایسے لوگوں میں ہوگا جو کہ بار بار وظیفہ کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوتے جب کہ زندگی میں اگر آپ کو صرف ایک وظیفہ میں کامیابی مل جاتی ہے تو اس وظیفہ کا فائدہ آپ کو تمام زندگی حاصل ہوتا ہے ۔یعنی اگر آپ بیماری سے شفاء کا وظیفہ کرتے ہیں تو اس وظیفہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آپ کو رزق ، جاب ، کاروبار ، عزت ، حفاظت اور کامیابی بھی تمام زندگی حاصل ہوتی رہتی ہے ۔ لہذا آپ کے لئے ضروری ہے کہ وظیفہ اور اس کی حقیقت جاننے کے بعد ہی وظیفہ کو شروع کریں تاکہ آپ کو پہلی ہی بار کامیابی حاصل ہو جائے ۔
Nahoosat ki Haqeeqat
نحوست ایک قسم کے برئے اثرات ہیں جو کہ زندگی میں رکاوٹ لاتے ہیں ۔ نحوست مسلمان کی زندگی میں ہر قسم کی رکاوٹ اور ناکامی کا سبب بنتی ہے اور اگر کوئی بھائی یا بہن نحوست کا شکار ہیں تو ان کو وظیفہ میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔کچھ ضدی قسم کے لوگ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بے حد محنت اور کوشش کرتے ہیں جبکہ دن رات محنت ، کوشش اور قربانی دینے کے باوجود انہیں ان کے مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ، لہذا کوشش کے باوجود اگر کسی شخص کو کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو اس کا مطلب اس شخص کی زندگی نحوست کا شکار ہے ، لہذا ایسے افراد اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے وظیفہ شروع کر دیتے ہیں جبکہ بڑئے بڑئے وظائف کرنے کے باوجود انہیں ان کے مقاصد پھر بھی حاصل نہیں یاد رہے کہ اگر آپ نحوست کا شکار ہیں تو اس وجہ سے آپ کو وظیفہ میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔کچھ لوگ جب وظیفہ میں ناکامی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے عاملوں سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جبکہ عاملوں سے مدد حاصل کرنا بھی نحوست کا ایک سبب ہے اور اسی وجہ سے فرد کی پریشانی ، رکاوٹ اور مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور ایسے شخص کے پاس تنہائی میں بیٹھ کر رونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا ۔
لہذا آپ کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ ان تمام اسباب سے بچیں جو آپ کی زندگی میں نحوست پیدا کرتے ہیں ۔ اس کے بعد آپ وظیفہ یا دنیا کا کوئی بھی کام شروع کریں گے تو آپ کو اس میں 100 فیصد کامیابی حاصل ہوگی جبکہ اگر آپ کی زندگی میں نحوست ہے تو وہ آپ کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔
Nahoosat k Asbab
یاد رہے کہ نحوست کسی بھی وقت کسی بھی فرد کو مٹاثر کر سکتی ہے جبکہ نحوست ہمارے 15 اعمال کی وجہ سے ہماری زندگی میں داخل ہوتی ہے جو کہ درج ذیل ہیں ۔
نماز قضاء کرنا
غیر شرعی وظائف کرنا
عاملوں سے مدد مانگنا
غیر مستحق کو خیرات دینا
نظربد اور کالا جادو کی نحوست
بے نمازی سے میل جول رکھنا۔
خیرات کے پیسے کھانا ۔
درود شریف نہ پڑھنا
غیر سنت طریقے سے ناخن کاٹ کر گھر میں پھینک دینا۔
آذان کے وقت ٹی وی دیکھنا یا گھر میں جاڑوں دینا ۔
شوہر اور والدین کی گستاخی کرنا ۔
بیوی پر تشدد کرنا ۔
حسد زندگی میں نحوست لاتی ہے ۔
کتے ، بلی ، چڑیا ، کوئے یا کسی معصوم جانور پر پتھر مارنا ۔
غیر شرعی طریقے سے مباشرت کرنا۔
بیان کئے گئے 15 اسباب میں سے پہلے 4 اسباب ایسے ہیں جن کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔باقی 11 اسباب کی حقیقت کو ہر مسلمان جانتا ہوگا لہذا ہم صرف وہ اسباب بیان کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ آپ کے لئے نئے ہیں ۔
Qaza Namaz ki Nahoosat
یاد رہے کہ مسلمان کے لئے نماز ادا کرنا بے حد ضروری ہے اور اگر کوئی جان بوجھ کر نماز قضاء کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اس شخص کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتاہے اور یہ بات حدیث میں موجود ہے ۔
عام طور پر لوگوں کو نماز ادا کرنے کا علم نہیں ہوتا لیکن انہیں بڑے سے بڑئے وظیفے موکلات ، علم لدونی اور جنات سے کام لینے کے سبھی طریقوں کا پتہ ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ وظائف شرعی طور پر صحیح ہیں ان کے کرنے یا نہ کرنے سے آپ گہنگار نہیں جبکہ نماز قضاء کرنے سے فرد شدید گہنگار ہو جاتا ہے اور قدیم بزرگوں نے صحیح وظائف کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر کسی شخص کی نماز دانستہ یا غیر دانستہ قضاء ہو جاتی ہے تو وہ صحیح وظیفہ کا روحانی فیض کبھی حاصل نہیں کر پاتا۔
ایک حدیث کے مطابق ایک شخص سرکار کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور رزق کی تنگی سے نجات کے لئے فریاد کی تو اس پر سرکار نے فرمایا کہ اپنےگھر کی دیواروں کو اونچا کرو ۔ لہذا یہ شخص چلا گیا اور اس نے اپنے گھر کی دیواروں کو اونچا کر لیا۔ اور کچھ دنوں کے بعد وہ سرکار کی بارگاہ میں دوبارہ حاضر ہوا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اب میرے حالات کافی بہتر ہیں ۔ اس شخص نے سوال کیا کہ سرکار دیواری اونچی کرنے کا رزق سے کیا تعلق ہے۔ تو اس پر آپ سرکار نے فرمایا کہ تمہارے گھر کے سامنے سے ایک بے نماز شخص گزرتا تھا اور اس کی نظر تمہارے گھر کے اند جاتی تھی ، اسی بے نماز ی کی نحوست کی وجہ سے تم پر رزق کی تنگی آئی ۔ اب اس بے نمازی کی نظر تمہارے گھر کے اندر نہیں جاتی مطلب تم بے نماز کی نحوست سے محفوظ ہوگئے جس کی وجہ سے تمہارے رزق میں دوبارہ خیروبرکت ہونے لگی ۔
یاد رہے کہ نماز قضاء کرنے کی وجہ سے زندگی میں ایسی نحوست داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے فرد کو زندگی میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی جبکہ نماز دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی ہے ۔
لہذا اگر کوئی شخص نماز قضاء کرتا ہے تو اسے ہزار وظائف کرنے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی اس کی زندگی سے نحوست ختم ہوگی ۔
اس کے علاوہ یاد رہے کہ نماز روحانیت کا دروازہ ہے اور اس کے بغیر آپ کبھی بھی روحانی مدد حاصل نہیں کر پائیں گے اور نہ ہی آپ کو کسی وظیفہ میں کامیابی حاصل ہوگی ۔
Ghair Mustahab ko khairat Dena
روحانیت میں نماز کے بعد سب سے ذیادہ اہمیت والا عمل مستحق کو خیرات دینا ہے ۔ یہ عمل جنتا آسان لگتا ہے انتا ہے نہیں ۔ کیونکہ غیر مستحق کو خیرات دینے کی نحوست بے حد بھیانک مانا جاتا ہے ۔ عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بھائی ہم نے خیرات ادا کردی اب ہمیں کیا معلوم وہ مستحق ہے یا نہیں ۔
اصل میں روحانیت یہ کہتی ہے کہ آپ کو معلوم ہویا نہ ہو اگر آپ کی دی گئی خیرات غیر مستحق کو ملتی ہے تو اس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں نحوست آسکتی ہے ۔ اصل میں غیر مستحق کو خیرات دینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے کسی مظلوم کا حق کسی اور کو دے دیا ۔
اس کے علاوہ اگر کوئی شخص آپ کی دی گئی خیرات کی سیگریٹ ، شراب یا کوئی حرام چیز خرید کر استعمال کرتا ہے تو اس کا مطلب آپ نے کسی شخص کو حرام خریدنے کے لیئے کسی مستحق کا حق دے دیا ۔
غٰر مستحق کو خیرات دینے کا تیسرا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی شخص کو عبادت سے روکتے ہیں یعنی حدیث کے مطابق رزق حلال کی تلاش اور حصول عبادت ہے اور جب آپ کسی غیر مستحق کو خیرات دیتے ہیں تو وہ رزق کی تلاش اور حصول کی عبادت ہزگز نہیں کرئے گا ۔
سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ذیادہ تر عورتیں بھیک کے پییسوں سے شام کو اپنے شوہروں کے لئے شراب خرید کر لے جاتی ہیں اور عورتوں کے شوہر کام نہیں کرتے بلکہ گھروں میں بیٹھ کر جوا کھیلتے ہیں اور ان کی عورتیں ان کےلئے بھیک مانگتی ہیں ۔
غیر مستحق کو بھیک دینے کا مطلب ہم معاشرے میں بھیکاریوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے ان کا ساتھ دیتے ہیں ۔
اسی طرح بعض تنظیموں کو جو زکات اور خیرات دی جاتی ہے وہ مسلک پرستی پر خرچ کی جاتی ہے
غیر مستحق کو خیرات دینے کی وجہ سے ہم انجانے میں اپنے لئے جہنم کی آگ کا بندوبست کرتے ہیں ہم نے غیر مستحق کو خیرات دینے کی وجہ سے بعض لوگوں کے بھیانک انجام دیکھے ہیں جو کہ ہم اپنے اس پوسٹ میں بیان نہیں کر سکتے ۔
بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مستحق خیرات ادا کرنا بے حد ضروری ہے لیکن اگر ہم کسی کے کہنے سے کسی ایسے شخص کو زکات یا خیرات کے پیسے دیتے ہیں جو کہ اس کا مستحق نہیں تو اس وجہ سے بعض افراد کی زندگی میں بھیانک قسم کی پریشانیاں آنے لگتی ہیں جو کہ سچ ہے ۔
Nazre Bad Aur Kala Jadu ki Nahoosat
نظربد اور کالا جادو غیر عقلی ہیں لیکن ان کا تزکرہ قرآن اور حدیث میں موجود ہونے کی وجہ سے ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اصل میں وظائف کرنے کا مقصد روحانی حفاظت حاصل کرنا ہوتا ہے اور روحانی حفاظت کی وجہ سے فرد کی جان ، مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار دشمن ، نظربد ، کالا جادو اور جنات سے محفوظ رہتے ہیں اور اگر کوئی شخص نظربد ، کالا جادو اور حسد کے اثرات سے محفوظ ہو جاتا ہے تو اس کی زندگی میں قدرتی طور پر خیروبرکت ، آسانیاں اور کامیابیاں آنے لگتی ہیں ۔
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کے ایمان کی کمزوری نے وظیفہ میں کامیابی کو مشکل بنا دیا جس کی وجہ سے ہر 10 میں سے 9 مسلمان کبھی نہ کبھی حسد م نظربد اور کالا جادو سے مٹاثر ہو کر نحوست کا سامنا کرتے ہیں اور اس نحوست کی وجہ سے فرد زندگی میں ہر قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نظربد اور کالا جادو سے بچنا انسان کے اپنے اخیتار میں نہیں لہذا اس سے نجات اور حفاظت کے لئے مسلمان کو حفاظت کی دعائیں پڑھنا ہی پڑتی ہیں۔
یاد رہے کہ اگر کوئی شخص نظربد اور کالا جادو کا شکار ہوجاتا ہے تو اس شخص کو آسانی سے اس سے نجات نہیں ملتی
مطلب زندگی میں نحوست لانے کا پانچوان خطرناک سبب نطربد ، کالا جادو اور حسد کے اثرات ہیں ۔جن کی موجود گی میں آپ کی پریشانی ذیادہ تو ہو سکتی ہے لیکن کم نہیں ۔
ہم نے آپ کو نحوست کے سب سے اہم 5 اسباب بتائے ہیں جن کی موجودگی میں نہ تو آپ کو وظیفہ میں کامیابی مل سکتی ہے اور نہ ہی آپ کی موجودہ پریشانیاں کوشش کے باوجود ختم ہوگی ۔ اس کے علاوہ نحوست کے گیارہ اسباب ی تفصیل ہم آئندہ بیان کریں گے ۔لہذا اب ہم آپ کو نحوست کو زندگی سے خارج کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں گے۔
Nahoosat Ka Ilaj
نحوست سے نجات کے لئے آپ نحوست پیدا کرنے والے اسباب سے بچیں جن یعنی آپ نماز قضاء کرنے سے بچیں ۔وظیفہ صرف وہ کریں جس میں قرآن کی آیات کو ایسا ہی پڑھا جائے جیسے کہ وہ قرآن میں ہیں اور عاملوں سے گمراہ ہونے سے بچیں ، بیان کئے گئے عوامل پر عمل کرنے کے بعد آپ کسی ایسے خطاط سے ملیں جو کہ نمازی اور متقی ہو ۔ آپ نے اس خظاط سے 15 ضرب 20 انچ کے اچھے آرٹ پیپر پر ایت الکرسی بڑھے الفاظ سے لکھوائیں اور تصدیق کرلیں جس سیاہی سے آیت الکرسی لکھی جائے اس میں الکوحل کا استعمال نہ ہو ۔یاد رہے جس مقام پر الکوحل کسی بھی شکل میں موجود ہے وہاں روحانی برکات کبھی ظاہر نہیں ہوتی۔لہذا خطاط سے ایت الکرسی لکھوا کر آپ اسے فریم کریں اور اس کو ایسی پاک دیوار پر لگائیں جہان دروازہ ہو اور گھر کے افراد وہاں سے گزرتے ہوں ۔
اس کے بعد آپ نے ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ ایت الکرسی پڑھنے کی عادت بنالینی ہے ۔یہ عمل شروع کرنے سے پہلے آپ کم از کم ایک مستحق کو خیرات ضرور کریں تاکہ آپ کو جلد خیروبرکت حاصل ہو جائے ۔ انشاء اللہ ذیادہ دیر نہیں لگے کہ آپ کی پریشانیاں کم ہونے لگے گی۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ بیان کیا گیا روحانی عمل کرنے کی وجہ سے آپ کو وظیفہ کرنے کی ضرورت نہیں محسوس ہوگی ۔ اس کے علاوہ قدیم زمانے میں یہی عمل وظیفہ میں کامیابی کے لئے بطور حصار بھی کیا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ آپ کے لئے سب سے ذیادہ ضروری نحوست سے نجات اور خیروبرکت کا حصول ہے اور اگر آپ کو نحوست سے نجات ملنے کے بعد خیروبرکت حاصل ہو جاتی ہے تو مطلب آپ کو سب کچھ حاصل ہوگیا ۔
جبکہ نحوست سے نجات اور خیروبرکت حاصل کرنے کا عظیم عمل آیت الکرسی کا ہے جو کہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے ۔
آپ نحوست کا شکار ہیں یا نہیں دنوں صورتوں میں آپ کو بیان کیا گیا روحانی عمل ضرور کرنا کرنا چاہئے تاکہ آپ ہر قسم کے شر ، شرارت ، نطربد ، کالا جادو ، حسد اور دشمن سے محفوظ رہیں ۔
بیان کیا گیا عمل پرنٹڈ ایت الکرسی پر نہ کیا جائے کیونکہ پرنٹر کی سیاہی میں الکوحل موجود ہوتی ہے ۔
اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو ایت الکرسی سلام اللہ آرٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔