Munfi taawanai har insaan ke andar baseera karna chahti hai aur munfi taawanai ek insaan se doosre mein sirf nazar bad ke zariye daakhil ho sakti hai. Nazar bad ka amal hasad ke zariye anjaam pata hai jabke hasad ek munfi tawajju hai. Yani jab insaan kisi se hasad karta hai to asal mein woh kisi ki achaai ko soch raha hota hai, yani woh apni soch ke zariye doosre insaan se mansalik hota hai. Isi soch ke zariye ek shakhs ke andar mojood munfi taawanai doosre insaan ke jism mein daakhil ho kar nazar bad ka sabab ban jati hai. Nazar bad yeh bhi sabit karti hai ke har insaan apni achi ya buri soch ke zariye doosre insaan se mansalik bhi hai. Yaad rahe ke nazar bad ek be-hadd pasraar mawad hai jis ke baare mein hum ne apne mushahidat Quranic dua mein share kiye hain aur aane wale bhi aap se apne mushahidat share karte rahenge.Is post mein hum aap ko woh tamam wajahat batayenge jin ki bina par ek shaks nazar bad ka shikaar hota hai.

Nazre Bad ki Wajuhat Urdu

منفی توانائی ہر انسان کے اندر بسیرہ کرنا چاہتی ہے اور منفی توانائی ایک انسان سے دوسرے میں صرف نظربد کے زریعے داخل ہو سکتی ہے ۔نظربد کا عمل حسد کے زریعے انجام پاتا ہے جبکہ حسد ایک منفی توجہ ہے ۔ یعنی جب انسان کسی سے حسد کرتا ہے تو اصل میں وہ کسی کی اچھائی کو سوچ رہا ہوتا ہے یعنی وہ اپنی سوچ کے زریعے دوسرے انسان سے منسلک ہوتا ہے ۔ لہذا اسی سوچ کے زریعے ایک شخص کے اندر موجود منفی توانائی دوسرے انسان کے جسم میں داخل ہو کر نظربد کا سبب بن جاتی ہے۔
نظربد یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ ہر انسان اپنی اچھی یا بری سوچ کے زریعے دوسرے انسان سے منسلک بھی ہے ۔
یاد رہے کہ نظربد ایک بے حد پراسرار موضوع ہے جس کے بارے میں ہم نے اپنے مشاہدات قرآنی دعا میں شئیر کئے ہیں اور آئندہ بھی آپ سے اپنے مشاہدات شئیر کرتے رہیں گے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو وہ تمام وجوہات بتائیں گے جن کی بنا پر ایک فرد نظربد کا شکار ہوتا ہے ۔

Nazre Bad ki 6 Wajuhat

نظربد کی کا سبب ببنے والے 6 اسباب درج ذیل ہو سکتے ہیں ۔

Hasad

حسد نظربد کی سب سے اہم وجہ مانی جاتی ہے ۔ جب کوئی شخص کسی چیز کو دیکھ کر دل میں حسد کرتا ہے تو اس وجہ سے منفی توانائی پیدا ہوتی ہے اور یہ منفی توانائی اس شخص کی طرف پرواز کرتی ہے جس کے بارے میں حسد کیا گیا ہوتا ہے ۔لہذا عین ممکن ہے کہ یہ منفی توانائی دوسرے فرد کے جسم میں داخل ہو کر نظربد کی وجہ بن جاے ۔
یاد رہے کہ حسد کے زریعہ پیدا شدہ منفی توانائی حاسد کی آنکھوں کے زریعے دوسرے فرد میں منتقل ہوکر بد قمستی کا سبب بنتی ہے

Tareef

کچھ ثقافتوں میں، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کسی فرد کو کوئی چیز اچھی لگتی ہے اور وہ اس کا اظہار نہیں کرتا تو اس کی وجہ سے بھی منفی توانائی پیدا ہو کر نظربد کی وجہ بنتی ہے ۔ اصل میں غیر اظہار شدہ تعریف حسد ہے اور حسد ہی نظربد کی وجہ بنتا ہے ۔

Bohat Zaida Tareef

جب کوئی انسان کسی شخص یا چیز کی بہت ذیادہ تعریف کرتا ہے تو اس کی تمام تر توجہ اس شخص کی طرف مرکوز ہوتی ہے لہذا ایسی صورت میں ایک فرد کے اندر موجود منفی توانائی دوسرے شخص کی طرف پرواز کر کے نظربد کی وجہ بنتی ہے ۔

Good Luck

جب کسی شخص کو کوئی بڑی کامیابی ملتی ہے تو ہر خاص و عام یہ سوچتا ہے کہ فلاں شخص قسمت والا ہے ۔ لہذا دوسروں کی یہ سوچ بعض اوقات نظربد کی وجہ بن جاتی ہے ۔ ذیادہ مشہور لوگوں کے بیمار ہونے کے امکانات ذیادہ ہوتے ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ مشہور لوگوں کو ذیادہ لوگ سوچتے ہیں ۔

Health

کچھ ثقافتوں میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص بیمار، کمزور یا معزور ہے تو وہ اپنی بیماری یا معزوری کو شدت سے سوچتا ہے لہذا جب وہ کسی صحت مند فرد کی طرف دیکھتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کے ذہن میں یہ سوچ پیدا ہوتی ہے کہ اس کی جگہ میں ہوتا ۔لہذا معذور یا بیمار کی ایسی سوچ نظربد کی وجہ ہو سکتی ہے ۔
جسمانی کشش: کچھ ثقافتوں میں، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جسمانی کشش نظر بد کو بھی اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پرکشش لوگوں کی لوگ ذیادہ تعریف کرتے ہیں اور اس وجہ سے ان سے حسد کرنے والے بھی ذیادہ ہوتے ہیں ۔

Nafrat

جب کوئی شخص کسی سے شدید نفرت کرتا ہے تو وہ لاشعوری طور پر اس شخص کو سوچ رہا ہوتا ہے جس سے وہ نفرت کرتا ہے لہذا یہ نفرت نظربد کی وجہ بن کر دوسرے شخص کے لئے بد قسمتی کا سبب بن سکتی ہے ۔ ہم نے آپ کو نظربد کے 5 اسباب بتاے ان 5 اسباب میں جو چیز مشترک ہے وہ انسان کی توجہ اور منفی سوچ ہے ۔ نظربد کا گہرائی سے مطالعہ کرنے پر ہمیں یہ علم ہوتا ہے کہ ہر انسان اپنی منفی سوچ کے زریعے کسی نہ کسی کو نہ چاہتے ہوے بھی کم یا ذیادہ نقصان دیتا ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہر اچھی یا خوب صورت چیز دیکھنے پر ماشاء اللہ کہنے کا حکم اس لئے دیا ہے تاکہ دوسرا شخص نظربد سے محفوظ رہ سکے ۔
نظربد کے اسباب پڑھنے کے بعد ہمارے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص بھی ایسا نہیں جو نظربد سے بچا ہو ، تو اس سوال کا جواب نیچے موجود حدیث مبارکہ میں ہے
آپ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ قیامت کے قریب قیامت کے نزدیک اونٹ اور نوجوان اکثر قبر میں نظربد کی وجہ سے جائیں گے

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719