Rabi ul Awal K 1st Jumma Ka Wazifa?
Rabi ul Awal ka mahina Mubarak hone ke sath roohani nuqta nazar se bohat ahmiyat ka hamil hai. Kyunki is mahine mein roohaniyat aruj par hoti hai is liye is mahine mein Durood Pak ki barkat se har fard apni hajat ki takmeel aur pareshaniyon se nijat hasil kar sakta hai. Yaad rahe ke mahinon mein Rabi ul Awal ka mahina Ramzan Sharif ke baad afzal mana jata hai, lehaza Rabi ul Awal ke mahine mein 12 Rabi ul Awal se pehle jitne Jumma ate hain, sab ke sab roohani aitabar se afzal hain. Lehaza Rabi ul Awal ke pehle Jumma mein jo koi bhi Jumma ka khaas wird karta hai to Allah ki zaat usay har pareshani se nijat ata farmate hain, aur woh shakhs tamam zindagi har pareshani se mahfooz bhi rehta hai. Yeh wazifa khas kar zindagi ki rukawaton ko door karne ke liye aur Allah ki bargah maalo dolat hasil karne ke liye mujarrab hai. Is wazife ki urdu tafseel niche darj hai.
Rabi ul Awal 1st Jumma
ربیع الاول کا مہینہ مبارک ہونے کے ساتھ روحانی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ اس مہنیہ میں روحانیت عروج پر ہوتی ہے اس لیے اس مہنیہ میں درود پاک کی برکت سے ہر فرد اپنی حاجات کی تکمیل اور پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ مہنیوں میں ربیع الاول کا مہینہ رمضان شریف کے بعد افضل مانا جاتا ہے لہذا ربیع الاول کے مہینے میں 12 ربیع الاول سے پہلے جتنے جمعہ آتے سب کے سب روحانی اعتبار سے افضل ہیں ۔ لہذا ربیع الاول کے پہلے جمعہ میں جو کوئی بھی جمعہ کا خاص ورد کرتا ہے تو اللہ کی ذات اسے ہر پریشانی سے نجات عطافرماتے ہیں وہ وہ شخص تمام زندگی ہر پریشانی سے محفوظ بھی رہتا ہے ۔ یہ وظیفہ خاص کر زندگی کی روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اور اللہ کی بارگاہ مال و دولت حاصل کرنے کے لئے مجرب ہے ۔ اس وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Rabi ul Awal 1st Jumma Wazifa
اگر آپ اپنی زندگی کی ہر پریشانی کا حل غیب سے چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ ربیع الاول کا پہلا جمعہ میں کسی بھی وقت اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ کہف اور 300 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے اور اس کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور چاند کی پہلے جمعہ میں آیک مرتبہ سورہ کہف ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ لیکن اگر آپ ہر جمعہ کو سورہ کہف ورد کیا کرے گے تو یہ سب سے ذیادہ افضل ہے ۔ اگر کوئی ہر جمعہ کو سورہ کہف نہ پڑھ سکے تو وہ نئے چاند کے پہلے جمعہ کو ایک بار سورہ کہف ضرور پڑھ کیا کرے ۔ انشاء اللہ آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ دولت ، عزت اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ہوگی ۔ یاد رہے کہ دولت حاصل کرنے کے حوالے سے سورہ کہف میں کچھ ہی بات ہے اور اگر سورہ کہف کا ورد خاص دنوں میں کیا جاے تو ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اور ربیع الاول کا پہلا جمعہ سورہ کہف کے روحانی فیض کو جاری کرنے کے لئے خاص ہے ۔لہذا زندگی میں کامیابی اور خیربرکت لانے کے لئے سورہ کہف کا وظیفہ ربیع الاول کے پہلے جمعہ میں ضرور کر لیں ۔ آپ فائدہ میں رہیں گے ۔