Rabi ul Awal ka Wazifa?
Rabi ul Awal Islami saal ka teesra ahem ,afzal aur roohani mahina hai jis mein aik aisi hairat angaiz roohaniyat ka duniya mein nazool hota hai jiski wajah se aik Musalman ki buri taqdeer achi ho jati hai. Rabi ul Awal ki barkat ka inhisar aap Nabi Pak صلى الله عليه وسلم ki wiladat ba saadat ki wajah se hai. Rabi ul Awal ki khas roohaniyat ka mushahida be shumar buzurgon ne kiya hai. Is liye Rabi ul Awal mein buzurgo ne khud bhi durood salaam ki kasrat ki aur tamam Musalmanon ko bhi Durood o Salaam ki kasrat karne ka kaha. Yaad rahe ke durood shareef bohat se hain lekin afzal tareen durood durood e Ibrahimi hai. Aur durood shareef ki barkat ka agar koi zahiri mushahida karna chahta hai to woh yekam Rabi ul Awal se 12 Rabi-ul-Awwal tak durood shareef ki mohabbat se kasrat kare. Agar is shakhs ki taqdeer na badle to woh qayamat ke din hamara gariban thaam sakta hai. Hamara yeh dawa mahaz eimaan ki bunyad par nahi balkay hum ne is fazilat ka bizaat khud mushahida kiya hai. Aaj se 10 saal pehle hum ne jin afrad ko Rabi ul Awal ke hawale se durood shareef pardhne ka kaha tha unke bare mein hamain aaj maloom hua ke un mein bohat se afrad America aur UK mein plazoon aur hotels ke malik hain. Jabke jab woh Pakistan mein thay to us waqt woh do waqt ki roti hasil karne ke qabil bhi nahin thay. Aur is tarah ke bohat se waqiat hamare samne ate rahte hain. Yaad rahe ke jab kisi fard ke liye roohani faiz jari hota hai to uske baad usse kahan kahan se rizq milta hai woh soch bhi nahin sakta. Roohani faiz hasil karne ka azeem tareen waqt Rabi ul Awal hai aur azeem tareen kalam durood e Ibrahimi hai. Is liye is post mein hum aap ko Rabi ul Awal ke hawale se aik aisa azeem wazifa bata rahe hain jiski barkat se aap k liye rizq, khair o barkat aur kamiyabi ke ghaibi darwaze aap ke liye khul jaenge. Jiski wajah se aap ki har hajat poori hogi aur ain mumkin hai ke aap ko Hazoor Nabi Akram صلى الله عليه وسلم ki khwab mein ziyarat bhi ho jaye. Rabi ul Awal ka wazifa durood e Ibrahimi ki urdu tafseel niche darj hai.
Rabi ul Awal ka Wazifa Urdu
ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا اہم، افضل اور روحانی مہنیہ ہے جس میں ایک ایسی حیرت انگیز روحانیت کا دنیا میں نزول ہوتا ہے جسکی وجہ سے ایک مسلمان کی بری تقدیر اچھی ہو جاتی ہے ۔ربیع الاول کی برکات کا انحصار آپ نبی پاک کی ولادت با سعادت کی وجہ سے ہے ۔ ربیع الاول کی خاص روحانیت کا مشاہدہ بے شمار بزرگوں نے کیا ہے۔
لہذا ربیع الاول میں بزرگوں نے خود بھی درود سلام کی کثرت کی اور تمام مسلمانوں کو بھی درود سلام کی کثرت کرنے کا کہا ۔ یاد رہے کہ درود شریف بہت سے ہیں لیکن افضل ترین درود درود ابراہیمی ہے ۔ اور درود شریف کی برکات کا اگر کوئی ظاہری مشاہدہ کرنا چاہتا ہے تو تو وہ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک درود شریف کی محبت سےکثرت کرے۔ اگر اس شخص کی تقدیر نہ بدلے تو وہ قیامت کے دن ہمارا گریبان تھام سکتا ہے ۔ ہمارا یہ دعوی محض ایمان کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہم نے اس فضیلت کا بذات خود مشاہدہ کیا ہے ۔ آج سے 10 سال پہلے ہم نے جن افراد کو ربیع الاول کے حوالے سے درود شریف ورد کرنے کا کہا تھا ان کے بارے میں ہمیں آج معلوم ہوا ان میں بہت سے افراد امریکہ اور برطانیہ میں پلازوں اور ہوٹلوں کے مالک ہیں ۔ جبکہ جب وہ پاکستان میں تھے تو اس وقت وہ دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کے قابل بھی نہ تھے ۔ اور اسطرح کے بہت سے واقعات ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں ۔یاد رہے کہ جب کسی فرد کے لئے روحانی فیض جاری ہوتا ہے تو اس کے بعد اسے کہاں کہاں سے رزق ملتا ہے وہ سوچ بھی نہیں سکتا ۔
روحانی فیض حاصل کرنے کا عظیم ترین وقت ربیع الاول ہے اور عظیم ترین کلام درود ابراہیمی ہے ۔لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو ربیع الاول کے حوالے سے ایک ایسا عظیم وظیفہ بتا رہے ہیں جسکی برکت سے آپ کے لئے رزق ، خیروبرکت اور کامیابی کے غیبی دروازے کھل جائیں گے ۔ اور اسی وجہ سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی اور عین ممکن ہے کہ آپ کو حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خواب میں زیارت بھی ہو جاے ۔
ربیع الاول کا وظیفہ درود ابراہیمی کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Rabi ul Awal ka Wazifa
ربیع الا ول کا وظیفہ زندگی میں ایک بار کر لیا جاے تو بھی اس کی برکات فرد کو تمام زندگی حاصل ہوتی ہیں یہ وظیفہ کم از کم ایک دن کیا جاتا ہے ۔ اور اس وظیفہ کو ربیع الاول کی چاند رات سے لے کر 12 ربیع الاول تک کسی بھی دن کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن افضل یہ ہے کہ آپ یہ وظیفہ یکم ربیع الاول سے لے کر 12 ربیع الاول تک کریں یعنی یہ وظیفہ اگر 12 دن کر لیا جاے تو سب سے افضل ہے لیکن اگر آپ 12 دن اس وظیفہ کو جاری نہ رکھ سکیں تو یہ وظیفہ آپ کم ازکم ایک دن ضرور کریں ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نانماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 12 -12 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد 1200 مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے ورد کریں ۔ اس وظیفہ کو کرنے میں آپ کے 3 سے 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔ لیکن یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ کی زندگی کا ایک ایک پل خوشگوار ہو جاے گا ۔ لہذا محبت اور عقیدت سے 1200 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کریں ۔ جب آپ یہ وظیفہ کرلیں تو اس کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہمی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ پر درود ابراہیمی کی برکات کا نزول ہونا شروع ہو جاے گا اور یہ برکات جلد ہی آپ کی زندگی بدل دیں گی ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ درود ابراہیمی کو 12 ربیع الاول کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی رکھیں ۔
درود ابراہیمی کا وظیفہ کی آپ کو جو برکات حاصل ہوں گی وہ درج زیل ہیں ۔
Rabi ul Awal ka Wazifa Benefits
اگر کوئی بھائی یا بہن 12 ربیع الاول یا ربیع الاول میں کسی بھی دن درود ابراہیمی کا بیان کیا گیا وظیفہ کرتے ہیں تو اسکی برکت سے آپ کو دنیاوی و آخرت کے حوالے سے درج زیل فائدے حاصل ہو سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ فقیری کی بہت بڑی منزل ہے جسے فنافی الرسول کہا جاتا ہے ۔اس منزل کو جو حاصل کر لیتا ہے وہ وقت کا ولی ہوتا ہے تو ایسے شخص سے پرندے چرندے اور فرشتے محبت کرتے ہیں اور اللہ کی ذات بھی اس فرد سے محبت کرتے ہیں ایسے شخص کی زبان سے جو بات نکل جاتی ہے وہ پوری ہوتی ہے ۔ فنافی الرسول کی منزل حاصل کرنے کے لئے اولیا نے 40 سال تک بھی مشکل ترین عبادات کی ۔فنافی الرسول ہر اس شخص کو حاصل ہوتی ہے جسے نبی پاک کی زیارت ہو جاتی ہے ۔ لہذا نبی پاک کی زیارت کا افضل ترین عمل ربیع الاول کے پہلے 12 دنوں تک کثرت سے درود پاک کا ورد کرنا ہے اور اس کے لئے عظیم ترین اور قدیم ترین عمل ہم نے آپ کو بتایا دیا ہے ۔ لہذا درود ابراہیمی کی اس سے بری فضیلت نہیں ہو سکتی ۔ درد ابراہیمی کی باقی فضیلیتوں کا مقام اس فضیلت سے کم ہے ۔ کیونکہ نبی پاک کی زیارت سب سے بڑا کرم ، فیض اور اللہ کا انعام ہے جو مقدر والے اور محبت والے کو ملتا
درود ابراہیمی کے ورد سے آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے جسکی وجہ سے آپ کی ہر مشکل اور پریشانی ہمیشہ غیب سے دور ہوتی رہے گی ۔ آپ کو احساس ہوگا کہ کوئی غیب میں موجود ہے اور وہ آپ کی ہر معاملے میں مدد ر رہا ہے اور ایسا تمام زندگی ہوتا رہے گا ۔
عبادات ، دعاوں اور وطائف کا 90 فیصد مقصد اللہ کا قرب حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ قرب کا مطلب اللہ کے قریب ہونا ہے اور اللہ کی قریب ہونے کا مطلب شر سے دور ہونا ۔ اصل میں ہماری کائنات میں ہر طرف شر بے شمار صورتوں میں پھیلا ہوا ہے اس شر میں وسوسہ ، بری خواہش ، کالا جادو ، نظربد ، بندش ، بیماری ، حادثہ ، حسد ، دنیا داری کا عشق ، جیت کا جنون ،اور اس طرح کی بے شمار پریشانیاں ہیں جن میں انسان جکڑا ہو ہے اور انسان ایک کی بعد سودری اور پھر دوسری کے بعد تیسری پریشانی میں جکڑا جاتا ہے ۔اس طرح کی پریشانیوں میں الجھ کر انسان کی مختصر زندگی کا اختتام ہو جاتا ہے ۔ شر کی ایسی زنجیروں کو دو ہی چیزوں سے توڑا جا سکتا ۔ ایک نبی پاک کی محبت اور دوسرا درود ابراہیمی ۔ لہذا درود ابراہیمی کی برکت سے فرد اللہ کے قریب ہو جاتا ہے ور جب کوئی اللہ کے قریب ہوتا ہے تو مطلب وہ اللہ کی حفاظت میں ہے ۔ اور جو اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے اسے کوئی دشمن کبھی بھی کسی بھی طریقے سے نقصان نہیں دے سکتا۔
اگر کوئی بھائی یا بہن محبت سے دورا براہیمی کا وظیفہ کرتے ہیں تو اس کی برکات اس کی فیملی کو بھی حاصل ہوتی ہیں یعنہ ربیع الاول کا وظیفہ درود ابراہیمی کی برکت سے آپ کی
ہر آنے والی مشکل اللہ کے حکم سے ٹل جاتی ہے۔
فرد کے رزق میں برکت اور بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔
بے روزگار کو اللہ کے حکم سے اچھا روزگار مل جاتا ہے۔
اچھی آمدن ہونے کے وسیلے بن جاتے ہیں۔
فرد کے عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہر کوئی فرد کی دل سے عزت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
درودِ ابراہیمی کے ورد سے گھر میں سکون ہوتی ہے۔
میاں بیوی میں محبت پیدا ہوتی ہے۔
نافرمان اولاد ماں باپ کی فرمابردار ہو جاتی ہے۔
بے اولاد کو اللہ کی ذات درود ابراہیمی کی برکت سے نیک اور صالح اولاد عطا فرما دیتے ہیں ۔
جن لوگوں کو کاروبار میں ترقی نہیں ملتی ، درود ابراہیمی کی برکت سے ان کا کاروبار ترقی کرنے لگتا ہے۔
جو فرد جادو ،جنات ، آسیب یا نظر بد سے متاثر ہوتا ہے اسے شفا مل جاتی ہے اور آئندہ زندگی کے لیے انسان ہر قسم کے شر سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
وہ لوگ جو کسی دشمن کے ظلم و ستم کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں تو اللہ کی ذات انھیں دشمنوں سے نجات عطا فرماتے ہیں اور انھوں جسمانی دماغی اور روحانی سکون میسر ہوتا ہے۔
درودِ ابراہیمی کے ورد سے رشتہ کی بندش ختم ہو جاتی ہے اور فرد کو اچھا اور نیک ہمسفر ملتا ہے۔
فرد کی ہر قسم کی پریشانی درود ابراہیمی کے ورد سے ختم ہو جاتی ہے۔
اور فرد کو یوں محسوس ہوتا ہے ۔ جیسے اس کوئی پریشانی مشکل لاحق ہی نہ تھی۔
فرد کی تمام حاجات درودِ ابراہیمی کی برکت سے پوری ہو جاتی ہیں۔
لہذا نبی پاک سے محبت کرنے والے ہر بھائی اور بہن کو چاہئے کہ وہ ربیع الاول کا وظیفہ درود ابراہیمی ضرور کرے انشاء اللہ زندگی اور قسمت بدل جاے گی اور آپ کو آپ کی ہر حاجت بھی
لہذا آپ 12 ربیع الاول کا بتایا گیا عمل کرنے کی لازمی کوشش کریں۔ اور اگر آپ سے یہ عمل نہ ہو سکے تو کم ازکم 100 بار درود ابراہیمی لازمی پڑھیں اور روزانہ 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کی عادت لازمی ڈال لیں ۔ انشاء اللہ آپ کی زندگی سنور جائے گی اور آپ کو 12 ربیع الاول کے صرف ایک دن کے عمل سے اس برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گی۔
ربیع الاول کا وظیفہ کے حوالے سے اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ فرمائیں ۔
Durood e ibrahimi 3d Wall Art
یہ نقش خیروبرکت اور حفاظت کے لئے 12 ربیع الاول سے پہلے اپنے گھر میں ضرور رکھیں۔ انشاء اللہ آپ کے گھر میں رزق ، اتفاق و محبت اور خیروبرکت کی کبھی بھی کمی نہیں آے گی۔ اس نقش کی تھری فوٹو کے لئے نیچے موجود لنک کو کلک کریں ۔