Ramzan ki chand raat me ka wird aap ki kismat aur zindagi ko Allah k hukam se badal de ga . Ye wazifa aap ki har mushkil ke asani aur har hajat ke takmeel hai . Lehaza ramzan sharif ki chand raat me ye 1 din ka wazifa zaroor kar lain .

Ramzan Ki Chand Raat Ka Wazifa

la-ilaha-illallah-al-malikul-haqqul-mubin

رمضان شریف کی چاند رات کے آغاز سے لے کر سورج طلوع ہونے سے پہلے کے وقت اللہ کی بے شمار خاص رحمتوں کا نزول دنیا میں ہوتا ہے لہذا اس دوران جو بھائی یا بہنیں اوپر بیان کی گئی دعا مبارکہ کو 100 مرتبہ اورسومرتبہ درود ابراہیمی محبت سے پڑھ لیتے ہیں تو اللہ کی ذات انہیں انکی تمام حاجات غیب سے عطاء فرما دیتے ہیں ۔
یہ چھوٹا سا وظیفہ رزق میں برکت ، کاروبار میں ترقی ، کامیابی اللہ سے بخشش اور عبادت کی توفیق حاصل کرنے کے لئے خاص مانا جاتا ہے ۔اسکے علاوہ یہ وظیفہ بیٹی کے لئے اچھا رشتہ حاصل کرنے ، شوہر بیوی میں محبت پیدا کرنے اور دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے بھی بے حد مجرب ہے ۔ لہذا رمضان شریف کا چاند دیکھ کر یا چاند کی خبر سن کراس وظیفہ کو اللہ اور اسکے رسول کی رضا و خوشنودی کی نیت سے ضرور کریں ۔ اور اگر بالفرض آپ سے یہ وظیفہ کسی وجہ سے نہ ہو سکے تو آپ اس وظیفہ کی تمام برکات کو حاصل کرنے کے لئے ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کا ایک دن کا وظیفہ ضرور کریں جسکے لیےلنک آخر میں دے دیا گیا ہے ۔

Ramzan Sharif Ka Fateh Nama

رمضان شریف کے بے شمار روحانی اعمال میں سے ایک اہم روحانی عمل رمضان شریف کا فتح نامہ ہے ۔ کچھ بزرگوں کے مطابق رمضان شریف میں ایک خاص روحانیت کا دنیا میں نزول ہوتا ہے جس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کی قسمت اچھی ہو جاتی ہے اور بعض افراد کو بے حساب دولت بھی حاصل ہو جاتی ہے ۔لہذا رمضان شریف کی اس خاص روحانیت سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے بعض بزرگوں نے رمضان شریف کا فتح نامہ تحریر کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ رمضان شریف کا فتح نامہ تحریر کرنے کے لئے آپ نے رمضان شریف میں کسی بھی دن پاک سیاہی سے درود ابراہیمی کو عربی میں تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھنا ہے اور اپنے پاس بھی رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کو اس فتح نامہ کی روحانی برکات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی جسکی وجہ سے آپ کا ہر ناممکن کام ممکن ہو جاے گا اور آپ کو زندگی کے ہر میدان میں عزت ، محبت اور کامیابی بھی حاصل ہونے لگے گی ۔
رمضان شریف کا فتح نامہ دعائے نادعلی شریف کا عربی فریم نقش ہے جسے رمضان شریف میں اپنے گھر میں رکھنے کی بے شمار برکات ہیں ۔ناظرین ہر گھر میں کچھ نہ کچھ بد اثرات ضرور ہوتے ہیں جو کہ دوسرے افراد کے زریعے آپ کے گھر میں داخل ہو کر گھر میں بے سکونی ، تنگدستی ، ناکامی ، جھگڑا اور بندش کی وجہ بنتے ہیں ۔ اور ان بد اثرات کا افراد کو اس وقت پتہ چلتا ہے جب یہ بد اثرات گھر میں اپنی جڑیں مضبوط کر لیتے ہیں ۔
لہذا ایسے بد اثرات کو ختم کرنے کے لئے رمضان شریف کا مہینہ افضل مانا جاتا ہے اور بد اثرات کو ختم کرنے کے لئے اور آئندہ زندگی اس سے محفوظ رہنے کے لئے آپ آستانہ سے رمضان شریف کا فتح نامہ اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی ر کھیں ۔انشاء اللہ آپ کے گھر سے جادو ، جنات ، نظربد ، سایہ ، دشمن اور ہر قسم کے بد اثرات ختم بھی ہو جائیں گے اور آئندہ زندگی آپ کا گھر ایسے بد اثرات سے محفوظ بھی رہے گا ۔اس کے علاوہ اس فتح نامہ کی برکت سے آپ کے گھر میں رزق ، دولت اور خیروبرکت کی کبھی کمی نہیں آئے گی ۔

پریشانی اور بیماری میں روحانی رہنمائی اور دعا کے لئے آپی نور علی فاطمہ سے رابطہ فرمائیں

Whatsapp: +92 328 4765719