Shadi ka azmaia taweez sirf naade ali sharif hai . Agr koe bhai ya behan shadi na hone ki waja se pareshan hain aur iss hawalay se wo bohat se wazaif kar chukay hon tu wo dua naade ali sharif ko tehreer kar k sirf apne ghar mein pak jagha par rakh dain . Insha allah sirf chand dino mein ap ki shadi ki har rukawat gaib se dour hone lagh jae ghe . Nade ali ka taweez shadi ki har rukawat ko dour karne , pasnd ki shadi aur shadi k baad ki zindagi ko behter banane k liye afzal mana jata hai .
Shadi ka azmaia taweez ، shadi ka azmaia taweez tehreer karne ka tarika aur iss taweez k benefits aap se share kiye gaye hain . Shadi ka azmaia taweez naade ali ki mokammal urdu detail nechay darj hai .
Shadi k hawalay se agr ap ko mazid urdu wazaif darkar hain tu iss k liye ap site naade ali aur youtube channel nad e ali ko visit kar saktay hain .
Shadi ka Azmaia Taweez Urdu
ناظرین وقت حاضر کا سب سے اہم اور زیر بحث مسئلہ شادی ہے۔ بعض لوگوں کو شادی کے لیے اچھا رشتہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے والدین کافی پریشان رہتے ہیں ۔ شادی کے انتظار میں کچھ بہنیں اور بھائیوں کی عمر بھی نکل جاتی ہے جہاں پریشانی نہ صرف بڑھتی ہے بلکہ والدین اولاد کو بھی احساس کمتری کا شکار کر دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اولاد کو خود میں عیب دیکھائی دینے لگتے ہیں۔ کیونکہ معاشرے میں اور اسلام میں شادی کے لیے ایک خاص عمر کا تعین کیا گیا ہے جس کے مطابق بالغ ہوتے ہی لڑکایالڑکی کی شادی ہو جانی چاہیے لیکن کچھ لوگوں کے گھریلو حالات ، پیسے کی تنگی ، جہیز جیسی رسم کی ادائیگی ان کے لیے ممکن نہیں ہوتی اس لیے اگر رشتہ آ بھی جائے تو وہ ان شرائط کو پورا نہیں کر سکتے جو ڈیمانڈ لڑکے والے کرتے ہیں۔ شادی نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے جس کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
اس کے علاوہ بعض افراد اپنی پسند کے مطابق شادی کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ماں باپ اس کے حق میں نہیں ہوتے ۔ جس کی وجہ سے گھر اختلافات ،لڑائی جھگڑے کی آماجگاہ بن جاتا ہے اور گویا جنگ کا میدان معلوم ہوتا ہے ۔ ہربندہ اپنی ضد کو پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے جس میں رشتوں کا تقدس ، احترام پامال ہو جاتا ہے ۔ یہ ایک انتہائی غلط سوچ ہے کہ غصہ اور لڑائی جھگڑا کر کے کسی چیز کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ بعض اوقات اس میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے لیکن ایک رشتے کی وجہ سے باقی تمام رشتے ختم کر دینا بھی کوئی عقل مندی نہیں ۔
بعض لوگ کسی غلط شخص کی محبت کے جال میں پھنس کر اسے حاصل کرنے کی خواہش کرنے لگتے ہیں جو کہ ایک دھوکہ اور فریب ہوتا ہے لیکن انسان کو وہ دھوکہ دیکھائی ہی نہیں دیکھا۔ کیونکہ دھوکہ ہوتا ہی خوبصورت ہے اور یہی خوبصورتی انسان کو زندگی کے بدصورت راستے کی طرف لے جاتی ہے ۔ ناظرین شادی ہر انسان کا شرعی حق ہے جو اس سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔ لیکن بعض اوقات ایک غلط فیصلے کی بناء پر انسان اپنی زندگی کو تباہ کر لیتا ہے ۔
تو کیا ہی اچھا ہو کہ انسان جذباتی پن سے سوچنے کی بجائے ان حقائق کو سمجھنے اور جاننے کی کوشش کرے جس سے شادی شدہ زندگی اچھی اور کامیاب گزرے۔
کیونکہ شادی ہونا اتنا ضروری نہیں ہے جتنا اس کا کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ اگر شادی کے بعد نقصان ہی ہونا ہے تو اس نقصان سے پہلے ہی کوئی ایسی تدبیر کیوں نہ سوچی جانے جو آپ کے لیے اور آپ کی زندگی میں آنے والے شخص کے لیے اچھی ثابت ہو۔
Shadi ka Azmaia Taweez
ناظرین والدین کی اسی پریشانی یعنی اولاد کے لیے اچھے رشتے کا نہ ملنا شادی نہ ہونا اور اولاد کا اپنی مرضی سے شادی کرنے کے حوالے سے ہم آپ کو اچھی جگہ جلد شادی ہونے کے لیے ایک خاص تعویذ کا عمل بتائیں گے ۔ یہ عمل بے حد مجرب ، روحانی برکات کا حامل اور شادی کے مسائل کے حل کے لیے لاجواب ہے ۔
ناظرین شادی کے تمام مسائل کے حل کے لیے ناد علی دعا کا تعویذ آپ کی شادی سے متعلق تمام پریشانیوں کو حل کرنے کی خصوصیات کا حامل ہے ۔ اس تعویذ کی برکت سے نہ صرف لڑکی ، لڑکے کی اچھی جگہ شادی ہو جائے گی بلکہ ان افراد کے لیے بھی اچھا سبب بن جائے گا جن کی شادی کی عمر گزر چکی ہےاور وہ مایوس ہو چکے ہیں۔ یہ تعویذ آپ کی اولاد کو غلط شخص کی محبت سے نکالنے اور اولاد کے دل میں ماں باپ کی مرضی کے مطابق چلنے کا خیال پیدا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔
یہ تعویذ آپ خود بھی پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے گھر میں رکھ سکتے ہیں ۔ اس تعویذ کو تحریر کرنے کے لیے آپ جمعہ کے دن بعد نماز فجر بتائی گئی تمام اشیاء سے ناد علی دعا کو ایک پاک کاغذ پر تحریر کر لیں اور گھر میں پاک جگہ پر رکھ دیں ۔ انشاء اللہ آپ کی شادی کی ہر روکاوٹ صرف چند دنوں میں دور ہونا شروع ہو جائیں گی ۔یہ نقش آپ 5 مساکین کو کھانا کھلا کر آستانہ سے فری حاصل کر سکتے ہیں ۔