Surah Fatiha pehla parah mein hai jiski 7 Ayat hain. Yeh Surah Mubarakah Quran ki azeem tareen Surah Mubarakah mein se aik hai aur yeh azeem tareen dua bhi hai aur ilaj bhi hai. Surah Fatiha ko Umm ul Quran bhi kaha jata hai, yani yeh Surah mubarakah Quran ka khulasa hai. Is post mein hum aap ko Surah Fatiha ki duniyawi, rohani aur maut ke baad hasil hone wali fazilatain batayen ge. Naad E Ali chunkay Wazaif ki site hai, is liye is post mein aapko Surah Fatiha ka aik mujarrab Wazifa bhi hasil hoga aur is Wazifa ke aap ko duniya mein jo jo faiday hasil honge unke bare mein tafseel bhi aapko issi post mein hasil hogi. Isliye is post ko aakhir tak samajh kar parhen.
Surah Fatiha Ki Fazilat Urdu
سورہ فاتحہ پہلا پارہ میں ہے جس کی 7 آیات ہیں ۔ یہ سورہ مبارکہ قرآن کی عظیم ترین سورہ مبارکہ میں سے ایک ہے اور یہ عظیم ترین دعا بھی ہے اور علاج بھی ہے ۔سورہ فاتحہ کو ام القرآن بھی کہا جاتا ہے یعنی یہ سورہ مبارکہ قرآن کا خلاصہ ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورہ فاتحہ کی دنیاوی ، روحانی اور موت کے بعد حاصل ہونے والی فضلیتیں بتائیں گے ۔ نادعلی چونکہ وظائف کی سائٹ ہے لہذا اس پوسٹ میں آپ کو سورہ فاتحہ کا ایک مجرب وظیفہ بھی حاصل ہوگا اور اس وظیفہ کے آپ کو دنیا میں جو جو فائدے حاصل ہوں گے ان کے بارے میں تفصیل بھی آپ کو اسی پوسٹ میں حاصل ہوگی ۔ لہذا اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں ۔
Surah Fatiha Ki Fazilat Hadees
سورہ فاتحہ کی فضیلت کے بارے میں بہت سی احادیث ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں:
آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی سورہ فاتحہ پڑھے گا اسے پورے قرآن کے دو تہائی (2/3) پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ (مجمع الزوائد)
آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی سورہ فاتحہ پڑھے گا اسے دنیا کے تمام ایمان والے مردوں اور عورتوں کو خیرات دینے سے جو ثواب ملے گا اس کے برابر ثواب ملے گا۔ (مجمع الزوائد)
آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی سورہ فاتحہ پڑھے گا اسے اس دن کی تمام برائیوں سے بچایا جائے گا۔ (ترمذی)
آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی سورہ فاتحہ پڑھے گا اسے قبر کی عذاب سے بچایا جائے گا۔ (ترمذی)
آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی سورہ فاتحہ پڑھے گا اسے قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ کھڑا کیا جائے گا۔ (ترمذی)
سورہ فاتحہ کی فضیلت کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ ایک بہت ہی طاقتور دعا ہے جو ایک مسلمان کے لئے بہت سی برکات حاصل ہونے کی وجہ بنتی ہے ۔ لہذا ہر مسلمان کو محبت کے ساتھ سورہ فاتحہ کا ورد ضرور کرنا چاہیے اور اس حوالے سے ہم نے یہ مجرب وظیفہ بھی آپ کے لئے پیش کیا ہے ۔ یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ سورہ فاتحہ کی روحانی تمام برکات حاصل کر سکتے ہیں ۔
Surah Fatiha Ka Wazifa
سورہ فاتحہ کا وظیفہ روحانیت میں بے حد اہمیت رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ قرآن اور حدیث حتمی علم ہے۔ اس حتمی علم کو جب اپنایا جاتا ہے تو اس کی فیض برکات کا ظہور بعض اوقات ہر انسان پر مختلف انداز سے ہوتا ہے ۔ سورہ فاتحہ کا ورد کرنے کے بعد ایک مسلمان کو جو برکات حاصل ہوتی ہیں وہ دنیاوی بھی ہو سکتی ہیں اور آخرت میں تو اس کا اجر ثواب ملنا ہی ہے ۔ لہذا سورہ فاتحہ کی حاصل ہونے والی دنیاوی برکات کو ہم سورہ فاتحہ کے روحانی فضائل کہہ سکتے ہیں ۔ لہذا سورہ فاتحہ کے روحانی فضائل حاصل کرنے کے لئے سورہ فاتحہ کا وظیفہ کرنا بھی افضل مانا جاتا ہے اور بزرگوں کے مطابق اگر کسی فرد پر سورہ فاتحہ کا روحانی فیض جاری ہو جائے تو اس کو یہ فیض یعنی فضل تمام زندگی ملتا رہتا ہے ۔ سورہ فاتحہ کے روحانی فضائل بتانے سے پہلے ہم آپ کو سورہ فاتحہ کا وظیفہ بتاتے ہیں ۔ یہ وظیفہ 7 دن کا ہے اور اس وظیفہ میں آپ نے سورہ فاتحہ روزانہ ایک ہزار بار ورد کرنی ہے جسکی تفصیل نیچے درج کر دئ گئی ہے ۔
Surah Fatiha Wazifa For 7 Days
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 1000 مرتبہ سورہ فاتحہ محبت سے ورد کریں اور یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ سورہ فاتحہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی رکھیں تاکہ آپ کو سورہ فاتحہ کی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں ۔ اسکے علاوہ آپ نے وظیفہ مکمل ہونے کے بعد سورہ فاتحہ کو روزانہ 7 مرتبہ اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا۔ یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو سورہ فاتحہ کی جو روحانی برکات حاصل ہوگی وہ ہم نے نیچے بیان کردی ہیں ۔
Surah Fatiha Ki Rohani Fazilat
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو جو روحانی اور دنیاوی برکات حاصل ہوں گی ان کی مختصر تفصیل یہاں درج ہے۔ لہذا اگر آپ سورہ فاتحہ کا بیان کردہ وظیفہ کر لیتے ہیں تو اسکی وجہ سے آپ کو بے شمار روحانی اور ظاہری برکات حاصل ہوں گی اس کے علاوہ یہی برکات اس شخص کو بھی حاصل ہوں گی جس کے لئے آپ دعا کریں گے ۔ سورہ فاتحہ شفا کا ایک بہت بڑا روحانی ذریعہ ہے ۔ لہذا بیان کیا گیا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو ہر قسم کی ظاہری و باطنی بیماری سے شفا حاصل ہو جائے گی اور جس کی شفا کے لئے آپ دعا کریں گے اللہ کی ذات اسے بھی ہر قسم کی ظاہری وباطنی بیماری سے شفا عطا فرمائیں گے۔سورہ فاتحہ کی برکت سے آپ کو اللہ کی بارگاہ سے بے حساب رزق ، دولت اور مال حاصل ہونے کے لئے ہمیشہ اسباب پیدا ہوتے رہیں گے ۔ آپ کے گھر میں خیروبرکت اور امن سکون پیدا ہو جائے گا ۔ جاب اور کاروبار کی ہر پریشانی سے آپ کو نجات مل جائے گی ۔
بیٹوں کو اچھا رشتہ حاصل ہو جائے گا ۔
میاں بیوی میں محبت اور پیار پیدا ہو جائے گا ۔
شوہر اپنی بیوی کو طلاق نہیں دے سکے گا ۔
شوہر غیر عورتوں کی محبت سے دور ہو جائے گا ۔
شوہر کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ، عزت اور رزق ملنا شروع ہو جائے گا اور شوہر ہر قسم کے نقصان اور حادثات سے ہمیشہ محفوظ رہے گا ۔
سورہ فاتحہ کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کی جان ، اولاد ، گھر ، عزت ، صحت اور کاروبار ہمیشہ ہر قسم کے نقصان ، کالا جادو ، نظربد ، جنات اور دشمن سے حفاظت میں رہیں گے ۔ سورہ فاتحہ کی برکت سے بے اولاد صاحب اولاد ہو جائیں گے اور اولاد والوں کی اولاد نیک اور والدین کی فرمابردار ہو جائے گی ۔ آپ کو آپ کی ہر حاجت ہمیشہ غیب سے حاصل ہوتی رہے گی ۔ آپ کی تقدیر سورہ فاتحہ کی برکت سے اچھی ہو جائے گی جس کی وجہ سے آپ کو زندگی کے ہر میدان اور ہر امتحان میں کامیابی حاصل ہو گی اور ہمیشہ ہوتی رہے گی ۔ لہذا بیان کئے گئے فضائل حاصل کرنے کے لئے آپ سورہ اخلاص کا وظیفہ بھی کریں اور اس سورہ مبارکہ کا عربی نقش اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ سورہ فاتحہ کے مزید حیران کن فضائل جاننے کے لئے آپ نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔ اگر آپ کو مزید رہنمائی درکار ہے تو اس کے لئے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کریں ۔
+92 328 4765719
Surah Fatiha Ummul Quran Hai jes k Bohat Se Urdu Wazaif Naade Ali mein Hain , In k links app ki asani k liye Iss post k nechay Darj kar Dye Hain . Isse Tarha k English wazaif aap ko Qurani Dua mein Hasil hon ghay .
Surah Fatiha Ki Fazilat
Surah Fatiha Wazifa For Shifa
Surah Fatiha For Aulad
Surah Fatiha For Job
Surah Fatiha For Money
Surah Fatiha 100 Times Benefits
Surah Fatiha Se Jadu Ka Tor
Surah Fatiha for Love Marriage
Surah Fatiha 100 Times
Surah Fatiha k Urdu Wazaif
Surah Fatiha Wazifa 41 Times
Surah Fatiha Wazifa for Success