Agar koi bhai ya behan Surah Kausar ke wazifa ko ziada dinon tak nah kar sakhte , lekin woh chahte hain ke unko Surah Kausar ki tamam barkat hasil ho, to iske liye bazurgon ne aik din ka wazifa biyan farmaya hai. Agar koi bhai ya behan Surah Kausar ka yeh aik din ka wazifa mohabbat se kar lete hain to unko be hisab rozi, dolat, maal, izzat, kamyabi, achi taqdeer, dushman par fatah, aur zindagi ke har maidan mein ghaibi kamyabiyan hamesha hasil hoti rahen gi. Is ke ilawa, Surah Kausar k wazifa ki barkat se fard ki zindagi mein hail her rukawat khud ba khud dour hona shuru ho jati hai, yani fard ko shadi, rishta, karobar ke hawale se har rukawat se nijat mil jati hai. Surah Kausar k wazifa ki Urdu tafseel neechay darj hai.
Surah Kausar Ka Ek Din Ka Wazifa Urdu
اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ کوثر کے وظیفہ کو ذیادہ دنوں تک نہ کرسکتے لیکن وہ یہ چاہتے ہوں کہ ان کو سورہ کوثر کی تمام برکات حاصل ہوں تو اس کے لئے بزرگوں نے ایک دن کا وظیفہ بیان فرمایا ہے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ کوثر کا یہ ایک دن کا وظیفہ محبت سے کر لیتے ہیں تو ان کو بے حساب رزق ، دولت ، مال ، عزت ، کامیابی ، اچھی تقدیر ، دشمن پر فتح اور زندگی کے ہر میدان میں غیبی کامیابیاں ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی ۔ اس کے علاوہ سورہ کوثر کا وظیفہ کی برکت سے فرد کی زندگی میں حائل ہر رکاوٹ خود بخود دور ہونا شروع ہو جاتی ہے یعنی فرد کو شادی ، رشتہ ، کاروبار کے حوالے سے ہر روکاوٹ سے نجات مل جاتی ہے ۔ سورہ کوثر کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Surah Kausar Ka Ek Din Ka Wazifa
سورہ کوثر کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ اسکے بعد آپ 3000 مرتبہ سورہ کوثر محبت سے تلاوت کریں ۔ لیکن اس سے پہلے آپ سورہ کوثر کو پاک سیاہی سے لکھ کر اپنے سامنے رکھیں اور جب آپ کا وظیفہ مکمل ہو جائے تو آپ اس نقش پر دم کریں ۔ اس کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ سورہ کوثر ورد کرنے کی عادت بھی ڈال لیں اور اسکے علاوہ نوچندی جمعرات کو آپ 3 مساکین کو کھانا بھی کھلادیا کریں ۔ انشاء اللہ جب تک آپ کی زندگی ہے آپ کو سورہ کوثر کی روحانی برکات حاصل ہوتی رہیں گی ۔
سورہ کوثر کا وظیفہ کی مزید برکات جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔
جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔