Surah Quraish para 30 mein hai aur is surah mubarakah ki 4 ayat hain. Is surah mubarakah ka nazool Makkah Mukarramah mein hua. Is surah mubarakah mein Qabeela Quraish ka tazkirah hai. Qabeela Quraish mein hi ap Nabbi Pak ki paidaish hui. Yaad rahe ke har insaan ke dil mein koi na koi hajat hoti hai. Baaz afraad ki qismat achi hoti hai, is liye unko un ki hajat baghair koshish ke hasil ho jati hai, jabke baaz afraad ki hajat chhoti si hoti hai, lekin woh apni jaan tor koshish ke bawajood apni hajat ko hasil nahi kar pate aur pareshani ka shikaar rehte hain. Aise afraad chhoti chhoti rokawaton ko bhi door nahi kar pate. Har shakhs ki ki mukhalifat toaab samajh kar hoti hai. Log use bura samajhte hain jabke woh na to bura hota hai aur na hi us ki khwahish buri hoti hai. Lekin baaz afraad aise bhi hote hain jo sir-aam burai karte hain, lekin log phir bhi un ki izzat karte hain. Is liye aisi surat-e-haal ka shikaar afraad agar apni qismat ko jald hasil karna chahte hain to unhein Surah Quraish ka wazifa karna hoga.Surah Quraish ka wazifa ki urdu tafseel neeche di gayi hai.
Wazifa for Hajat Urdu
سورہ قریش پارہ 30 میں ہے اور اس سورہ مبارکہ کی 4 آیات ہیں ۔ اس سورہ مبارکہ کا نزول مکہ مکرمہ میں ہوا۔ اس سورہ مبارکہ میں قبیلہ قریش کا تذکرہ ہے قبییلہ قریش میں ہی آپ نبی پاک کی ولادت ہوئی ۔ نادعلی چونکہ اردو وظائف کی سائٹ ہے لہذا اس پوسٹ میں ہم سورہ قریش کا ایک ایسا وظیفہ آپ کو بتا رہے ہیں جسکی برکت سے اللہ کی ذات آپ کو آپ کی تمام حاجات غیب سے عطا فرما دیں گے ۔
یاد رہے کہ ہر انسان کے دل میں کوئی نہ کوئی حاجت ہوتی ہے بعض افراد کی قسمت اچھی ہوتی ہے لہذا ان کو ان کی حاجت بغیر کوشش کے حاصل ہو جاتی ہے جبکہ بعض افراد کی حاجت چھوٹی سی ہوتی ہے لیکن وہ اپنی جان توڑ کوشش کے باوجود اپنی حاجت کو حاصل نہیں کر پاتے اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں ۔ایسے افراد چھوٹی چھوٹی روکاوٹوں کو بھی دور نہیں کر پاتے ۔ ہر شخص کی کی مخالفت تواب سمجھ کر نے لگتا ہے ۔ لوگ اسے برا سمجھنے لگتے ہیں جبکہ وہ نہ تو برا ہوتا ہے اور نہ ہی اس کی خواہش بری ہوتی ہے ۔ لیکن بعض افراد ایسے بھی آپ نے دیکھے ہوں گے جو کہ سر عام برائی کرتے ہیں لیکن لوگ پھر بھی ان کی عزت کرتے ہیں ۔ لہذا ایسی صورت حال کا شکار افراد اگر اپنی جاجت کو جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سورہ قریش کا وظیفہ کرنا ہوگا ۔ سورہ قریش کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Wazifa for Hajat
اگر کوئی شخص اللہ کی بارگاہ سے اپنی حاجت کو جلد حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ ہر فرض نما ز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود پاک ورد کرے اور درمیان میں وہ 40 مرتبہ سورہ قریش محبت سے تلاوت کرے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 3 دن تک اسی طرح جاری رکھنا ہے اور 3 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ سورہ قریش کا ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کو آپ کی مطلوبہ حاجت حاصل ہو جاے گی اور اس کے ساتھ آپ کی زندگی میں جو بھی روکاوٹیں اور پریشانیاں موجود ہیں وہ بھی خود بخود دور ہونا شروع ہو جائیں گی ۔اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ قریش کا وظیفہ نہ کر سکے تو وہ سورہ قریش کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھے اور اپنے پاس بھی رکھے ۔