Agar kisi bhai ya behan ka wazan musalsal barh raha hai to yeh aik bemari ho sakti hai, isliye is maqsad ke liye Wazifa kiya ja sakta hai. Kuch logon ke mashhadah mein aaya hai ke agar Surah Quraish ka wird kiya jaye to is ki barkat se kisi bhi fard ka wazan kam ho sakta hai. Yaad rahe ke agar kisi fard ka wazan us ki umar ke hisab se zyada hai to aise shakhs ko sugar, blood pressure aur cholesterol ki bemari hone ke bohat ziada imkaanat hote hain. Aur yeh bemariyan waqt guzarnay ke saath shiddat ikhtiyaar karti hain. Yani agar koi fard apne wazan aur motapa par tawajjo nahi deta to 30 saal ki umar ke baad us ke gurde mutasir ho sakte hain aur us ko heart attack bhi aa sakta hai. Lehaza agar aap ka wazan musalsal ziada ho raha hai to aap ko doctor se rabta karne ki zaroorat hai. Is ke ilawa wazan kam karne ke liye rohani ilaj Surah Quraish hai, jis ki tafseel neechay di gayi hai.
Surah Quraish Wazifa For Weight Loss In Urdu
اگر کسی بھائی یا بہن کا وزن مسلسل بڑھ رہا ہے تو یہ ایک بیماری ہو سکتی ہے لہذا اس مقصد کے لئے وظیفہ کیا جا سکتا ہے ۔ کچھ لوگوں کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ اگر سورہ قریش کا ورد کیا جائے تو اس کی برکت سے کسی بھی فرد کا وزن کم ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ اگر کسی فرد کا وزن اس کی عمر کے پیمانے کے حساب سے ذیادہ ہے تو ایسے شخص کو شوگر ، بلڈ پریشر اور کلیسڑول کی بیماری ہونے کے بہت ذیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔اور یہ بیماریاں وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کرتی ہیں ۔یعنی اگر کوئی فرد اپنے وزن اور موٹاپے پر توجہ نہیں دیتا تو 30 سال کی عمر کے بعد اس کے گردے متاثر ہو سکتے ہیں اور اس کو ہارٹ اٹیک بھی آسکتا ہے ۔ لہذا اگر آپ کا وزن مسلسل زیادہ ہو رہا ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لئے روحانی علاج سورہ قریش ہے ۔جس کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Surah Quraish Wazifa For Weight Loss
اگر کوئی بھائی یا بہن اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے وہ بازاری کھانا ، ہر قسم کے کولڈ ڈرنک ، چاول اور مرغن غذائیں بند کردیں اور اس کے بعد صبح اور شام ایک ایک گھنٹہ واک کرنے کی عادت ڈالیں ۔موٹاپے کے روحانی علاج کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ درود ابراہیمی اور 3 مرتبہ سورہ قریش ورد کرنے کی عادت ڈالیں ۔ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے اپنا وزن کرلیں اور اس کے بعد آپ 15 دن کے بعد بھی اپنا وزن کریں۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو واضع فرق معلوم ہوگا ۔ یہ وظیفہ آپ نے اس وقت تک جاری رکھنا ہے جب تک کہ عمر کے سکیل کے مطابق آپ کا وزن کم نہیں ہو جاتا ۔ لیکن بیان کیا گیا پرہیز آپ نے تمام زندگی جاری رکھنا ہے ۔ وزن کم کرنے کے حوالے سے اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہو تو آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔