Tension se muraad zehni pareshani hai. Lekin medical science mein Tension se muraad dimagh ke asaab mein stress ka paida hona hai aur is kichao ki wajah zehni pareshani hoti hai. Lehaza Tension dimagh ke asaab ko shadeed nuksan de sakti hai aur is wajah se dimagh ki veins ko shadeed nuksan ho sakta hai jo ke falaj ki wajah bhi ban sakta hai. Lehaza agar koi nojwani mein Tension se khud ko bacha kar rakhta hai to 30 saal ki umar ke baad isay blood pressure aur sugar hone ke imkaanat bhi kam hote hain. Ghar ka koi buzurg agar Tension ka shikar rehta hai to woh blood pressure, depression, sugar ya dard E shaqiqa ka mareez zaroor ho jata hai. Lehaza zaroori hai ke Tension se Mehfooz raha jaye. Is post mein hum Tension se Nijat ke liye aap ko Surah Hashr ki Aakhri 3 Ayat ka aik khas Wazifa bata rahe hain jis ki barkat se aap ko Tension aur Tension ki wajah se paida hone wali bimariyon se jald Nijat mil jayegi. Tension se Nijat ka Wazifa ki Urdu tafseel neechay darj hai.
Tension Se Nijat Ke Liye Wazifa In Urdu
ٹینشن سے مراد ذہنی پریشانی ہے ۔لیکن میڈیکل سائنس میں ٹینشن سے مراد دماغ کے اعصاب میں کھچاؤ کا پیدا ہونا ہے اور اس کھچاؤ کی وجہ ذہنی پریشانی ہوتی ہے ۔ لہذا ٹینشن دماغ کے اعصاب کو شدید نقصان دے سکتی ہے اور اس وجہ سے دماغ کی شریانوں کو شدید نقصان ہو سکتا ہے جو کہ فالج کی وجہ بھی بن سکتا ہے ۔لہذا اگر کوئی نوجوانی میں ٹینشن سے خود کو بچا کر رکھتا ہے تو 30 سال کی عمر کے بعد اسے بلڈ پریشر اور شوگر ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں ۔ گھر کا کوئی بزرگ اگر ٹینشن کا شکار رہتا ہے تو وہ بلڈ پریشر ، ڈپریشن ، شوگر یا درد شقیقہ کا مریض ضرور ہو جاتا ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ ٹینشن سے محفوظ رہا جائے ۔ اس پوسٹ میں ہم ٹینشن سے نجات کے لئے آپ کو سورہ حشر کی آخری تین آیات کا ایک خاص وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ کو ٹینشن اور ٹینشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے جلد نجات مل جائے گی ۔ ٹینشن سے نجات کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Tension Se Nijat Ke Liye Wazifa
ٹینشن سے نجات کے لئے آپ 25 دانے کی لکڑی کی تسبیح لے کر اپنے پاس رکھ لیں ۔ اب آپ نے فجر کی نماز کے بعد واک کرنے کے لئے باہر چلے جانا ہے اور سیر کے دوران آپ سورہ حشر کی آخری تین آیات ورد کرتے رہیں ۔ اگر آپ سے سورہ حشر کی آخری تین آیات زبانی یاد نہ ہوں تو آپ کسی کھلی جگہ پر بیٹھ کر ان آیات کو 25 مرتبہ ورد کرلیں ۔ضروری پابندی یہ ہے کہ آپ نے فجر کی نماز کے بعد سونا نہیں ۔ اس کے علاوہ آپ نے چاول ، بازاری کھانا ، بیکری کی مصنوعات اور کولڈ ڈرنک ہرگز استعمال نہیں کرنی اور پابندی سے آپ نے فجر کی نماز کے بعد چہل قدمی کے دوران سورہ حشر کی آخری تین آیات ورد کرتے رہنا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کو ٹینشن ، ڈییریشن ، بلڈ پریشر ، خوف اور ہر قسم کی پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
سورہ حشر کی آخری تین آیات کے فضائل برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔