Agr koe behan apne bhai ki shadi na hone ki waja se pareshan hai tu iss k liye dua naade ali sharif ka wazifa sirf 14 din kar lia jae tu allah ki zaat iss bhai ki shadi ki har rukawat ko gaib se dour farma detay hain . Ye wazifa be had powerful hai aur iss k zariye bohat se afrad ki shadi ki har rukawat ko allah ki zaat ne door farma diya . Lahaza agr koe bhai ya behan shadi na hone ki waja se pareshan hain tu wo iss wazifa ko zaroor krian . Insha allah jaldi hi aap ki shadi k hawalay se har pareshani gaib se dour ho jae ghe .

Wazifa For Brother Marriage Urdu

وظیفہ ایک دعا ہے جسکا مقصد اسلام میں اللہ کی مدد حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ وظیفہ کو لوگ صدیوں سے اپنے مقاصد کو حل کرنے کے لئے کرتے رہے ہیں اور وظیفہ کو آج بھی کیا جاتا ہے اور اس کے اثرات بھی ظاہر ہوتے ہیں ۔ لہذا ایساء ہی ایک وظیفہ ہم ان بہنوں کو بتا رہے ہیں جو اپنے بھائی کی شادی کے لئے پریشان ہیں ۔ بعض بہنیں فیملی میں بڑی ہوتی ہیں ۔ اور ان کے سر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی شادی کرنا ہوتا ہے ۔ اور اکثر ان بہنوں کے بعض بھائی شادی سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ اس کی وجہ نظربد یا بندش ہو سکتی ہے لیکن بعض سادہ اور کم علم بہنوں کو نظربد اور بندش کی سمجھ نہیں آتی لہذا وہ ظاہری حوالے سے ہی اپنے بھائی کی شادی کے لئے کوشش کرتی رہتی ہیں ۔لہذا ایسی بہنوں کو چاہیئے کہ وہ 14 دن تک سورہ رحمن کا وظیفہ کریں ۔ انشاء اللہ 14 دنوں میں اللہ کی ذات اس بھائی کو اچھا رشتہ عطاء فرمادیں گے اور اس کی شادی بھی جلد ہو جائے گی

Wazifa For Brother Marriage

اس وظیفہ کے لئے آپ  آنکھوں میں ڈالنے والا سرمہ حاصل کرکے اسے کسی پاک شیشی میں ڈال لیں ۔ اب آپ جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 3 مرتبہ سورہ رحمن اور 700 مرتبہ اسم اعظم اللہ الصمد ورد کریں ۔ یہ عمل آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ ہر رات جب آپ پڑھائی مکمل کرلیں تو آپ یہ پڑھائی سرمہ پر دم کردیں ۔
14 دن کے بعد آپ یہ سرمہ اپنے بھائی کو دے دیں اور وہ بھائی اس سرمہ کو ہر روز نہا کر درود پاک پڑھکر اپنی آنکھوں میں ڈال لیا کرے ۔ اور ایساء مسلسل کرتا رہے لیکن یاد رہے کہ آپ نے ایک دن میں ایک مرتبہ ہی یہ سرمہ اپنی آنکھوں میں ڈالنا ہے۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کے لئے اچھے رشتے خود بخود آںے لگیں گے ، اسکے علاوہ اس روحانی عمل کی برکت سے آپ کے جسم سے نظربد ، بندش اور کالا جادو کے اثرات ختم ہو جائیں گے ۔ جس بھائی یا بہن پر نظربد ، جادو اور بندش کے اثرات نہیں ہوتے تو انہیں شادی اور رشتہ کی پرابلم کا سامنا نہیں ہوتا ۔ بیان کیا گیا روحانی سرمہ بھائی ، بہن ، بیٹی یا کسی بھی فرد کی شادی اور رشتہ کی ہر روکاوٹ کو دور کرتا ہے اور اس کی برکت سے میان بیوی میں بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا روحانی عمل نہ کرسکیں تو وہ جمعہ کے اللہ الصمد کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اس فرد کے گلے میں پہنا دے جس کو شادی اور رشتہ میں پرابلم آرہی ہے ۔ انشاء اللہ اللہ کی غیبی مدد سے متعلقہ  فرد کی شادی اور رشتہ کی ہر پریشانی غیب سے دور ہو جاے گی ۔ یاد رہے کہ نقش تحریر کرنے سے پہلے یا وظیفہ کرنے سے پہلے آمنہ بہن سے رہنمائی ضرور حاصل کریں تاکہ آپ کو ناکامی کا سامنا نہ ہو۔