Ya Badi ul Ajaib Bil Khair Aik bhut Mujarrab dua Hai.Jis ka meaning K Hain. Ye Dua zamana qadeem se Parhi Jane wali dua Hai. Jis ka vird mushkilat aur Har kisam ki Parshani se nijat K liye Kiya Jata Hai. Es Dua K zikr se insaan Ki Har muraad Pori ho jati Hai , Har mushkil Parshani khatam ho jati Hai aur Har Na mumkin kaam mumkin ho Jata Hai. Lehaza agar ap ko Kisi bhe kisam ki mushkil Dar peesh Hai , aap Kisi bhe Hajat Ki Takmeel chahty Hain tu ap dua Ya Badi ul Ajaib Bil Khair Ka Wazifa lazmi Karen. Es post mein hum ap ko Ya Badi ul Ajaib Bil Khair Ka aik din ka ESA wazifa batyn ghay jis Ki Barkat se ap apnay kaam mein Kamyabi , Har mushkil se nijat aur Har Hajat ki Takmeel kar sakhen ge.
Ya Badi ul Ajaib Bil Khair Wazifa Urdu
یا بدیع العجائب بالخیر ایک بہت مجرب دعا ہےجس کے معنی ( اے عجیب چیزوں کو بھلائی کے ساتھ پیدا کرنے والے ) کے ہیں۔ یہ دعا زمانہ قدم سے پڑھی جانے والی دعا ہے جو مشکلات اور ہر قسم کی پریشانی سے نجات کے لیے ورد کی جاتی ہے۔ اس دعا کے ذکر سے انسان کی ہر مراد پوری ہو جاتی ہے ہر مشکل پریشانی ختم ہو جاتی ہے اور ہر ناممکن کام ممکن ہو جاتا ہے۔ لہذا اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی درپیش ہے ،آپ کسی حاجت کی تکمیل چاہتے ہیں تو آپ دعا یا بدیع العجائب بالخیرکا وظیفہ لازمی کریں۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو یا بدیع العجائب بالخیر کا ایسا وظیفہ بتائیں گے ۔ جو آپ کی تمام مشکلات کو حل کرنے ، ہر حاجت کی تکمیل کے لیے اور ہر جائز کام کو ممکن کرنے کے لیے کافی ہو گا۔ یہ وظیفہ آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی تمام دنیاوی اور روحانی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔
Ya Badi ul Ajaib Bil Khair Wazifa
لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کو پریشانی سے نجات کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔ تو وہ چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے 21_21 بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ 2000 بار دعائے مبارکہ یا بدیع العجائب بالخیر پڑھیں اور اپنے مشکل ، پریشانی اور حاجت کی تکمیل کے لیے دعا کریں۔ اس کے بعد آپ روزانہ 10 بار یا بدیع العجائب بالخیر اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کا ہر ناممکن کام ممکن ہو جائے گا ، ہر پریشانی دور ہو گی اور ہر حاجت پوری ہو گی۔ اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اس دعا کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور کرنے میں لازمی رکھیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بعض افراد اپنی پریشانی کا جلدی حل کے لئے قرآنی نقش تحریر کرتے ہیں ،لیکن بعض اوقات وہ قرآنی نقش کے ادب کا خیال نہیں رکھ پاتے جس کی وجہ سے وہ گنہگار بھی ہوتے ہیں اور ان کی پریشانی کا حل بھی نہیں ہوتا اس لئے ذیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ وظائف اور تسبحات پر توجہ دیں اور اس سے بھی ذیادہ ضروری یہ ہے کہ آپ اپنے اعمال کو درست کرنے کی طرف توجہ دیں کیونکہ روحانی فیض حاصل ہونے کا دارومدار فرد کے درست اعمال پر ہوتا ہے ۔