Ya Qahhar Ka Wazifa ?
Har insan ko zindagi mein kabhi na kabhi aise halaat aur waqiaat se guzarna parta hai, jis mein use bohat se duniyawi mushkilat ka samna hota hai. Log us ke dushman ban jaate hain aur baaz auqat kuch log kisi ki kamyabi se hasad kar ke bhi us se baghaz rakhtay hain aur us ke har kaam mein rukawat dalte hain. Baaz dushman kisi ke khilaf ghalat baatein phela kar har shakhs ko matloobah shakhs se door kar dete hain aur insaan ko esi situation mein samajh nahi aata ke woh kya kare. Lehaza aaj ki is post mein hum aap ko Ism e Azam ya Qahhar ka aisa wazifa batayen ge. Jis ki barkat se aap ko Dushman par ghalba hasil hoga. Koi bhi fard aap ko nuqsan nahi pouncha sakay ga aur aap ko aap ke har maqsad mein kamyabi hasil hogi.
Ya Qahhar Ka Wazifa In Urdu
ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے حالات واقعات سے گزرنا پڑتا ہے۔ جس میں اسے بہت سی دنیاوی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ لوگ اس کے دشمن بن جاتے ہیں اور بعض اوقات کچھ لوگ کسی کی کامیابی سے حسد کر کے بھی اس سے بغض رکھنے لگتے ہیں اور اس کے ہر کام میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ بعض دشمن کسی کے خلاف غلط باتیں پھیلا کر ہر شخص کو مطلوبہ شخص سے دور کر دیتے ہیں اور انسان کو ایسی سیچویشن میں سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا کرے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو اسم اعظم یا قہارُ کا ایسا وظیفہ بتائیں گے۔ جس کی برکت سے آپ کو دشمن پر غلبہ حاصل ہو گا ۔ کوئی بھی فرد آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور آپ کو آپ کے ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔
Ya Qahhar Ka Wazifa
اگر کوئی بھائی یا بہن دشمن سے نجات اور دشمن پر غلبہ پانا چاہتے ہیں یا کسی بھی کام میں کامیابی چاہتے ہیں۔ تو وہ نو چندی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3_3 بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ 5000 بار اسم اعظم یا قہارُ کی تلاوت کریں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ روزانہ 100 بار یا قہارُ اور 10 بار درود ابراہیمی پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو دشمن کی طرف جو بھی ڈر خوف ہو گا وہ ختم ہو جائے گا ، آپ باآسانی دشمن پر غلبہ پا لیں گے اور آپ کو ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔ اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اسم اعظم یا قہارُ کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور اپنے گھر میں لازمی رکھیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ آمنہ بہن کو کال کر سکتے ہیں۔