Ya Wadoodo?
Ya Wadood Allah ka naam mubarak hai aur Ism Azam hai. Kyunki is naam mubarak mein nuqta nahi hai. Is liye buzurg farmatay hain ke is naam mubarak ko kisi bhi hajat, mushkil, takleef aur maqsad mein kamiyabi ke paish-nazar parha ja sakta hai.
Qadeem mahireen ka khayal hai ke hamari dunya mein ek khaas qisam ki roohaniyat paai jati hai. Jis fard ko yeh rohaniyat hasil ho jati hai, us ke chehray par khaas kashish aur guftagu mashoor-kun ho jati hai, aur is ke alawah is fard ko har taraf se dolat aur izzat bhi hasil hona shuru ho jaati hai. Aap ne mashray mein bohat se afraad aise dekhe honge jin se baat karne ko ji chahta hai aur hum aise insano se na chahatay hue bhi mohabbat karne lagte hain, halaankay in mein koi khaas khoobi bhi nahi hoti. Aise afraad mein ek kashish hoti hai jo dosron ko apni taraf khichti hai. Ye isi roohaniyat ki wajah se hota hai jo hamari kaainaat mein maujood hai, is liye jab yeh roohaniyat kisi insaan par apne mamooli se asraat bhi chhodti hai to is ki wajah se mutaalliqah fard mahboob nazar ho jaata hai. Ye Isme Azam Ya Wadoodo ki roohaniyat hai aur aik raaz bhe hai . Iss Post me aap ko Ya Wadoodo k rohani asrat aur in rohani barkat ko Hasil karne ka wazifa bataia gya hai jes ki urdu detail nechay darj hai .

Ya Wadoodo Urdu

یا ودود اللہ کا نام مبارک ہے اور اسم اعظم ہے۔ کیونکہ اس نام مبارک میں نکتہ نہیں ہے۔ اس لیے بزرگ فرماتے ہیں۔ کہ اس نام مبارک کو کسی بھی حاجت ،مشکل ،تکلیف اور مقصد میں کامیابی کے پیش نظر پڑھا جا سکتا ہے۔
قدیم ماہرین کا خیال ہے کہ ہماری دنیا میں ایک خاص قسم کی روحانیت پائی جاتی ہے ۔ جس فرد کو یہ روحانیت حاصل ہو جاتی ہے اس کے چہرے پر خاص کشش اور گفتگو مسحور کن ہو جاتی ہے اور اس کے علاوہ اس فرد کو ہر طرف سے دولت اور عزت بھی حاصل ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ آپ نے معاشرے میں بہت سے افراد ایسے دیکھے ہوں گے جن سے بات کرنے کو جی چاہتا ہے اور ہم ایسے انسانوں سے نہ چاہتے ہوے بھی محبت کرنے لگتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی خاص خوبی بھی نہیں ہوتی ، ایسے افراد میں ایک کشش ہوتی ہے جو دوسروں کو اپنی طرف کھیچتی ہے ۔ یہ اسی روحانیت کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ ہماری کائنات میں موجود ہے لہذا جب یہ روحانیت کسی انسان پر اپنے معمولی سے اثرات بھی چھوڑتی ہے تو اس کی وجہ سے متعلقہ فرد محبوب نظر ہو جاتا ہے ۔
اور ایسے فرد کو دنیا میں بے شمار فائدے بھی حاصل ہونے لگتے ہیں ۔ اس خاص روحانیت کو محبت کی روحانیت کہا جا سکتا ہے ۔ یہ روحانیت اللہ کے صفاتی نام یاودود کے ماتحت ہے اور زمانہ قدیم میں بہت سے بزرگوں نے یا ودود کا ورد اس روحانیت کی حقیقت کو جاننے کے لئے کیا ۔ لہذا قدیم روحانی بزرگوں نے اپنے مشاہدات کی بنا پر یہ بات اخذ کی کہ اپنے جائز رشتوں میں محبت کو مضبوط کرنے ، نفرت کو محبت میں بدلنے ، ہر خاص عام کے دل میں جگہ بنانے اور زندگی کے ہر میدان میں غیبی کامیابی حاصل کرنے کے لئے یا ودود کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔
یا ودود کا وظیفہ کا روحانی فیض آسانی سے جاری نہیں ہوتا لیکن اگر یہ جاری ہوجاے تو عقلوں کو حیران کر دیتا ہے ۔ یا ودود کا روحانی فیض جاری کرنے کے لئے صبر ، شکر ، استقامت اور درست اعمال کا ہونا ضروری ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو یادوود کا ایک دن کا وظیفہ بتائیں گے ۔ یہ وظیفہ مجرب ہے جسکی برکت سے کچھ ہی دنوں میں آپ پر یا ودود کا روحانی فیض ظاہر ہونے لگے گا ۔

Ya Wadoodo Ka Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن یا ودود کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے وہ چاند کی پہلی جمعرات یا جمعہ کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درد پاک ورد کریں اور درمیان میں وہ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل تلاوت کرنے کے بعد آپ 11000 مرتبہ اسم یا ودود محبت سے ودر کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے اور وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 300 مرتبہ اسم اعظم یا ودود پڑھنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں با مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ اسکے علاوہ آپ نے تمام زندگی اپنے غصے اور زبان کی تلخی پر کنٹرول رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ پر یاودود کی روحانی برکات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گی اور آپ کو ایسے فائدے حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے جس کا آپ اندازہ نہیں کر سکیں گے ۔

Ya Wadoodo Benefits

اسم اعظم یا ودود کا روحانی فیض جاری ہونے کا ایک پر اسرار فائدہ آپ کو بتا دیا گیا ہے لہذا جو بتایا گیا ہے اگر آپ کو حاصل ہو گیا تو اس کا مطلب یہ ہے اب دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں جو آپ کو حاصل نہیں ہوگی ۔ یاد رہے کہ محبت کی روحانیت حضرت یوسف علیہ سلام پر جاری تھی جسکی وجہ سے جو بھی حضرت یوسف علیہ سلام کو دیکھتا وہ آپ پر عاشق ہو جاتا اور اسی روحانیت کی بنا پر اللہ نے آپ کو بادشاہ بنایا ۔
یاد رہے کہ روحانی بزرگوں کے مطابق جس پر محبت کی روحانیت کے اثرات ہوتے ہیں ان کو ہر طرف سے دولت حاصل ہوتی ہے اور یہ لوگ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں انہیں کامیابی ملتی ہے ۔ لہذا اسم اعظم یا ودود کی جو برکات کتابوں میں درج ہیں ان میں سے چند آپ کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ۔
اب ہم آپ کو اسم اعظم یاودود کے وظیفہ کے وہ فوائد بتائیں گے ۔ جن سے بے شمار لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس اسم اعظم کے ورد سے ہر بندہ آپ کا دیوانہ ہو جائے گا۔ کسی کے دل میں محبت پیدا کرنے ، معاشرے میں عزت و مرتبہ حاصل کرنے کے لیے اسم اعظم یاودود بے حد مجرب ہے۔
وہ بھائی یا بہنیں جو پسند سے اور والدین کی رضامندی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ اس اسم اعظم کی برکت سے ان کی شادی بہت جلد بغیر کسی رکاوٹ کے اور والدین کی رضامندی کے ساتھ ہو جائے گی۔
وہ افراد جو اپنے کام کی جگہ پر اختلافات کا سامنا کرتے ہیں یا جن افراد کے باس ان پر غصہ کرتے ہیں یا ضرورت سے زیادہ سختی کرتے ہیں۔ تو ایسے افراد بوس کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے اسم اعظم یا ودود کا ورد لازمی کریں۔
یہ اسم اعظم میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کرنے اور بیوی کی سسرال میں عزت اور وقار حاصل کرنے کے لیے بہت فائدے مند ہے۔
وہ افراد جو اچھے روزگار کی تلاش میں ہیں۔ اس اسم اعظم کی برکت سے ان کو اچھی جاب حاصل ہو جائے گی۔
زندگی کے ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔
اس اسم اعظم کی برکت سے رشتے کی بندش ختم ہو جائے گی۔
اچھا رشتہ ملنے اور اچھی جگہ شادی ہونے کے لیے غیبی اسباب پیدا ہو جائیں گے۔
تمام دنیاوی پریشانیوں سے نجات ملے گی۔
روحانی بیماریوں سے آپ محفوظ رہیں گے۔
اور زندگی کے جس معاملے میں بھی فتح کے لیے آپ اس اسم اعظم کو پڑھیں گے آپ کو کامیابی ملے گی۔
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اسم اعظم یا ودود کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور اپنے گھر میں لازمی رکھیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Whatsapp: +92 328 4765719

Find Urdu Wazaif Here